Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معدہ کے تمام امراض کا علاج مزیدار چٹنی سے کیجئے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے ماہنامہ عبقری بڑے شوق و ذوق سے پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے سے مجھے بڑے کام کے نسخہ جات اور وظائف ملتے ہیں۔ آج میں قارئین کیلئے بہت ہی کام کا نسخہ لایا ہوں۔ یہ نسخہ ایک مزیدار چٹنی کا ہے جو کہ معدہ کے تمام امراض کا لاجواب علاج ہے۔ ھوالشافی: سخت ہرے امرود دو کلو بیچ نکال لیں‘ ہرا پودینہ صرف پتے ایک پاؤ‘ ہرا دھنیا بمعہ ڈنٹھل آدھ کلو‘ صاف کرکے چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ ادرک آدھ پاؤ کوٹ لیں۔ لہسن دیسی آدھ پاؤ کوٹ لیں۔ سونف‘ سفید زیرہ‘ اجوائن ہر ایک آدھ چھٹانک سب کو توے پربھون لیں۔ کالی مرچ پسی ہوئی چار کھانے کے چمچ‘ ہلدی ایک کھانے کاچمچ‘ ٹماٹر چھلکے اتارے ہوئے ایک کلو‘ پیاز آدھ کلو صاف کرکے کاٹ کر اچھی طرح ہاتھ سے مسل کر پانی سے دھولیں۔ نمک اور لال مرچ حسب ضرورت۔ کالا سرکہ ایک سے دو گلاس۔ تمام اشیاء کو اچھی طرح گرائینڈر میں شیک کرکے یکجان کردیں اور بوتلوں میں بھرکر فریج میں رکھ دیں ایک سال تک خراب نہیں ہوگی۔ یہ چٹنی ہروقت استعمال کرسکتے ہیں۔ فوائد: بھوک نہ لگنا‘ کھٹی ڈکاریں‘ قبض‘ بدہضمی‘ گیس‘ تبخیر معدہ‘ منہ کا ذائقہ خراب ہونا‘ معدہ کی جلن‘ غرضیکہ تمام امراض معدہ میں نہایت مفید ہے۔گرمیوں کے موسم میں ایک گلاس نمکین لسی میں ایک چمچ یہ چٹنی ملا کر پئیں ایک خوشگوار احساس اور تازگی پیدا کرتی ہے۔ ایک ایک پیالہ مولی، گاجر، کھیرا اور ککری کدوکش کرلیں۔ سلاد کے پتے کتر لیں یا بندگوبھی کتر لیں۔ دہی ملا کر درج بالا چٹنی شامل کریں۔ ہر عمر کے بچے نہایت شوق سے کھائیں گے۔ (ظفرعباس ملک)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 406 reviews.