Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری پیغمبر ﷺ اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

غیرمسلم کا پکا ہوا کھانا کھانا
فرمان باری تعالیٰ ہے: اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے اور تمہارا کھانا ان کیلئے حلال ہے۔ (المائدہ: 5:5)
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک یہودی خاتون نے رسول اکرم ﷺ کی ضیافت کی اور بھنی ہوئی بکری پیش کی لیکن اس میں زہر ملایا گیا تھا۔ آپ ﷺ نے اسے کھایا، البتہ لقمہ نگلا نہیں تھا کہ اس کے زہر آلود ہونے کی اطلاع (وحی کےذریعے) مل گئی۔ ایک صحابی بشر بن براء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ لقمہ نگل گئے تھے جس سے ان کی شہادت ہوگئی۔ (البخاری 2617، ابوداؤد 4512ٌ) سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا بیان ہے کہ رسول کریم ﷺ تبوک کے مقام پر تھے کہ پنیر لایا گیا۔ آپ نےچھری منگوائی اور بسم اللہ پڑھ کر اسے کاٹ کر کھایا۔ (ابوداؤد 3819) اس زمانے میں پنیر شام کے اندر بنایا جاتا تھا اور وہاں غیرمسلم آباد تھے۔ (نیل الاوطار 26:1)

’’پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک‘‘اب تمام واقعات کتابی شکل میں ضرور پڑھیں‘ گفٹ کریں اور’’غیرمسلموں کی عبادت گاہیں‘ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کتاب اردو اور انگلش میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 440 reviews.