اس ماہ کی روحانی محفل8نومبر بروزبدھ صبح 10 تا11 بجکر55 منٹ‘ 18 نومبربروزہفتہ دوپہر3 بجکر20 منٹ سے لیکر5 بجکر10 منٹ تک، 28نومبر بروزمنگل مغرب سے عشاء تک پڑھیں۔یہ ذکر، بھکاری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ (ایڈیٹر: ۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ مجھے یہ رسالہ کالج میں میری ایک ٹیچر نے ہدیہ کیا تھا۔میری ٹیچر نے جب مجھے یہ رسالہ ہدیہ کیا میں تب ہی سمجھ ہی گئی تھی کہ یہ کوئی معمولی میگزین نہیں تھا اس میں ضرور کوئی خاص بات ہوگی جس کی وجہ سےمیری ٹیچر یہ میگزین اتنے شوق سے پڑھتی بھی ہیں اور دوسروں کو ہدیہ بھی کرتی ہیں۔ گھر آکر رسالہ کو پڑھنے کیلئے کھولا تو پڑھتی ہی چلی گئی‘واقعی ہی یہ خاص میگزین نہیں بلکہ خاص الخاص ہے‘ ایسے ایسے اچھوتے مضامین‘ ٹوٹکے‘ وظائف میں تو دنگ ہی رہ گئی۔جو بھی مضمون پڑھوں لگے ہمارے گھر کیلئے ہی لکھا گیا ہے۔ بس اس ماہ کا شمارہ اور اس کے بعد کے آنے
تمام شمارے میرے گھر کی الماری کی زینت بنتے چلے گئے۔ ہمارے گھر کا ماحول عجیب قسم کا ہوچکا تھا‘ ہرکوئی ایک دوسرے سے کھچا کھچا اور چلا کر بولتا‘ میں نے عبقری میں موجود روحانی محفل گھر کے ماحول اور اپنے کچھ معاملات کو ذہن میں رکھ کرنا شروع کردی‘ صرف چھ ماہ کے اندر اندر میرے گھر کا ماحول بہت زیادہ تبدیل ہوچکا تھا اور میرے کچھ ذاتی معاملات تھے جن کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی وہ بھی دن بدن بہتر ہوتے جارہے تھے‘ میری تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔ میں جب بھی اپنی ٹیچر سے ملتی ہوں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوئی یہ الفاظ ادا کرتی ہوں شکریہ ٹیچر! شکریہ عبقری! (ع، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں