Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولیاء اللہ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

ہرقسم کی مشکل کا حل ہونا
اگر کوئی ایسی مشکل پیدا ہوگئی ہو جس کا حل ہونا ضروری ہو اور اس کے حل نہ ہونےسےجان کا یا مال کا یا عزت کے جانے کا خطرہ ہو تو اس کیلئے جمعرات کا دن گزرنے کے بعد جو رات آتی ہے وہ جمعہ کی رات ہے۔ اس رات بعد نمازعشاء باوضو اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد یہ آیت ایک ہزار مرتبہ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مشکل فوراً حل ہوجائے گی اگر ایک مرتبہ کے پڑھنے سے حل نہ ہو تو اگلے جمعہ کی شب کو پھر اسی طرح عمل کرے جب تک مشکل حل نہ ہو برابر عمل کرتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے:

﴿النمل۶۲﴾
بچے کا حد سے زیادہ رونا
اگر چھوٹا بچہ حد سے زیادہ روتا ہے اور گھر میں ہروقت اس کے رونے کی آواز آتی ہے۔ بات بات پرضد کرتا ہے‘ مچلتا ہے‘ زمین پر لیٹ جاتا ہے اور طرح طرح سے بہانے کرکر کے روتا ہے تو اس کیلئے یہ آیت باوضو چینی کی بغیر پھول والی پلیٹ پر لکھیں اور گیارہ دن روزانہ ایک پلیٹ دھوکر اس کا پانی بچے کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچہ رونا بند کردے گا اور ضد کرنے اور مچلنے سے باز رہے گا۔ وہ آیت یہ ہے:

دل کے مرض سے افاقہ
اگر خدانخواستہ کسی کو دل کا مرض لگ جائے تو اس کیلئے باوضو اکتالیس دن روزانہ ایک پلیٹ پر یہ آیت لکھے اور پانی سے دھوکر مریض کو وہ پانی چاروقت پلائے۔ پلانے کےاوقات یہ ہیں:۔ 1۔ صبح ناشتہ سے قبل۔ 2۔صبح گیارہ بجے دن۔ 3۔ بعد نماز عصر سورج غروب ہونے سے پہلے۔ 4۔ بعد نماز عشاء سونے سے پہلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دل کے مریض کو فائدہ ہوگا اور تکلیف سے نجات ملے گی۔ وہ آیت یہ ہے

دردگردہ کا علاج
اگر کسی کو درد گردہ کی شکایت پیدا ہوگئی ہو اور گردے کی جگہ ہروقت ٹیسیں اٹھتی ہوں اور کسی پل چین نہ آتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیات اکتالیس دن تک روزانہ باوضو ایک پلیٹ پر لکھے اور پلیٹ کو پانی سے دھو کر وہ پانی مریض کو چار وقت پلائے‘ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی درد گردہ کی بیماری سے صحت حاصل ہوگی۔

اولاد ہونے کے لئے
اگرکسی شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور اسے بڑی تمنا ہو کہ اس کےبچہ ہوجائے تو اس کیلئے اکتالیس عدد کالی مرچ لے اور اکتالیس عدد لونگ لے کر ان پر باوضو اکتالیس مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ یہ آیت پڑھ کر ان دونوں چیزوں پر دم کریں۔ وہ آیت یہ ہے

 

 

آیت اکتالیس دن روزانہ ایک چینی کی بغیر پھول والی سادہ پلیٹ پر لکھیں۔ رات کو سونے سے پہلے مرد ایک عدد کالی مرچ اور ایک عدد لونگ کھا کر باوضو پلیٹ کو دھو کر پانی پی لے۔ اکتالیس دن تک اسی طرح عمل کرے۔ بے اولاد مرد کی بیوی کیلئے بھی اکتالیس عدد کالی مرچ اور اکتالیس عدد لونگ لے کر اس پر اکتالیس بار یہ آیت باوضو پڑھ کر دم کرے۔ وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰہَا فَنِعْمَ الْمٰہِدُوْنَ ﴿الذٰریٰت۴۸﴾۔اور یہی آیت روزانہ ایک پلیٹ پر باوضو لکھیں اور رات کو سونے سے قبل عورت ایک کالی مرچ اور ایک لونگ کھالے اس کے بعد باوضو پلیٹ دھوکر پانی پی لے اور دونوں میاں بیوی حقوقِ زوجیت ادا کریں۔ ماہواری کے ایام میں عورت یہ چیزیں استعمال نہ کرے۔
سخت دل انسان کا دل نرم کرنا
اگر کسی شخص کا دل سخت ہو اور اس کے مزاج میں نرمی اور شفقت نہ ہو بلکہ ہر ایک کے ساتھ ظالمانہ انداز میں پیش آتا ہو اور ہروقت گرم مزاجی سے پیش آتا ہو تو اس کیلئے اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام یَارَحْمٰنُ روزانہ بعد نماز فجر باوضو ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرے اور سخت دل شخص کو پلادے۔ اس کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ مزاج بدل جائے گا۔ دل کی سختی دور ہوجائے گی اور مزاج میں نرمی اور شفقت پیدا ہوجائے گی۔
میاں بیوی کی آپس کی ناراضگی ختم
اگر میاں بیوی میں کسی بات پر رنجش پیدا ہوگئی ہو اور دونوں آپس میں ایک دوسرے سے سخت ناراض ہوں اور بول چال بند ہوچکی ہو تو اس کیلئے اسم الٰہی یَارَحِیْمُ کو باوضو نمازفجر کے بعد قبلہ رُخ بیٹھ ایک سو ایک بار پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کرکے دونوں میاں بیوی کو کھلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ باہمی ناراضگی ختم ہوجائے گی اور وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں گے۔ یہ عمل ایک ہفتہ تک برابر کرتا رہے‘ ناغہ نہ کرے۔
عزت کا مقام حاصل کرنا
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی سب عزت کریں اور اس کےساتھ ادب و احترام کا برتاؤ کریں تو اس کیلئے باوضو اول گیارہ بار درودشریف پڑھے‘ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک یَامَالِکُ ایک سو ایک باردرودشریف پڑھ کر اپنی عزت وعظمت قائم ہونے کی دعا کرے۔ یہ عمل روزانہ بعد نمازفجر کرلیا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی اس کے اثار ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ لوگوں کے دلوں میں عزت قائم ہوجائے گی اور وہ ادب و احترام کے ساتھ پیش آنے لگیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عمل پابندی کے ساتھ کرے‘ ناغہ کرکے کرے گا تو وہ فوائد حاصل نہ ہوں گے دوسرے یہ کہ عمل کے دوران پنج وقتہ نماز باجماعت ادا کرتا رہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 449 reviews.