Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

عبقری ایک روشن چمکتا چراغ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ دنیا رنگا رنگ اور چکاچوند سے مزین ایک دھوکہ دینے والا سراب ہے‘ ہر شخص جو اس دنیا میں آتا ہے وہ ضرور اس چکاچوند سے متاثر ہوتا ہے کچھ لوگ تو بس اس کی خوبصورتی پر دل ہار بیٹھتے ہیں اور پھر سب کچھ ہی ہار بیٹھتے ہیں حتیٰ کہ ایمان تک بھی ان کے ہاتھوں اور دلوں سے ریت کی طرح پھسل کر وقت کی گزرتی ساعتوں میں کہیں کھوجاتا ہے اور آخری ساعتوں میں جب حقیقی باطنی آنکھ کھلتی ہے تو ایک بھڑکتی آگ کا درد ناک منظر آنکھوں اور دلوں پر رقم ہوجاتا ہے۔ اس دل لبھاتی اور انسانوں کو بہکاتی دنیا میں بہت کم لوگوں پر اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے کہ وہ اس کی دعوت نظارہ دیتی دلچسپیوں سے منہ موڑ لیتے ہیں اللہ ان کے دلوں پر اپنی رحمت کی خاص بارش برساتا ہے جس سے ان کے قلوب پر دنیا اپنا اثر نہیں جماسکتی۔ یہ وہ خاص لوگ ہوتے ہیں جو اللہ کی محبت کا خوبصورت چمکتا روشن دیا اپنے ہاتھوں میں لےکر چلتے ہیں ان کا یہ دیا اپنی روشنی میں اس قدر تابناک اور پر اثر ہوتا ہے کہ جو لوگ بھی اس روشنی کی زد میں آتے ہیں ان کے دل و دماغ کو بھی اس کی تابناکی اپنی گرفت میں لے لیتی ہے یوں اللہ کی محبت کا دیے سے دیا جلتا چلا جاتا ہے اور پورے عالم میں یہ روشنی پھیلتی چلی جاتی ہے۔ عبقری بھی ایک ایسا ہی دیا ہے اور یہ چراغ قلوب کے بجھے چراغوں کو روشن کرتا چلا جارہا ہے۔ بہت عرصہ سے میں اپنے دل کے بجھے چراغ کو ہاتھ میں لیے ایک تلاش مسلسل میں تھی کہ کوئی رہنما کوئی مرشد ملے جو اس دیے کو روشن کردے تاکہ میرے دل سے لےکر میری زندگی کے تمام راستے روشن سے روشن تر ہوجائیں میرے دل سے ظلمت کی گندگی‘ غلاظت کی تاریکیاں ہدایت کے چراغ میں بدل جائیں۔ اللہ نے اپنی محبت‘ اپنے کرم کی روشنی کردی‘ میری انگلی تھامی اور ایک گندے اور غلیظ بچے کی مانند مجھے میرے رہنما تک پہنچایا تاکہ وہ اپنے علم کے پانی سے میری غلاظتوں سے لتھڑے ہاتھ‘ پاؤں‘ چہرے اور دل کو دھو ڈالے اب یہ میرے ظرف اور محنت پر ہے کہ میں اس
پانی سے کتنا استفادہ کرتی ہوں۔ میرے عبقری کے جن وظائف نے میری زندگی میں رحمتوں‘ برکتوں اور عافیتوں کی لہریں رواں کیں ان میں سرفہرست دو انمول خزانے‘ سورۂ کوثر اور درود شریف ہیں۔ ان وظائف سے تو سب سے پہلے میری زندگی میں ایک ٹھہراؤ‘ سکون اور اطمینان کی کیفیت در آئی۔ ایک بے نیازی سی احاطہ کیے رکھتی ہے۔ غنا کی کیفیت نے دل کی بستی میں پڑاؤ ڈالا۔ ویسے تو ہمارے مہینے میں تین سلنڈر استعمال ہوجاتے تھے اب اتنی برکت آئی کہ میرے سسر کے فوت ہونے پر جتنے مہمان تھے ان کا کھانا اور ان کی تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کا کھانا چائے وغیرہ اور میری نند کی شادی کا سارا کھانا، چائے اس سلنڈر پر بنتی رہی اور سلنڈر خالی تھا لیکن چولہا جلتا رہا اور وہ تقریباً چوبیس پچیس دن چلا اور سارے بہت حیران تھے۔ میں خود بھی بے حد حیران ہوئی اب مہینے میں دو سلنڈر استعمال ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آہستہ آہستہ اتنی برکت آئے گی انشاء اللہ مہینے میں ایک سلندڑ استعمال ہوا کرے گا۔ راشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ختم ہوجاتے تھے اور اب مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتے۔ پہلے پیسوں کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ کدھر آئے کدھر گئے‘ اب ماشاء اللہ مہینہ کے آخر تک پرس میں پیسے ہوتے ہیں اور کبھی کبھی غیب کے خزانے سے بھی آجاتے ہیں بالکل نئے کرارے نوٹ ضرورت کے مطابق‘ مرشد کریم نے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا دی‘ اس دعا نے میری زندگی میں روشنیاں بھرنا شروع کردی ہیں۔ اللہ نے اپنے کلام کی برکت سے کلام میں اتنی تاثیر ڈال دی کہ جس کو میں کوئی بھی عمل عبقری سے دیکھ کر بتاتی ہوں وہ اسے ضرور کرتا ہے اور اسے اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے۔ لوگوں نے اتنے فائدے بتائے کہ اگر میں بیان کروں تو ایک کتاب بن جائے۔ روحانی پھکی لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں اس کے لوگوں کو بہت فوائد حاصل ہوئے۔ اپنی ایک کزن کو میں نے استغفار سوا لاکھ‘ ہر نماز کے بعد کی ایک تسبیح اور روحانی پھکی حمل کی نیت سے دی تو روحانی پھکی استعمال کرنے اور تسبیحات سے اس کی رپورٹ مثبت آگئی۔ میری کزن کا بیٹا بہت زیادہ رو رہا تھا اس کے پیٹ میں درد تھا صرف ایک خوراک روحانی پھکی اسے دینے سے افاقہ ہوا۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح سات مرتبہ ضرور پڑھتی ہوں اور گیارہ مرتبہ ہرنماز کے بعد بھی اور باہر نکلتے وقت خود بھی اور بچوں کو بھی پڑھاتی ہوں اس عمل سے اس قدر فائدے ہوئے کہ بچے اور ہم سب اللہ کی حفاظت میں رہتے ہیں۔ میرے میاں کا شدید ایکسیڈنٹ ہوا لیکن معجزاتی طور پر صرف تھوڑی چوٹیں آئیں اور جان بچ گئی اور کوئی ہڈی بھی فریکچر نہیں ہوئی۔ اسی طرح ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا لیکن اللہ نے ان کو بال بال بچالیا۔ ان دعاؤں کی برکت سے اس کے علاوہ بھی بے شمار اللہ کے کرم ہیں اور یہ سب اللہ کا احسان اور مرشد کریم کی دعاؤں کی برکت سے ہیں۔(سلمیٰ عروج‘ جہلم)
درد، مروڑ، پیچش سب ایک خوراک سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو میں ناچیز آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہوں‘ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے‘ اللہ پاک آپ کے فیض کو قیامت کی صبح تک جاری و ساری رکھے۔ ہماری طرف سے آپ کو اللہ پاک بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔ حضرت حکیم صاحب میں ماہنامہ عبقری کا تقریباً 2008ء سے قاری ہوں ۔ آج اللہ کے فضل و کرم سے کچھ آزمائے ہوئے ٹوٹکے لکھنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔ جب سے میں نے عبقری کو پڑھا تب سے اس کا دل و جان سے دیوانہ ہوچکا ہوں اس کے ہر ہر صفحے پر موتی اور ہیرے لکھے ہوئے ہیں۔ ان کو خود آزماتا ہوں اور دوسروں کو بتاتا ہوں‘ بہت فائدہ ہوتا ہے۔
میرے ایک کزن ہیں جو اسلام آباد میں رہتے ہیں۔ ہمارے ہاں ان کا آنا سال میں دو مرتبہ یعنی عیدین کے موقع پر ہوتا ہے جب بھی وہ آتا ہے اس کا پیٹ بہت زیادہ خراب ہوجاتا تھا‘ پیچش اتنی زیادہ کہ پوری پوری رات سو نہیں سکتا تھا‘ ہر قسم کا علاج حتیٰ کہ ڈرپ بھی لگواتا مگر پھر بھی افاقہ نہ ہوتا۔ اسی حال میں ہمیں ملنے کیلئے آیا تو میں نے اس کا حال احوال پوچھا تو اس نے ساری تکلیف سنا دی میں نے تسلی دی اسے کہا کہ بھائی میں آپ کو کچھ کھانے کو دیتا ہوں آپ کو آرام آجائے گا‘ اسی وقت گملےسے نیاز بو کے خشک خوشے توڑ کر ان میں سے کالے کالے دانے نکال کر صاف کیے اور گھر میں پرانا شہد پڑا تھا اس کو ایک گلاس پانی میں بڑا چمچہ حل کرکے اس کےساتھ پھانکنے کو کہا پہلی خوراک میں اس کو اتنا فائدہ ہوا کہ اس کا درد‘ مروڑ‘ پیچش سب ختم ہوگئی۔ یہ نسخہ میرا خود اور میرے رشتہ دار‘ دوست احباب کا بھی آزمودہ ہے۔ایک مرتبہ میری ملاقات ایک نابینا بزرگ حکیم سے ہوئی‘ چند سال ان کی خدمت کی جس کے نتیجہ میں انہوں نے مجھے چند بہت قیمتی اور آسان نسخے بتلائے جو میں نے خود بھی آزمائے اور دوسرے سینکڑوں مریضوں کو استعمال کرائیں جو برابر مفید اورتیربہدف ثابت ہوئے۔ انہوں  نے مثانہ کی گرمی‘ احتلام‘ جریان‘ سرعت انزال کیلئے ایک نسخہ دیا جو یہ ہے’’بہی دانہ‘‘ حسب ضرورت لیں۔ ایک گرام ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح نہار منہ پی لیں۔ پندرہ سےبیس روز میں تمام شکایات دور ہوجائیں گی۔ معدہ کی تمام شکایات دور کرنے کیلئے انہوں نے بتایا کہ آدھ پاؤ کلونجی اور آدھ پاؤ اجوائن دیسی شامل کریں اور دونوں کو باریک پیس کر ایک پاؤ لیموں کے رس میں بھگودیں خشک ہونے پر دوبارہ پیس کر چھان کر ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی بھر چاٹ لیا کریں انشاء اللہ تمام شکایات دور ہوجائیں گی۔ احقر نے خود آزمایا ہر قسم کی ریح کو فوراً خارج کرتی ہے۔ دائمی قبض کا بہترین علاج ہے۔ غذا کو جزو بدن بناتی ہے۔ ہاضمہ کو قوت دیتی ہے۔ خون کو پتلا کرتی ہے اور بہت سے فوائد ہیں جو آپ لوگ استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
مردانہ طاقت کیلئے: مردانہ طاقت کیلئے انہوں نے ایک معجون بنائی جو اگر شادی سے پہلے بنا کر استعمال کی جائے تو قوت باہ میں انتہائی اضافہ کرتی ہے۔ پٹھوں اور جوڑوں کو تقویت دیتی ہے۔ اس کے استعمال سے پرانے سے پرانا کمردرد بھی ٹھیک ہوجاتا ہے نسخہ یہ ہے: مغز بادام ایک پاؤ‘ مغز اخروٹ‘ دال ماش کا آٹا، چنے بھنے ہوئے‘ گوند کیکر‘گری، اس کے ساتھ بھکرا یہ ایک بوٹی ہے۔ تمام اشیاء پاؤ بھر لے لیں‘ باریک پیس لیں۔ سب سے پہلے گوند کو آدھ کلو دیسی گھی میں بھون لیں اس کے بعد مذکورہ تمام اشیاء اور گھی آدھ کلو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ صبح نہار منہ ایک پیالی استعمال کریں۔ کھانا اس کے دو گھنٹے بعد استعمال کریں۔ہمارے استاد فرماتے تھے کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ ’’لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے‘‘ انشاء اللہ اس کے بعد ہرماہ کچھ نہ کچھ قیمتی آزمائے ہوئے نسخہ جات یا کوئی عمل جس سے سب کو فائدہ ہو ضرور لکھوں گا۔ (عبدالوحید‘ میلسی‘ وہاڑی)
وما ارسلنک الا رحمۃ اللعلمین
اور نہیں بھیجا ہم نے آپ (ﷺ) کو مگر سراپا رحمت بنا کر
درج بالا آیت مبارکہ میں حضور نبی اکرم ﷺ کو سارے جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرا محبوب سارے جہانوں کیلئے سراپا رحمت بن کر آیا ہے‘ اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نے اپنے محبوب حضور نبی اکرم ﷺ کو نہ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ آپ کی ذات ہمارے لیے رحمت کا سرچشمہ ہے جس پر حضور نبی اکرم ﷺ کی رحمت کا سایہ پر جائے اس نے دونوں جہان پالیے‘ آپ کو پورے جہاں کے انسانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا چاہے وہ جس مذہب سے بھی تعلق رکھتے ہوں لیکن ان کی رحمت کے دریا پوری دنیا کو سیراب کرتے ہیں۔ خود میرا خدا اپنے محبوب ﷺ کو سراپا رحمت فرما رہے ہیں یعنی حضور ﷺ کا وجود پوری دنیا کیلئے سر سے پاؤں تک رحمت ہے۔ ان کے وجود سے نکلی ہوئی رحمت کی کرنیں پورے جہاں کیلئے ہیں صرف آپ مسلمانوں کے رسول ﷺ نہیں ہیں بلکہ پورے جہانوں کیلئے آپ سراپا رحمت ہیں۔ ہمارے نبی ﷺ تو تمام نبیوں کے سردار ہیں آپ ﷺ کو آخری نبی ﷺ کا رتبہ دیا گیا ہے ایک کے بعد دوسرے نبی آتے رہے مگر آپ ﷺ کی شان اللہ تعالیٰ نے اتنی بلند کی کہ آپ ﷺکے بعد کوئی اس شان کے لائق بھی نہیں تھا کہ اس کو یہ رتبہ ملتا۔ جب اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو رحمۃ اللعالمین کا لقب فرما دیا توپھر یہ آپ ﷺ کی شایان شان نہیں تھی کہ یہ سلسلہ جاری ہوجاتا۔ حضور نبی کریم ﷺ پوری دنیا پر رحم و کرم فرمانے والے اور ان کی مدد کرنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ ان کے وسیلے سے پورے جہانوں پر رحمت کی بارش ہورہی ہے۔ میری دعا ہے کہ آپ ﷺکی اس رحمت کی بارش سے ہم سب کو سرفراز فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ (بیگم مخدوم شیرعالم‘ ملتان)
مجھے بخل سے نفرت ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم کا بے پناہ کرم ہے کہ وہ ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازتا ہے‘ صبح حسب معمول ایک دعا تلاوت کی:

’’ترجمہ: اے اللہ تیری ہی تعریف ہے‘ تیری ان نعمتوں پر جو تعداد کے لحاظ سے شمار نہیں کی جاسکتیں اور نہ عمل سے ان کا بدلہ دیا جاسکتا ہے۔‘‘ میں غور کرنے لگی کہ دعا مانگنا بھی تو اللہ کی ایک نعمت ہے اور کسی کو فائدہ پہنچانا بھی ایک نعمت ہے‘ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ نے جو یہ سلسلہ ’’عبقری‘‘ میں نسخوں‘ دعاؤں بے شمار خوبیوں کا جاری کررکھا ہے یہ آپ بھی تو اللہ کی نعمتوں کو قارئین تک پہنچا کر ایک لحاظ سے اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں۔ بہرحال آپ اپنےرب کے بہت اچھے لوگوں میں سے ہیں جو یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ آج آپ کو بہت پرانے حکیم محمد حسین ابراہیمی سنیاسی خانپور کے نسخوں میں سے کچھ بھیج رہی ہوں اور یہ کہ ان نسخوں کو اپنے گھر پر آزمانے کے بعد ’’عبقری‘‘ کی نذر کررہی ہوں۔ مجھے بخل سے نفرت ہے‘ اپنے تحریرو اقارب سے بھی اسے ختم کرنے کی دعا کرتی ہوں۔ نسخہ جات سے سب مستفید ہوں۔ یہ میرا مشن اور ایمان ہے۔ آج اس ’’ساگ‘‘ کے بارے میں بتارہی ہوں جس کا آج کل موسم ہے۔ بتھوا (باتھو) کا ساگ: یہ ایک مشہور ساگ ہے جو چنے کے کھیتوں میں عام ہوتا ہے اس کا سالن بنا کر بطور سالن روٹی کےساتھ کھایا جاتا ہے۔ یہ جلدی ہضم ہوتا ہے‘ قبض کو دور کرتا ہے‘ جگر کی گرمی میں بہت ہی مفید ہے۔ پھلبہری اور برص میں پتوں کو گھوٹ کر رس نکال کر لگانے سے آرام آجاتا ہے‘ یہ بالکل آزمایا ہوا ہے۔ پتھری اور دردگردہ میں باتھو کا پانی استعمال کرنے سے درد کو آرام آتا ہے‘ یہ پانی پتھری کو توڑتا ہے عقل کو بڑھاتا ہے۔ تِلوں کے تیل اور آک: تلوں کے تیل اور آک کے پتوں سے دردوں سے نجات‘ جسم میں یا جوڑوں میں شدید درد ہو تو ایک پاؤ تیل تل لے لیں۔ آک کے پانچ پتے درمیانہ سائز کے لیں۔ اب پتوں میں ایک کلو پانی ڈال کر ابالیں جب پانی ایک پاؤ رہ جائے تو تلوں کا تیل ڈال کر پکنے کیلئے رکھیں مگر کھلے برتن میں ابالیں جب پکتے ہوئے پتے بالکل سنہری ہوجائیں تو آگ بند کرکے پتے نکال دیں اور تیل شیشی میں محفوظ رکھیں۔ دردوں میں لگا کر ہلکا کپڑا لپیٹ دیں۔ (ر، تلہ گنگ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 308 reviews.