Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عید قرباں میں ترو تازہ جانور کیسے؟

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

الحمدللہ! عید قربان کے موقع پر پورے ملک کے عوام بڑی تعداد میں بکرے، دنبے وغیرہ منڈیوں سے خرید کر قربانی کرتے ہیں۔ منڈیوں میں آنے والےجانور کھلی زمین، جنگلوں میں چرنے والے ہوتے ہیں۔ کچھ حضرات رمضان یا عیدالفطر کے فوراً بعد جانور خرید کر گھر لے جاتے ہیں وہ ان کو عیدالاضحیٰ تک موٹا کرنے کیلئے گھر کی غذا، چائے کی پتی، سبزیوں کے چھلکے، بچی ہوئی روٹیاں، چاول اور بھوسی وغیرہ زیادہ مقدار میں کھلا دیتے ہیں جس سے جانور کھانا پینا بالکل بند کردیتا ہے۔ پیٹ میں سخت گولا بن جاتا ہے، جگالی اور گھاس کھانا بند کرکے منہ نیچے کرکے کھڑے ہوجاتے ہیں یا بیٹھ جاتے ہیں جس سے مالک سخت پریشان ہوجاتے ہیں۔ اس مرض کا کامیاب علاج یہ ہے کہ Mixture carminative جانوروں والا یا انسانوں میں ہی استعمال ہونے والی ایک بوتل خرید لیں۔ اس میں سے بڑےبکرے کو 50 سی سی تھوڑا پانی ملا کر تین سے چار گھنٹے کے وقفے سے دو سے تین مرتبہ پلائیں۔ غذا بالکل بند کرکے پانچ چھ گھنٹے فاقہ کروائیں۔ پانی پینے کی اجازت ہے۔ جب جگالی شروع کرے تو تھوڑا تھوڑا سبز گھاس دینا شروع کردیں۔آئندہ احتیاط کے طور پر غذا وقفے وقفے سے دیں۔(عبداللہ)
کسان بھائیوں کے بڑے مسئلے کا چھوٹا حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک دیہاتی آدمی ہوں آپ کا رسالہ پڑھا دل میں ایک شوق پیدا ہوگیا تھا کہ آپ کو کچھ لکھ دوں یہ میرا کسی رسالے میں پہلا خط ہے۔ آپ کا یہ نیا سلسلہ بہت زبردست ہے‘ اس سے ملک کے لاکھوں کسانوں کو اپنے مسائل کا حل مل رہا ہے۔ میرے پاس بھی ایک عمل ہے۔ کسان بھائیوں کو اکثر ایک پریشانی رہتی ہے کہ ان کے جانوروں کو کیڑے پڑجاتےہیں جس کی وجہ سے جانور دودھ بھی کم دیتے ہیں اور سارا دن سستی کا شکار رہتے ہیں۔اس کا آسان اور آزمودہ حل میرے پاس ہے۔ میں درج ذیل دم جس جانور کو بھی کرتا ہوں اس کے کیڑے مَر جاتے ہیں۔دم کا طریقہ:دم کرنے سے پہلے جانور کا کوئی نام رکھ دو پھر عشاء کی نماز کے بعد اس نام پر دم کریں۔
دم یہ ہے:۔ کھارے سمندر اوندے وچ اوچا ٹبہ اوندنے اوتے بیٹھا راجہ کُوکُر (فلاں نام والی گائے یا بکری یا بھینس نام لے کر)اُوْکُوْ بِنْ کیڑے ونج چُگ لائے۔(یہ سرائیکی کے الفاظ ہیں) سات دفعہ گھر بیٹھے دم کریں اور اس کو یہ کہیں کہ کل آپ نے اس کو نہیں دیکھنا اس سے اگلے دن دیکھ لیں۔ انشاء اللہ کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ پہلے تو ایک دم بھی کافی ہوگااگر کچھ کیڑے بچ جائیں تو دو تین دم کافی ہیں۔(ذوالفقار علی ‘میلسی)
جانوروں کے چارہ نہ کھانے کا علاج
جو جانور مثلاً بھینس‘ گائے‘ گھوڑا‘ بکرا بکری وغیرہ چارہ نہ کھائے اور مالک کو تنگ کرے تو مالک کو چاہیے کہ اسم یَامُقِیْتُکوسومرتبہ پڑھ کر چارے پر پھونک ماردیں اس کے بعد چارہ جانور کے سامنے ڈالیں۔ انشاءاللہ جانور فوراً چارہ کھانے لگے گا۔(عبدالغفار‘ لاہور)
بکرے کو موشن لگ جائیں تو
گُڑ کا شربت
مکئی کا آٹا گوند لیں، بارہ گھنٹے رکھا رہنے دیں۔ بکرےکو آدھا پیڑ اور بڑے جانور گائے بھینس کو پورا پیڑہ دیں موشن ٹھیک ہوجائیں گے۔
جانور کو ٹھنڈ لگ جائے جوڑوں میں درد ہو،گنٹھیا ہو، چلا نہ جاتاہو، پاؤں میں سوجن آجاتی ہو، پاؤں سےکڑکڑ کی آوازیں آتی ہوں۔ اس کیلئے نہایت مفید ہے۔مجید دوائی ایک چھٹانک،دوکلو دودھ میں پکانا ہے، دو تین ابالے دیکر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر جانور کو پلادیں۔ بکرے کیلئے: اس کی آدھی مقدار۔
حافظ منصور صاحب سے واقعات کےساتھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
تمباکو کی راکھ سے مویشیوں کے زخم اچھے ہوجاتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 923 reviews.