حضرت نے مختلف وظائف لکھے ہیں لیکن جو میرا آزمودہ ہے وہ یہ ہے۔ سورہ قریش ہر نماز کے بعد 21مرتبہ، پہلا فائدہ: جس شخص کے پاس جائیں گے آپ کا جو بھی کام ہو گا ہو جائے گا۔ اس عمل کے ساتھ ساتھ میں آخری تینوں قل شریف بھی پڑھتا ہوں۔مانسہرہ میں وقار نامی لڑکے کو میں نے یہی عمل بتایا۔ اس لڑکے نے مجھے بتایا کہ میرا کسی بھی شخص کے پاس کوئی بھی کام ہو، میں سورہ قریش 21بار پڑھ کر چلا جاتا ہوں۔ میرا کام ہو جاتا ہے۔ اللہ کی مہربانی سے یہ عمل مجھ سے ایبٹ آباد کے ایک بوڑھے عالم مولوی ہارون صاحب (جن کی عمر تقریباً 70سال ہے) نے بھی لیا اور اس کے فوائد دیکھے۔
ہرقسم کی پریشانی اور مصیبت سے نجات کیلئے دعا
پہلے اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ(آیت نمبر156) پڑھیں پھر یہ دعا پڑھیں، اَللّٰہُمَّ اَجِرنِی فِی مُصِیبَتِی وَاخلُف لِی خَیراً مِّنہَاO
پہلی مرتبہ یہ دعا مجھے میرا موبائل گم ہونے پر افغانستان کے ایک عالم مولوی کاشف حمید بن صالح جو حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں، نے بتائی۔ پھر تو مجھے جب بھی کوئی ذرا سی پریشانی یا مصیبت آئی، یہ دعا پڑھی اور ادھر اللہ کی طرف سے مسئلہ حل ہو گیا۔ بڑے بھائی کے پاس موبائل فون نہیں تھا، مجھے کہا میں نے یہی دعا بتا دی۔ چند دن کے اندر اندر غیب سے پیسے آئے اور بھائی نے نیا موبائل لے لیا۔ اس لیے جب بھی کوئی پریشانی آئے یہ دعا پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ پریشانی فوراً ختم کر دیں گے۔ بوریوالہ کے مولوی عمران صدیقی صاحب کو یہی دعا بتائی ان کے سسرال والے نہیں مان رہے تھے یہ دعا پڑھی، مسئلہ حل ہو گیا۔
رسول پاک کا ہجرت کی رات کا عمل
وَجَعَلنَا مِن م بَینِ اَیدِیہِم سَدًّا وَّ مِن خَلفِہِم سَدًّا فَاَغشَینٰہُم فَہُم لَایُبصِرُونَo (سورہ یٰسین آیت نمبر 9)مولانا زکریا رحمتہ اللہ علیہ صاحب نے لکھا ہے کہ ایک مرتبہ مجھے نقصان پہنچانے آئے، میں نے یہی دعا پڑھی اور ان کو میں نظر ہی نہیں آیا۔ حضرت والد صاحب نے یہ عمل بتایا، پڑھا تو فائدہ ہوا۔ اس کے ساتھ یہ دعا بھی مجرب ہے۔ لَاتُدرِکُہُ الاَبصَارُ وَہُوَ یُدرِکُ الاَبصَارَ ج وَ ہُوَ اللَّطِیفُ الخَبِیرُo(سورئہ انعام، آیت نمبر 103)
اسی دعا کو فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گیارہ مرتبہ پڑھیں (اول و آخر تین مرتبہ درود شریف)۔ بہت جلد قرض اتر جائےگا۔
غیب سے رزق کیلئے
اَللّٰہُ لَطِیفم بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَائُ وَ ہُوَ القَوِیُّ العَزٍیزُ(سورئہ الشوریٰ،آیت نمبر 19)تہجد کے چار یا زائد جتنے بھی نفل پڑھیں نفلوں کے درمیان سلام پھیر کر اول و آخر درود پاک گیارہ مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔
شادی کیلئے
حضرت مولانا حسین احمد رحمتہ اللہ علیہ نے خواب میں بڑے بھائی کو یہ وظیفہ بتایا۔ پڑھا، چند دنوں میں کام ہو گیا۔ وظیفہ یہ ہے۔ اِنَّمَا اَشکُوا بَثِّی وَحُزنِی اِلَی اللّٰہِ۔(سورئہ یوسف، آیت نمبر86)
دشمن سے بچائو کیلئے
دشمن جب سر پر چڑھ آئے ایسے وقت کیلئے حضرت مولانا عمرپالن پوری رحمتہ اللہ علیہ کا یہ وظیفہ بہت کار گر ہے۔ فَقُطِعَ دَابِرُ القَومِ الَّذِینَ ظَلَمُواط (سورہ انعام: آیت نمبر45) میں نے جب یہ وظیفہ پڑھا تو اس وظیفے کی برکت سے اللہ پاک نے میرے دشمنوں کے شر سے مجھے محفوظ فرما دیا۔
