Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ادرک! آپ کے معدے کی سچی دوست

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

ادرک کو شریانوں میں خون جمنے یا گاڑھا ہونے سے روکنے والی بہترین قدرتی دوا سمجھا جاتا ہے۔ اطباء قدیم سے دور حاضر کے ہربل ڈاکٹر تک خون کی شریانوں میں Clots کو جمنے سے روکنے کیلئے ادرک کا سہارا لیتے ہیں

تازہ ادرک کے استعمال سے پیٹ کا نظام درست رہتا ہے اس کے علاوہ متلی کی شکایت کیلئے بھی یہ بہت مفید ہوتی ہے، قدیم طبوں کے معالجین نے اسے موٹاپے کیلئے بھی بہت موزوں قرار دیا ہے۔ ادرک کے کیمیائی تجزیے کے مطابق اس میں فراری تیل کے علاوہ تیز تلخ رال، گوند، نشاستہ، ریشہ، ایسٹک ایڈ، ایسٹیٹ آف پوٹاش اور گندھک وغیرہ ہوتے ہیں۔ معروف قدیم یونانی طبیب جالینوس، ابن سینا اور پوموس کہتے ہیں کہ وہ فالج اور گٹھیا (جوڑوں کا درد) کے مریضوں کا علاج ادرک سے کرتے تھے، ادرک پر ہونے والی حالیہ ریسرچ نے بھی اسے معدے کی خرابی، گیس، تبخیر، جی کا متلانا اور انتڑیوں کی سختی میں انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ یرقان کیلئے بھی مفید ہے۔ اس مقصد کیلئے آدھا چائے کا چمچ ادرک کا رس نکال لیں پھر اس میں اتنی ہی مقدار میں لیموں اور پودینے کارس ملادیں پھر ایک کھانے کا چمچ شہد اس میں شامل کرکے دن میں تین مرتبہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ نسخہ بدہضمی، اپھارہ، جی متلانا، بدمزاجی، چڑچڑاپن اور تھکن دور کرنے کیلئے بھی موثر ثابت ہوا ہے۔ ادرک میں غذا کے مضر اثرات کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے، ثقیل غذائوں مثلاً اڑد کی دال یا گوبھی وغیرہ کے ساتھ اسے شامل کرنے سے یہ آسانی سےہضم ہوجاتی ہیں اور ان کا بادی پن بھی دور ہوجاتا ہے، ادرک کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے نمک چھڑک کرکھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ معدے کے ساتھ ساتھ جوڑوں، پٹھوں اور اعصابی درد میں بھی ادرک کو اکسیر کادرجہ حاصل ہے۔ جاپان میں خاص طور پر ایسے مریضوں کا علاج ادرک ہی کی مدد سے کیا جاتا ہے، جاپان کے معروف ڈاکٹر کوجی پو موڈا جوٹوکیو میں پریکٹس کرتے ہیں نے اس کیلئے ایک خاص فارمولا بتایا ہے جو کچھ اس طرح ہے کہ ادرک کے تقریباً ڈیڑھ انچ کے مناسب ٹکڑے چھلکے اتار کر ململ کی ایک تھیلی میں ڈال دیں اور ابلنے کیلئے ایک گیلن پانی میں رکھ دیں۔ تھیلی کو زیادہ سخت بند نہ کریں بلکہ اتنا ڈھیلا رکھیں کہ اس میں موجود ٹکڑے پانی ابلنے پر تھیلی کے اندر حرکت کرسکیں پھر سات منٹ تک برتن
کو سختی سے بند کردیں تاکہ بھاپ بالکل نہ نکل سکے، اس کے بعد لکڑی کی ڈوئی سے ململ کی تھیلی یا پوٹلی کو پانی میں دبائیں یہاں تک کہ ادرک سے نکلنے والا رس پانی میں اچھی طرح حل ہوجائے اور تھیلی میں صرف پھوک رہ جائے اس طرح پانی کا رنگ پیلا ہوجائے گا پھر نہانے کے ٹب میں اس پانی کو ڈالیں۔ اس طریقہ کار کو اپنانے پر ادرک کے پانی سے اعصاب، پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں کمی آتی ہے بلکہ تھکاوٹ کا احساس بھی دور ہوجاتا ہے۔ ادرک کو شریانوں میں خون جمنے یا گاڑھا ہونے سے روکنے والی بہترین قدرتی دوا سمجھا جاتا ہے۔ اطباء قدیم سے دور حاضر کے ہربل ڈاکٹر تک خون کی شریانوں میں Clots کو جمنے سے روکنے کیلئے ادرک کا سہارا لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض میں بھی ادرک موثر ثابت ہوئی ہے، اس کے استعمال کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک تہائی چائے کا چمچ پسی ہوئی ادرک کو دونوں وقت کھانے کے درمیان دو بار استعمال کیا جائے۔ پھیپھڑوں میں جانے والی ہوا کی نالیوں میں تنگی، دمہ کالی کھانسی اور تپ دق میں بھی ادرک کا استعمال انتہائی موثر ثابت ہوا ہے، اس کیلئے دو کپ پانی میں دو کھانے کے چمچ پسی ہوئی ادرک ابلنے کیلئے رکھ دیں پھر ہر دو یا اڑھائی گھنٹے بعد گرم کرکے استعمال کریں۔ ادرک کا رس حیض سے متعلق خرابیوں یا رکاوٹ میں بھی فائدہ دیتا ہے اس ضمن میں تازہ ادرک کا ٹکڑا لے کر ایک کپ پانی میں ابال لیں اس میں تھوڑی سی چینی ڈال کر دن میں ہر کھانےکے ساتھ پینا مردوں کی جسمانی قوت میں اضافہ کرتا ہے، نیز اعصاب کی کمزوری سے ہونے والی اس کمزوری کیلئے یہ مرکب زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ ادرک میں جراثیم کش اجزاء کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو مختلف امراض کے خلاف قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں یہاں تک کہ سرطان کے خلاف بھی یہ مؤثر خیال کیا جاتا ہے۔ ڈیپریشن اور ہیضہ سے بچائو کیلئے ادرک کی اہمیت تسلیم شدہ ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 495 reviews.