Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اگست کے شمارے میں قارئین کےقارئین سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

نینداور ڈیپریشن کا علاج:1۔اگر نیند نہ آئے: خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملنے سے جلد نیند آجاتی ہے۔ ٭ اگر نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹر کو کاٹ کر اس پر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ ٭ فروٹ چاٹ کھانے سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ بشرطیکہ آپ کے گلے کے غدود نہ بڑھے ہوئے ہوں یا آپ حساس طبیعت کی مالک نہ ہوں۔ ٭ بعض اوقات سر میں خشکی ہونے کی وجہ سے نیند نہیں آتی ایسے میں سر کی مالش کرنا بہت مفید ہے۔۔مزید ایک آسان سا روحانی حل بھی لے لیجئے آپ کی ٹینشن‘ ڈیپریشن اور الرجی کا حل ہے‘ جب بھی سونےکیلئے لیٹیں ہاتھ میں تسبیح لیں اور تیسرا کلمہ پڑھنا شروع کردیں‘ان شاء اللہ تسبیح ختم ہونے سے پہلے آپ سوجائیں گی‘ڈیپریشن اور الرجی کا بھی آخری علاج ہے۔ (لبنیٰ امتیاز‘ لاہور)
پڑھائی میں دل لگائیے :2۔ جن طلبا ءو طالبات کا پڑھا ئی میں دل نہ لگتا ہو وہ ہر نماز کے بعد پوری توجہ سے 7 بار یہ پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ پڑھائی میں دل لگے گا۔ یاحَافِظُ یا عَلِیْمُ یا قَادِرُ یا شَافِیُ ۔(م‘جہانیاں)
سسرال میں عزت پائیے :3۔یہ عمل مجھے بارہ سال پہلے ایک شخص نے دیا تھا۔ یہ عمل زبردست کام کرتا ہے۔سسرال میں موجود بچیوں اور سسرال جانے والوں بچیوں کیلئے لاجواب ہے۔ یَاعَزِیْزُ مِنْ کُلِّ عَزِیْزٍ بِحَقِّ یَاعَزِیْزُہر روز فجر کی نماز کے بعداول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے درمیان میں108 مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا یَاعَزِیْزُ کا ورد کرنا ہے۔اتنی عزت‘ محبت اور مقام ملتا ہے کہ بندہ خود حیران ہوجاتا ہے۔ (ام رضوان‘ لاہور)
جسم کے کچھ حصے سیاہ‘ ان کا علاج:4۔پوشیدہ مسئلہ بیان کیا‘ آپ عبقری دواخانہ کی مرہم سکون نشانات والی جگہ پر اچھی طرح ملیں اور اسے خشک کریں‘ اس کے ساتھ خون صفاء گولیاں عبقری دواخانہ کی تیار کردہ کھائیں۔(کامران اسحاق‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 566 reviews.