دشمنوں کے درمیان عداوت کیلئے
یہ وظیفہ بڑے بھائی نے بتایا جو عملیات کا کام کرتے ہیں۔ میں نے پڑھا تقریباً ایک مہینے میں میرے دشمنوں کا آپس میں کچھ لین دین ہوا اور اس کی وجہ سے آپس میں لڑائی ہو گئی۔ مجرب وظیفہ یہ ہے وَاَلقَینَا بَینَہُمُ العَدَاوَةَ والبَغضَائَ اِلٰی یَومِ القِیٰمَةِo (سورئہ المائدہ: آیت نمبر64)
امام اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی دعا
یہ دعا اللہ تعالیٰ نے امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کو خواب میں بتائی کہ جو شخص صبح و شام یہ دعا پڑھے گا میں قیامت والے دن اس کو بخش دوں گا۔ دعا یہ ہے۔
سُبحَانَ الاَبَدِیُّ الاَبَدِ ط سُبحَانَ الوَاحِدُ الاَحَدُطسُبحَانَ الفَردُ الصَّمَدُ ط سُبحَانَ رَافِعُ السَّمَائِ بِلاَ عَمَلٍ ط سُبحَانِ مَن خَلَقَ الخَلَقَ ط فَاَحصَاہُم عَدَداًط سُبحَانَ مَن قّسَّمَ الرِّزقَ وَلَم یَنسَ اَحَداً ط سُبحَانَ الَّذِی لَم یَتَّخِذ صَاحِبَہً وَّلَاَوَلَداًط سُبحَانَ الَّذِی لَم یَلِد وَلَم یُولَد ط وَلَم یَکُن لَّہ کُفواً اَحَدط
باطنی آنکھیں اور کان کھولنے کیلئے
یہ دعا مجھے حافظ محمد صدیق صاحب نے بتائی جو کہ لیاقت پور کے رہنے والے اور عملیات میں بڑے بھائی کے استاد ہیں۔ فرمایا اس کے پڑھنے سے نماز میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب ملنے کی آواز آئے گی۔ دعا یہ ہے۔
اَلَم یَعلَم بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰیo(سورہ العلق: آیت نمبر 14)۔ 313 مرتبہ روزانہ۔
جنات سے حفاظت کیلئے
اس پر نزہتہ المجالس میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک لڑکی پر ایک جن عاشق ہو گیا۔ لڑکی کے رشتے کی بات اس کے چچا کے لڑکے سے طے تھی لیکن چچا نے انکار کر دیا۔ لڑکی کی شادی ایک اور لڑکے سے کر دی گئی۔ وہ جن لڑکی کے پاس برابر آتا رہا اور لڑکے کو مار دیا۔ اب چچا کے لڑکے نے پھر رشتہ مانگا لیکن چچا نے پھر انکار کیا اور ایک اور لڑکے سے شادی کر دی۔ اس جن نے اس لڑکے کو بھی مار دیا۔ اب چچا کے لڑکے نے پھر رشتہ مانگا تو اس کے چچا نے اس لڑکے سے جان چھڑانے کیلئے اس کو یہ رشتہ دیدیا۔ جب یہ لڑکا پہلی رات اپنی بیوی کے پاس پہنچا تو وہ جن بھی آگیا اور لڑکے کو کہنے لگا دیکھ میں اس لڑکی کا عاشق ہوں یا تو ایک رات تیری اور ایک رات میری۔ ورنہ میں تجھے مارتا ہوں۔ لڑکا مجبوراً راضی ہو گیا اور کہا اگر پہلی رات مجھے دیدے تو تیری مہربانی۔ جن نے کہا ٹھیک ہے۔ اب جن نے کہا آئو اس خوشی میں میں تجھے سیر کراکر لائوں۔ یہ لڑکا جن کے کندھوں پر سوار ہوا اور جن آسمان کی طرف اڑا۔ اتنا اوپر گیا کہ اس لڑکے نے فرشتوں کی تسبیح سنی۔ فرشتوں نے جب جن کو دیکھا تو لاحول الخ پڑھا تو جن وہاں سے بھاگا اب یہ جن جب بھی لڑکے کے گھر آتا وہ یہی وظیفہ پڑھتا۔ یہاں تک کہ اس جن سے لڑکے کی جان چھوٹ گئی۔
لَاحَولَ وَلَاقُوَّہَ اِلاَّ بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِo
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 727
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں