Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سانس بند کرکے زم زم پڑھنا شروع کردیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

قارئین! درج ذیل مشاہدات لوگوں کے آزمودہ ہیں جو وہ ہرجمعرات کو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے درس کے بعد ہونے والی ’’مجالس مجذوبی‘‘ میں بتاتے ہیں۔ ان مشاہدات پر اب تک تین کتابیں وجود میں آچکی ہیں۔ ’’مجالس مجذوبی‘‘ ’’عرشی وظائف کے موجودہ زمینی حقائق‘‘’’مجھے وظائف سے غیبی مد کیسے ملی؟‘‘ کے نام سے دفتر ماہنامہ عبقری سے حاصل کرسکتے ہیں۔

گناہوں سے نجات کیلئے: روزانہ سحری کے وقت اٹھ کر دو رکعت نماز تہجد ادا کریں ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین، تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں اور تہجد نماز کے بعد ستر بار پڑھ کر ہاتھ پھیلا کر عاجزی کے ساتھ گریہ و زاری کریں‘ گڑگڑا کر اپنے گناہوں سے معافی مانگتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کا سوال کریں‘ جب فجر کی اذان سنیں تو اذان کا جواب دیں اورلاکھوں نیکیاں کمائیں اور اذان کے بعد کی دعا یاد ہو تو ضرور پڑھیں۔ (ثوبیہ خان)
سورۂ یٰسین کے عمل کے کمالات: میں نے ایک بندے سے پیسے لینے تھے اور سورۂ یٰسین والا عمل کیا۔ عمل صرف دو یا تین بار ہی کیا تھا کہ وہ بندہ جو پیسے دینے سے بالکل انکاری تھا ایک ہفتے کے اندر پیسے خود گھر پر آکر دے گیا۔میں نے انٹرشپ کیلئے ایک یا دو دن عمل کیا تھا اور مجھے بغیر کسی سفارش کے ایسی جگہ انٹرشپ ملی جہاں ملنا بہت مشکل تھی۔ (عدیل گوندل‘ مشاہد خان)

 

  بیٹے کا داخلہ سورۂ یٰسین کے عمل سے ممکن ہوا: پچھلے سال میرے بیٹے کا USSکالج میں داخلہ نہیں ہورہا تھا‘ تین بار سورۂ یٰسین پڑھی اور جب  

کو تین بار پڑھیں اور دعا میں کہیں کہ یا اللہ نماز عبادت کا دل ہےا ور سورۂ یٰسین قرآن کا دل ہے میں آپ سے ان دونوں کے وسیلے سے دعا کررہی ہوں‘ آپ قبول فرمائیں۔ میں نے یہ عمل چند بار ہی کیا کہ میرے بیٹے کا حیران کن طور پر یو ایس ایس کالج میں داخلہ ہوگیا۔مجھےجو بھی حاجت ہو میںیہی عمل کرتی ہوں۔ (نائلہ مشہود)


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سورۂ یٰسین کے عمل کے بارے میں میں اپنا تجربہ عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے پچھلے سال جس بھی مسئلے کیلئے سورۂ یٰسین کا عمل کیا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے سوفیصد اس کا رزلٹ ملا۔ الحمدللہ! جب میں یٰسین تین بار دھراتی تھی تو بہت زیادہ توجہ اور کیفیت کے ساتھ جب

کو دھراتی تھی تواس کے مطلب کو ذہن میں رکھ کر دہراتی تھی اور اس یقین کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا ہے ہو جا تو میرا کام ہوگیا ہے۔ اس عمل کے بعد ایسے مطمئن ہوجاتی تھی کہ جیسے میرا کام ہوگیا ہے اور واقعی ہی میرا مسئلہ حل ہوجاتا تھا۔بہت ہی لاجواب عمل ہے۔ (طاہرہ ظفر
امتحان میں کامیابی:دونفل پڑھنے کے بعدتین بار سورۂ یٰسین پڑھنے سے مجھے امتحان میں کامیابی ملی ہے۔ میری قارئین عبقری سے درخواست ہے کہ کسی بھی امتحان سے پہلے سورۂ یٰسین والا عمل لازمی کریں۔ (عدیل اکرم)
زم زم کے عمل کا کرشمہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اس واقعہ کو ایک سال سے زیادہ ہوچکا ہے۔ پچھلی بقرہ عید پر پانچ جانوروں کو ذبح کیا تو میری ایک انگلی پر چھری سے تھوڑا گہرا کٹ لگ گیا اور خون نکلنے لگا۔ میں نے پٹی کی اور کام کرنے لگا۔ شام کو تقریباً تین گھنٹے بعد گھر آکر پٹی کھولی تو خون اسی تیزی سے باہر آنے لگا‘ میں نے دوائی لگائی اور دوبارہ پٹی کرلی۔ رات کو بارہ بجے کے قریب پھر پٹی کھولی تو پھر سے خون اسی سپیڈ سے باہر آنے لگا۔ پھر پٹی کی اور سو گیا۔ عید کے دوسرے دن ایک جانور ذبح کرنا تھا لیکن انگلی نے کام نہ کرنے دیا پھر بھی لگا رہا‘ جانور ذبح کیا اور کھال اتاری اور گھر کے اندر لے گیا۔ ناشتہ کرنے کیلئے ہاتھ دھونے کیلئے پٹی اتاری‘ ہاتھ دھوئے اور دسترخوان پر بیٹھ گیا۔ خالہ زاد بھائی نے کہا یہ خون کس کا ہے؟ میں نے انگلی دیکھی تو وہ خون سے بھری تھی۔ دوسرے خالہ زاد بھائی نے کہا’’زم زم‘‘پڑھ کر دم کریں‘ میں نے انگلی صاف کی اور سانس بند کرکے زم زم پڑھنا شروع کردیا‘ جب میری سانس پھولنے لگی تو پھر انگلی پر دم کردیا۔ اس کے بعد خون نہیں نکلا۔ انگلی تھوڑی سی سوج گئی تھی میں نے اس کو دبایا کہ جو خون جما ہوا ہے وہ نکل جائے مگر خون نہیں نکلا صرف تھوڑا سا پانی نکلا۔ اس کے بعد کوئی پٹی نہیں کی اور نہ ہی دوائی لگائی اور پورے جانور کا گوشت بھی بنایا‘ کئی بار ہڈی کی نوک زخم کے اوپر لگی‘ درد تو بہت ہوا مگر پھر خون نہیں نکلا۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے بتایا تھا زم زم پڑھ کر دم کرنے سے پانی خون اور تیل اور کسی بھی چیز کا بہاؤ روکا جاسکتاہے۔ (مدثر خان)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 296 reviews.