Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھ پر شدید ترین کالاسفلی جادو تھا

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم قارئین السلام علیکم۱ میرا نام (ز) ہے‘ میرے علاج کو تقریباً تین سال ہونے والے ہیں‘ تین سال پہلے میری حالت یہ تھی کہ میں اللہ تک نہیں کہہ پاتی تھی اور نہ کوئی میرے پاس بیٹھ کر کوئی کلام پڑھ سکتا تھا۔ مجھ پر شدید ترین کالا سفلی جادو تھا۔ ہم نے تسبیح خانہ رجوع کیا۔ موبائل فون پر ٹائم لے کر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کی۔ آپ نے ہمیں ہر دس منٹ تک کہ وقفے سے اذان اور افحسبتم کا عمل پڑھنے کو دیا۔ (سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھکر اپنے کندھوں پر دم کرنا ہے یا کوئی دوسرا پڑھ کر کرے) اس عمل سے مجھ میں اتنی بہتری آئی ہے کہ میں خود بہت پڑھتی ہوں یہ عمل‘ لیکن مجھ سے نماز اب بھی نہیں پڑھی جاتی‘ گھبراہٹ ہونے لگتی ہے‘ دل نہیں چاہتا‘ الٹیاں بہت ہورہی ہیں‘ حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان الٹیوں میں یہ سب چیزیں نکلتی ہیں‘ بال‘ سوئی‘ بوٹیاں کلیجی ٹائپ کی‘ کاغذ کئی بار نکلے‘ کالے کاغذ کے ذرات اور جھٹکے بھی لگتے ہیں‘ کان تک سے واضح کاغذ نکلا ہے‘ اذان افحسبتم کے عمل کے دوران مجھے بہت سے لوگ دکھائی دیتے ہیں جو کہ لمبے سفید کپڑوں میں تسبیح ہاتھ میں لئے ہوتے ہیں اور پڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بھی بہت کچھ دکھائی دیتا ہے جو کہ ایک خط میں بیان کرنا بہت مشکل ہے اسی دوران مجھے بہت سی چیزیں دکھائی دیتی ہیں جن میں جواہرات‘ تھالوں میں تسبیحات‘ قرآن پاک کچھ لوگ لارہےہیں‘ بہت خوبصورت لباس میں لڑکیاں لمبے لمبے سے لوگ اور وہ یہ کہتے تھے یہ ان جنات کے گھر والے ہیںجو جادو کے ذریعے بھیجے گئے تھے اور پڑھائی کے ذریعے باہر آئے تو وہ خوش ہو کر ہمیں یہ تحائف دے کر جارہے ہیں جبکہ ہم پر ایسا وقت بھی آیا ہے کہ ہم تین وقت کے فاقے ہوتے تھے اور ہمیں یہ سب تب د کھائی نہیں دیتا تھا سوائے ان جنات کے جو بلال جن اور ان کے ساتھی تھے اور کچھ بُری چیزیں دکھائی دیتی تھیں۔
اس جگہ جہاں ہم رہتے تھے یہ تمام چیزیں مجھے اب بھی نظر آتی ہیں اور میری دونوں بڑی بہنوں اور بھائی کو نظر آتی ہیں۔ درج بالا عمل کرنے کے دوران ہی ہمیں پتہ چل گیا تھا کہ ہمارے پورے گھر پرجادو ہورہا ہے کیونکہ میری دونوں بہنوں پر بھی یہ جنات واضح ہونے لگے اور باتیں کرنے لگے جیسا کہ بلال جن وغیرہ باتیں کرتے ہیں دونوں بہنوں کو بھی جھٹکے لگتے ہیں اور ہلتی رہتی ہیں۔ اذان افحسبتم کے عمل کے ساتھ میں اکثر دو انمول خزانہ نمبر ایک اور دو پچیس ہزار بار پڑھ لیتی ہوں۔ تمام چیزیں مجھے اب دکھائی دیتی ہیں۔ اس عمل سے دن بدن بہتری آرہی ہے جادو ٹوٹ رہا ہے مگر لگتا ہے ابھی منزل بہت دور ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 507 reviews.