Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

والدین کے گھر بیٹھی شادی شدہ خواتین کیلئے تعویذ محبت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اول دن سے آخر دن تک جتنی بھی نیک اور اچھی دعائیں مانگی جائیں گی وہ سب کی سب آپ‘ آپ کے اہل و عیال‘ آپ کی ٹیم کیلئے۔ آمین ثم آمین۔ آپ کو اپنے تجربات و مشاہدات اکثر بتاتی رہتی ہوں۔ مگر آج میں یہ تحریر بالخصوص اپنی ان بہنوں کیلئے لکھ رہی ہوں جو اپنے گھر کے حالات سے بہت زیادہ پریشان ہیں‘ جن کے شوہر ان کو بلانا تو درکنا دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے‘ جن کے شوہر انہیں مارتے ہیں‘ خرچہ نہیں دیتے یا وہ بہنیں جوماں باپ کے گھر بیٹھی ہیں۔ اب میں آتی ہوں اپنے مشاہدات کی طرف۔ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے آپ کی شہرہ آفاق کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ اس میں ایک تعویذ محبت تھا‘ میں نے اور میری کزن نے صرف اور صرف غریب بے سہارا اور جو اس تعویذ کی حقدار تھیں‘ انہیں یہ تعویذ دیا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ یقین جانیے بہت بہت عورتوں کو فائدہ ہوا‘ میری کزن ہیلتھ ورکر ہے وہ عورتوں کے مسائل بتاتی ہے تو میں یہ تعویذ اسے دیتی ہوں تو میری کزن بتاتی ہیں کہ لوگ تمہیں بہت دعائیں دیتے ہیں۔میری ایک کزن کے شوہر پر کسی نے کالا جادو کروایا ہوا تھا‘ اس کا اور اس کے شوہر کا بات بات پر جھگڑا ہوتا تھا‘ مارکٹائی رہتی۔ ہر دوسرے دن میرے پاس آتی اور اپنے جسم پر پڑے نیل دکھاتی۔ تو میں نے اسے یہ تعویذ دے دیا تو اس کا شوہر اب اس کی ہر بات چھوٹے بچوں کی طرح مانتا ہے۔ اس کزن کی والدہ مجھ دعائیں دیتی ہے کہ شکر ہے میرے گھر داماد اور میری بیٹی کی زندگی میں سکون آیا‘ پھر یہی تعویذ ایک اور عورت کو دیا اس کا شوہر خرچ نہیں دیتا تھا‘ مارتا تھا‘ گھر سے آدھی آدھی رات مار کے باہر نکال دیتا تھا‘ ساس مارتی تھی وہ اپنی ماںکے گھر سے بچوں اور خود کو پال رہی تھی پھر اسے یہ تعویذ دیا تو آج اس کا شوہر اسے خرچ دے رہا ہے‘ بچوں کا الگ اس کا الگ‘ اس کی ساس جو گالی کے علاوہ بات نہیں کرتی تھی وہی اب ’’میری بیٹی میری بیٹی‘‘ کہہ کر بلاتی ہے۔ اسی میری دوست کے بھائی اور بھابی میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا‘ پتہ کروانے پر معلوم ہوا کہ کسی نے کچھ کروایا ہوا ہے‘ بیوی ہروقت جھگڑتی‘ بات نہ مانتی‘ نماز‘ ذکر‘ قرآن کچھ بھی نہیں۔ اس کے شوہر نے یہی تعویذ باندھا تو اب اس کے گھر میں آرام اور سکون ہے‘ وہ نماز پڑھنا سیکھ رہی ہے۔الحمدللہ! بہت سی میری غریب اور نادار بہنیں جو اس کی حق دار تھیں ان کو میں نے یہ تعویذ دیا تو ان کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا‘گھر میں سکون آیا‘ گھریلو جھگڑوں سے نجات ملی۔نوٹ: جن خواتین کی شادی میں رکاوٹ ہو وہ بھی یہ تعویذ گلے میں ڈال سکتی ہیں۔ آخر میں تعویذ محبت تحریر کرتی ہوں۔ سولہ خانے بنا کر نمبروار تحریر کرنا ہے۔ (خانہ 1) (خانہ2) (بقرہ آیت 165)نیچے

اس طرح (خانہ 3) نیچے   وغیرہ نقشہ حاضر خدمت ہے۔

 

 

دائیں بازو پر باندھ کر عطر و خوشبو لگائیں یہ عمل ہر جائز محبت کیلئے کیا جاسکتا ہے خاص طور پر میاں بیوی (مخالفت زوجین کیلئے مفید ہے) دوسری جگہ جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔نوٹ: بار بار کا تجربہ ہے کہ ناجائز کرنے والے کا سخت نقصان ہوا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 333 reviews.