Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روزگار‘ امراض معدہ اور موٹاپا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم المقام جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ بمعہ تمام عبقری کے سٹاف کے خیریت سے ہوں گے۔ آپ کا حکم ہوا کہ جنوری 2016ء کا شمارہ خاص نمبر ہوگا اور’’ بے روزگاری‘ امراض معدہ‘ موٹاپا‘‘ پر تحریریں بھیجیں۔ اس بندہ ناچیز کی ایک چھوٹی سی کاوش حاضر خدمت ہے۔ قبول فرمائیں۔ اللہ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اس سے وابستہ افراد کو اجر عظیم اور جزائے خیر عطا فرمائے آمین!روزگار کیلئے میرا آزمودہ عمل: آج کل بیروزگاری عام مسئلہ ہےتو روزگار اور حصول رزق کیلئے اسمائے حسنیٰ میں سے  بڑا مؤثر ہے‘ انشاء اللہ العزیز اس اسم الٰہی کی برکت سے آپ کے روزگار اور حصول رزق کا مسئلہ یقیناً حل ہوجائے گا۔ پورے خشوع و خضوع‘ یقین، مکمل آداب اور پوری ترکیب کے ساتھ اگر عمل کریں گے تو اللہ رحمٰن رحیم کے اسم مبارک کا اثر یقینی ہے۔ بزرگان دین نے اسے حصول رزق کیلئے بڑا ہی زود اثر اور عجیب عمل قرار دیا ہے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں حاجت مند اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک سے فیض حاصل کرچکے ہیں لہٰذا آپ بھی اس نورانی نام سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ بندہ کو اپنے رب جلیل پر پورا بھروسہ ہے کہ اس وظیفہ کو پڑھنے والے کی جائز حاجت ضرور پوری ہوتی ہے۔ میں نے یہ وظیفہ 2004ء میں کیا اور وظیفہ مکمل ہوتے ہی بہت بہترین ملازمت مل گئی۔ پہلے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں پھر بسم اللہ پڑھ کر اسم الٰہی  1100 مرتبہ پڑھیں پھر اپنے روزگار کیلئے دعا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں نہایت عاجزی سے دعا مانگیں آخر میں دوبارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ وظیفہ صبح فجر اور شام عشاء کے بعد چالیس دن پڑھیں‘ اکثر اس سے پہلے ہی اللہ پاک روزگار عطا فرما دیتا ہے مگر پھر بھی چالیس دن تک پڑھیں وقت اور جگہ کی پابندی کریں نماز کی پابندی کریں اور گناہوں سے پرہیز بہت ضروری ہے۔امراض معدہ سے نجات: یہ نسخہ میں نے خود اپنی ذات پر آزمایا۔ انتہائی آزمودہ اور مجرب ہے کسی بھی ادارے کی دوا لے لیں۔ دوا کا نام ’’پیپرمنٹ‘‘ ہے‘ کھانے کے بعد دو بڑے چمچ پی کر اوپر سے تین، چار گھونٹ پانی پی لیں۔ سینے کی جلن‘ بدہضمی‘ کھٹی ڈکاروں میں بہت مفید ہے۔ متلی‘ قے اور پیٹ درد کو دورکرتا ہے۔ گیس، بھوک کی کمی اور معدے کے فعل کو درست کرتا ہے۔موٹاپا سےیقینی نجات: ایک گلاس تازہ پانی میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں پھر اس میں کلونجی پاؤڈر‘ کالی مرچ پاؤڈر آدھا آدھا چائے کا چمچ‘ شہد ایک بڑا چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ روزانہ نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔ ایک ہفتہ کے استعمال سے آپ کے وزن میں ایک سے ڈیڑھ کلو کمی آئے گی اور ایک ماہ کے مسلسل استعمال سے آپ کے وزن میں 7 کلو تک کمی آجائے گی اس ڈرنک کے استعمال سے آپ اندرونی بیماریوں سے بھی دور رہیں گے۔ اس نسخہ کے استعمال کے دوران میٹھی چیزوں اور کولڈ ڈرنکس سےمکمل پرہیز کریں۔ مندرجہ بالا سے فائدہ ہونےپر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور میرے مرحوم والدین کریمین کیلئے ضرور دعا فرمائیں۔ (سید عبدالقدیر‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 354 reviews.