Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشکل کشا عمل اور تنگی دور (حافظ محمد رضوان، ملتان)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

(1)میرے دوست کی امی ایک دن میرے پاس آئیںاور مجھے کہا کہ بیٹا مجھے کوئی ایسا عمل بتائو کہ میری مشکل و تنگی دور ہو جائے۔ میں نے ان سے ان کے گھر جا کر ایک پین اور کاپی لے کر مندرجہ بالا عمل لکھ کر دیا۔کچھ دن بعد ”دوانمول خزانے بھی پڑھنے کو دئیے“ پھر کچھ عرصے بعد آئیںتو ان کے تاثرات نے مجھے اور بھی حیران کر دیا۔ مجھے دعائیں دیں۔ابھی دو دن پہلے آئیں اور کہہ رہی تھیں کہ اب میری ترتیب نہیں رہی۔ اب مجھے مشکلات پھر سے آنے لگی ہیں ورنہ جب میں نے پہلی دفعہ پڑھا تو مجھے نیند بھی اچھی آئی اور مجھے اپنے اوپر بوجھ کم محسوس ہونے لگا اور میں پرسکون ہو گئی تھی۔ مگر آجکل بجلی کی بندش کی وجہ سے نہیں کر پارہی ہوں تو حالت پہلے والی ہو رہی ہے۔ میں نے انہیں تاکید کی کہ اس عمل کو مسلسل کریں۔ قارئین کرام! جو تاثرات انہوں نے مجھے دیے وہ کچھ یوں ہیں۔ (1) گھبراہٹ ختم ہو گئی‘ (2) جسم ہلکا پھلکا محسوس ہونا شروع ہو گیا، (3) دل کو سکون ہو گیا۔ نیند کی کمی بھی پوری ہونا شروع ہو گئی، (4) گھریلو حالات اچھے ہو گئے اور لڑنا جھگڑنا ختم ہوگیا‘ (5)پرسکون ہو گئی ہوں وغیرہ۔ ٭درود شریف جتنا بھی کثرت سے ہو سکے پڑھیں۔ میاں بیوی کے جھگڑے ختم اور آپس میں محبت پیدا کرنا جس گھر میں میاں بیوی لڑتے رہتے ہوں اس گھر کا سکون برباد ہو جاتا ہے۔ اس کا الٹا اثر بچوں کی پرورش اورتربیت پر پڑتا ہے۔ اگر بیوی جھگڑتی ہو تو شوہر کو چاہیے وہ یہ وظیفہ پڑھے اور اگرشوہر جھگڑتا ہو بات نہ مانتا ہو، نخرے دکھاتا ہو، محبت سے پیش نہ آتا ہو تو بیوی کو چا ہیے کہ وہ کرے۔ (i) درود شریف، (ii) سورہ یوسف (پارہ نمبر13-12) طریقہ: دن میں کسی بھی وقت اس سورہ کو پڑھیں ترکیب درج ذیل ہے۔ ( 1)پہلے درود شریف 11مرتبہ پڑھیں۔ (2) سورہ یوسف 1مرتبہ پڑھیں۔ (3) آخر میں درود شریف 11مرتبہ پڑھیں۔ (4) ایک گلاس پانی لیں یا کوئی میٹھی چیز پر دم کرکے روزانہ کھلائیں یا پانی دم کرکے پلائیں۔ ہم نے اس عمل سے اجڑتے ہوئے گھروں کو بستے ہوئے دیکھا ہے۔ کچھ ایسے گھرانے بھی تھے جو بات بات پر طلاق کی نوبت تک پہنچ جاتے تھے مگر جنہوں نے بھی اس عمل کو کیا محبت پائی سکون پایا۔ اجڑتا ہوا گھر بستے ہوئے پایا۔ یاد رکھیے! نماز پنجگانہ پابندی سے پڑھیے کیونکہ نماز ہی قرب الٰہی کا ذریعہ ہے۔ شہد کی مکھی‘ بھڑاور زہریلی شے کے کاٹنے کا علاج وَاِذَا بَطَشتُم بَطَشتُم جَبَّارِینَ(آیت:130 الشعرآءپارہ 19) کسی کو بھڑ کاٹ لے یا موذی جانور‘ کیڑے و حشرات کاٹ لیں تو فوراً اس جگہ کو دبائیں اور زور دیتے ہوئے مندرجہ بالا آیت کا جزو ایک سانس میں 7مرتبہ پڑھیں اور متاثرہ جگہ پر دم کریں یا پھر لعاب لگائیں۔ یہ عمل کم ازکم 7مرتبہ کریں ۔ فوائد گھریلو ٹوٹکوں کی نسبت جلد آرام ملے گا۔اگر بہت زیادہ کاٹا ہو تو موقع کی نسبت سے ایک گلاس پانی پر دم کریں اور پانی ملیں اور دم کریں، سوجن کم ہو گی اور درد میں کمی ہو گی۔ یہ میرا ذاتی مشاہدہ تجربہ ہے جب بھی مجھے ان چیزوں سے واسطہ پڑا تو فوراً میں نے مندرجہ بالا عمل کو دہرایا اور آرام پایا۔ابھی کچھ دن پہلے مجھے شہد کی مکھی نے بائیں پائوں کی انگلی پر ڈنگ مارا۔ میںنماز عصر کیلئے مسجد جارہا تھا۔ پہلے میں نے متاثرہ حصے کو دبایا۔ مسجد پہنچتے ہی میرے دماغ میں آیت والا عمل یاد آیا۔ میں نے فوراً عمل دہرایا۔ مجھے دوران نماز درد بھی محسوس نہ ہوا نہ ہی گھر پہنچ کر۔ میں نے اپنی انگلی پر خاص سوجن محسوس نہیں کی۔ برائے حاجت فجر کی نماز کے بعد سورہ المزمل اس طرح پڑھیں چار مقام پر چار آیات 3-3تین‘ تین بار پڑھیں۔ رَبُّ المَشرِقِ والمَغربِ لَآاِلٰہَ اِلّاہُوَ فَاتَّخِذہُ وَکِیلاًO (سورئہ المزمل: آیت نمبر 9)تین بار مکرر پڑھیں۔ وَاللّٰہُ یُقَدِّرُ اللَّیلَ وَالنَّہَارَط ( 3بار)(سورئہ المزمل: آیت نمبر 20) یَبتَغُونَ مِن فَضلِ اللّٰہِ (3بار)(سورئہ المزمل: آیت نمبر 20) وَاستَغفِرُوا اللّٰہَ ط اِنّ اللّٰہَ غَفُور رَحِیم (سورئہ المزمل: آیت نمبر 20)(3بار) َُبعدازاں 3بار درود شریف پڑھیں اس کا ایصال ثواب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچائیں۔ پھر اپنی حاجت اللہ تعالیٰ کے حضور مانگیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بفضل باری تعالیٰ ضرور قبول ہوگی۔ علاج کثرت احتلام جس کسی کو بھی یہ بیماری ہو جائے تو اسے چاہیے سورہ المعارج پڑھے۔ رات کو سونے سے پہلے سورہ المعارج پڑھے۔ اوّل و آخر تین بار تحفتاً درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 748 reviews.