Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یہ تمام طریقے عمر گھٹاتے ہیں! بچ کر رہیے!

ماہنامہ عبقری - جون 2020

یہ صحیح ہے کہ قدرت کسی چیز کو ایک حال میں رکھنا نہیں چاہتی۔ قانونِ تغیر، جمادات، نباتات اور حیوانات میں ہر آن جاری ہے۔ موت بھی ایک ایسا تغیر ہے جو اس دنیا کے نظام کے لیے اسی قدر ضروری ہے جس قدر کہ زیست، لیکن خیال رکھیے کہ قدرت ہم کو ایک معین وقت میں ضرور موت سے ہم آغوش کرنا چاہتی ہے، مگر اس معین وقت سے پہلے اس کا ہرگز منشا نہیں ہے کہ ہم ہلاکت اور امراض سے ہم کنار ہوں۔ آپ جتنا اس مسئلے پر غور کیجئے گا یہ حقیقت واضح ہوتی جائے گی کہ ہمارا تمام نظام جسمانی اور جسم سے باہر کی تمام چیزیں ہماری صحت اور ہمارے شباب اور درازی عمر کی معاون ہوتی ہیں۔طوالت ِ عمر اور صحت کا وراثت یا موروثی اثرات سے بھی گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جو لوگ طویل العمر آبا و اجداد کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں وہ بڑی عمر تک پہنچنے کا امکان رکھتے ہیں، لیکن اس کے یہ معنی ہرگز نہیں ہوسکتے کہ وہ حفظ صحت کے تمام اصول بالائے طاق رکھ دیں اور صرف وراثت پر بھروسہ کرلیں۔ ایسے لوگ یقیناً طویل عمر حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے اور اپنی اس خصوصیت کو زائل کردیں گے۔ اس کے مقابلے میں ان لوگوں کو بھی مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے جن کے آباو اجداد کی عمریںکم تھیں یا وہ کسی خاص مرض میں مبتلا تھے۔ اس قسم کی وراثتی خصوصیات کو ہم اپنی جدوجہد اور استقلال سے زائل کرسکتے ہیں۔ اگر کم عمر والدین کا کوئی فرد طے کرے کہ وہ اپنی عمر کو طویل کرے گا اور اس سلسلے میں ہر کوشش سے دریغ نہ کرے گا تو وہ یقیناً اس میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں کئی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ طویل العمری بعض خطوں اور ملکوں کی خصوصیت بھی ہے۔بڑھاپے اور کم عمری کے اسباب: (۱)شراب، (۲)بسیاری خوری، ص(۳)تمباکو نوشی، (۴)کثرتِ مجامعت، (۴)کثافت، (۵)حرص و ہوس، (۷)طمع اور کنجوسی، (۸)غصہ، (۹)خودنمائی، (۱۰)مانع حمل طریقے۔
(۱)شراب: یہ مذہبی اور اخلاقی اعتبار سے مسلمہ طور پر ام الخبائث ہے۔ طبی نقطہ نظر سے بھی مضر چیز ہے۔ جسم میں اس کا خراب اثر زیادہ تر جگر اور آلاتِ خون پر پڑتا ہے۔ شراب کے عادی صلابت شریانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں جو بڑھاپے کا پیش خیمہ ہے۔(۲)بسیار خوری:شیخ الرئیس بو علی سینا کا قول ہے کہ ہیضہ طاعون سے اس قدر لوگ نہیں مرتے جس قدر بسیار خوری سے۔ اس مقولے کی صحت قیامت تک مسلم رہے گی۔ خوراک کی زائد از ضرورت مقدار جسم میں داخل کردینے سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان بیماریوں کا تمام اعضائے جسم پر مخالف اثر یقینی ہے۔ جسم کو امراض کا اس طرح شکار بنائے رکھنے سے عمر کم اور بڑھاپے کی آمد جلد ہوتی ہے۔ (۳)تمباکو: تہذیب حاضر کی سب سے بڑی لعنت ہے۔ تمباکو نوشی اور تمباکو خوری دونوں نہایت مضر ہیں، لیکن تمباکو خوری کے اثرات اور بھی بے اندازہ ہیں۔ اس کا مضر اثر پھیپھڑوں پر ہوتا ہے اور غدئہ ورقیہ (تھائرائڈ) بھی اس سے متاثر ہوتا ہے۔ اس غدے کا صحت دماغی اور طوالت عمر سے خاص تعلق ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 177 reviews.