Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلومسائل کا انسا ئیکلوپیڈیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

ھوالشافی: ڈیڑھ کپ سوجی‘ دو کپ دودھ کا پاؤڈر‘ دو کپ کھوپرا‘ پونا کپ گھی‘ چند سبز الائچی اور پستہ بادام‘ ایک کپ چینی جو میٹھے کے شوقین ہیں وہ ڈیڑھ کپ ڈال لیں۔ترکیب: سوکھا دودھ‘ چینی اور کھوپرا ایک پیالے میں ڈال کر تھوڑا پانی ملا کر پیسٹ سی بنالیں‘ گھی کو گرم کرکے الائچیاں دانے نکال کر کڑاکڑائیں اور پھر سوجی ڈال کر بھونیں‘ جب خوشبوآنے لگے تو کھوپرے‘ چینی اور سوکھے دودھ والا پیسٹ ڈال کر بھونیں جب پیندا چھوڑنے لگے توکسی چکنائی لگے ٹرے میں ڈال کر ہموا ر کریں‘ اوپر بادام اور پستہ چھڑک دیں اور جمنے پر چھری سے چوکور ٹکڑیوں میں نشان لگائیں اور جب بالکل سخت ہوجائے تو علیحد علیحدہ کرلیں‘ ہر روز ایک ٹکڑا صبح ناشتے سے پہلے کھالیں‘دو ہفتوں تک استعمال کرسکتے ہیں فریج میں رکھے بغیر۔ نظرودماغ کیلئے بے حد مفید ہے۔
برائے خوف حاکم:جو شخص کسی صاحب سے خوف کرے اس کو چاہیے کہ یوں کہے کٓھٰیٓعٓصٓ کُفِیْتُ حٰمٓعٓسٓقٓ حُمِیْتُ اور کٓھٰیٓعٓصٓ کے کہتے وقت ہر حرف کے تلفظ پر داہنے ہاتھ کی ہر انگلی کو بند کرے یعنی کاف کہتے وقت سب سے چھوٹی انگلی بند کرے‘ ھا پر دوسری‘ یا پر تیسری‘ عین پر چوتھی اور ص پر انگوٹھا بند کرے اور حٓمعٓسقٓ کے ہر حرف پر بائیں ہاتھ کی اسی طرح انگلیاں بند کرے اور دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو بند کیے ہوئے اس حاکم کے سامنے جاکر کھول دے انشاء اللہ مہربان ہوگا۔برائے غنائے قلبی و کشائش ظاہری و باطنی:ہر روز گیارہ سو مرتبہ یَامُغْنِیُّ اور سورۂ مزمل شریف چالیس بار پڑھنے پر ہمیشگی کرے اگر چالیس بار نہ ہوسکے تو گیارہ بار پڑھے بعض بزرگوں سے منزل شریف اکتالیس بار پڑھنا منقول ہے اور بعض سے عشاء کی نماز کے بعد دو رکعتوں میں اکتالیس بار اس طرح کہ پہلی رکعت میں اکیس بار اور دوسری میں بیس بار پڑھے اور ایک یہ ہے کہ فجرکی سنتوں کے بعد ایک باراورتمام نمازوں کے بعد دو دو بار شب و روز میں گیارہ بار ہوجائے۔ (بحوالہ: عبقری جلد نمبر 7)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 478 reviews.