Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درازی عمر اور دھوپ کی قدر (اشتیاق احمد اعوان، سکھر)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

دھوپ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں سورج کی روشنی اور دھوپ کی اہمیت کو صدیوں سے تسلیم کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں جسمانی نشوونما کیلئے اس کی اہمیت مسلمہ ہے وہاں ذہنی کیفیت پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔حیاتین، (وٹامن ڈی) کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی بیماری سوکھا کے علاج میں بھی سورج کی روشنی کی اہمیت کو مانا جاتا ہے۔ بیسویں صدی کے آغاز میں دق و سل (تپ دق) کے علاج کے سلسلے میں بھی دھوپ کو ضروری سمجھا جاتا تھا۔ حال ہی میں برطانیہ میں ایک کتاب شائع ہوئی ہے جس کے مصنف نے اپنی کتاب میں اس بات پر زور دیا ہے کہ دھوپ سینکنے کے سلسلے میں توازن رکھا جائے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بیسویں صدی کے آغاز میں جو معالج شمسی معالجہ کرتے تھے وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ شمسی غسل کا بہترین وقت صبح سویرے کا ہے۔ ڈاکٹر بیڈے کے خیال میں اس بات کا اظہار کہ ہمارے جسم کو کس قدر دھوپ درکار ہے دراصل اسی بات پرمنحصر ہے کہ عمر کتنی ہے؟ غذا کیا ہے؟ جلد کس طرح کی ہے اور صحت کا کیا حال ہے؟ یہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ دن بھر آدمی دھوپ میں لیٹا رہے خواہ جلد جل جائے۔ بہت زیادہ اور اچانک تابکاری یقینا خطرناک ہے لیکن سورج سے بالکل کترانا نہیں چاہیے۔ اعتدال سے کام لینا چاہیے۔ مصنف کے خیال میں سورج کی روشنی سے ہمیں یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ہڈیاں دھوپ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ دھوپ کی وجہ سے جسم میں حیاتین ”د“ (وٹامن ڈی) زیادہ پیدا ہوتا ہے جو کیلشیم جذب کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ عام خیال یہی ہے کہ دھوپ کی کمی سے ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہو جاتی ہیں‘ دھوپ کی کمی، بوسیدگی استخواں (آسٹیوپورسس) کا سبب تو غالباً نہیں بنتی لیکن اس سے کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بعض جائزوں سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ بڑی عمر کے جن لوگوں کے جسم میں حیاتین”د“ کی کیمیائی ترکیب درست نہیں رہتی ان کے جسم میں اس حیاتین کی کمی ہو جاتی ہے۔ کولیسٹرول یہ تو سب کو معلوم ہے کہ خون میں کولیسٹرول بڑھ جانا خطرے سے خالی نہیں لیکن یہ بات کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگی کہ انسانی جسم کو لیسٹرول کی سطح پر قابو پانے کیلئے بالائے بنفشی شعاعوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جلد میں اس کو الین نامی ایک کیمیائی مادہ ہوتا ہے جو دھوپ میں حیاتین ”د“ کی شکل اختیار کر لیتا ہے لیکن اگر جسم کو دھوپ نہ ملے تو پھر یہ مادہ کولیسٹرول میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ فشار خون سورج کی شعاعوں کا فشار خون (بلڈ پریشر) پر بھی اثر پڑتا ہے۔ عام طور سے سردی میں فشار خون سب سے زیادہ اور گرمی میں سب سے کم ہوتا ہے کیونکہ گرمی میں بالائے بنفشی شعاعیں اپنے عروج میں ہوتی ہیں۔ سرطان چھاتی‘ کولوں اور غدہ مثانہ کے سرطان جو خاصے عام ہیں ان میں اکثر اس لیے اضافہ ہو جاتا ہے کہ لوگوں کو دھوپ کم ملتی ہے۔ ہمارے جسم میں حیاتین ”د“ بنتا ہے اور یہ حیاتین سرطان والےخلیوں کو بے اثر بناتا ہے۔ مرض قلب سال کے بقیہ حصوں کی بہ نسبت سردی کے موسم میں قلب کے باعث زیادہ اموات ہوتی ہیں جس کی اک وجہ یہ ہو سکتی ہے سردی میں دھوپ سے واسطہ کم ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سردی میں حیاتین ”د“ جسم میں کم پیدا ہوتا ہے واضح رہے کہ حیاتین ”د“ قلب کی حفاظت کرتا ہے۔ دماغی صحت یہ ایک حقیقت ہے کہ دن روشن ہو تو طبیعت ہشاش رہتی ہے اور سورج نہ نکلے تو طبیعت میں اضمحلال، (ڈپریشن) پیدا ہوتا ہے۔ (ڈپریشن) کی ایک قسم Sad ہے جو سردی کے موسم میں ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہی بتائی جاتی ہے کہ اس موسم میں دھوپ کی کمی ہوتی ہے۔ ذیابیطس شاید کوئی ملک ہو جہاں ذیابیطس کا مرض عام نہ ہو۔یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ دھوپ کی شعاعیں انسولین پر اثرانداز ہو کر خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتی ہے۔ اس طرح دھوپ ذیابیطس کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ شیر خوار بچوں کو حیاتین ”د“ کی گولیاں کھلائی جائیں تو یہ انہیں آگے چل کر انسولین پر انحصار کرنے والی ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ جلد دھوپ سے جلد کیشادابی کم ہوجانے اور جھریاں پڑجانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ جن لوگوں کے چہروں پر کیلیں ہوں وہ بہت زیادہ دھوپ نہ سینکیں۔ گلٹیاں بن جاتی: 1960 میں سائنس دانوں نے بتایا کہ مرکب تصلب کا تعلق بھی دھوپ کی کمی و بیشی سے ہے۔ یعنی جسم کو سال بھر میں اور سردی کے موسم میں کسی قدر دھوپ ملتی ہے۔ سائنس دانوں کا یہ بھی خیال تھا کہ شمسی تابکاری اور بیماری سے بچائو میں مدد دیتی ہے۔دانت: دھوپ سے دانتوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک امریکی جائزے سے یہ معلوم ہوا کہ موسم سرما میں بچوں کے دانتوں میں موسم گرما کے مقابلے میںزیادہ خرابیاں پیدا ہوئیں۔ مطلب یہ ہوا کہ جس موسم میں حیاتین ”د“ جسم میں سب سے زیادہ ہوتا ہے اس موسم میں دانت زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 726 reviews.