محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس کے پڑھنے کی وجہ سے زندگی دن بدن اعمال پر آرہی ہے‘ مثلاً جب بھی قبرستان دیکھتا ہوں ایک مرتبہ پہلا کلمہ پڑھ کر حضور ﷺ کی پوری امت کو ہدیہ کرتا ہوں‘ دن میں ایک تسبیح تیسرا کلمہ‘ ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح استغفار پڑھتا ہوں‘ ہر وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیتا ہوں اس عمل میں بہت شفاء ہے۔ خاص بات جو بتانے کیلئے خط لکھ رہا ہوں‘ جیسے ہی مجھے معلوم ہوا کہ میری اہلیہ امید سے ہیں ہم دونوں نے سورۂ بقرہ والا عمل شروع کردیا الحمدللہ اللہ نے بیٹے سے نوازا۔ (سجاد احمد)
اللہ نے بیٹے سے نواز دیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں گزشتہ پانچ سال سے عبقری آرہا تھا‘ مگرمیں نے کبھی دھیان سے پڑھا ہی نہ تھا‘گھر میں افراد اس کو بہت توجہ دیتے مگر میں نہ پڑھتی تھی‘ ایک مرتبہ کام کاج سے فارغ ہوئی تو صوفے پر پڑے میگزین کو اٹھاکردیکھ رہی تھی تو سورۂ بقرہ سے شرطیہ بیٹا پائیں مضمون پر نظر پڑی سارا پڑھا‘ کچھ ہی عرصہ کے بعد پریگینسی شروع ہوئی‘ تو جیسے ہی پتہ چلا میں نے سورۂ بقرہ والا عمل شروع کردیا۔ الحمدللہ اللہ نے بیٹے سے نواز دیا۔(مسز نوید خان)۔ سورۂ بقرہ کا عمل:اسلامی چاند کے پہلے سات دن روزانہ ایک بار سورة البقرہ بیٹے کی نیت سے پڑھیں۔(پ۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں