Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پندرہ روپے کی دارچینی سے شوگر ہمیشہ کیلئے ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

ایک دوسرے صاحب پاس بیٹھے ہوئے فرمانے لگے کہ مجھے کافی سالوں سے شوگر کی تکلیف تھی‘ کڑوی چیزیں کھا کھا کر تنگ آگیا تھا‘ ہروقت مایوسی چھائی رہتی۔ ڈاکٹری علاج کیلئے پیسے بھی نہ تھے۔ ڈاکٹر کی فیس پانچ سو اور کچھ ٹیسٹ وغیرہ اور دوائیوں کے اخراجات ادا کرنے مشکل تھے۔

چند دن قبل ہمارے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوا‘ دعا کیلئے مجھے بھی جانا پڑا۔ دعا کے بعد کھانے کیلئے ایک کمرہ میں لایا گیا۔ مرحوم کا ایک داماد ہے جو طب سے دلچسپی رکھتا ہے‘ مجھ سے پوچھا کہ میری بچی کو خارش ہے‘ کئی ادویات انگریزی اور دیسی استعمال کروا چکا ہوں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آپ کوئی رہنما کریں۔ میں نے چند طریقے بتائے تو وہ کہنے لگے کہ یہ بھی کرچکا ہوں۔ میرے ذہن میں کوئی ایسی دوا نہ آئی جو بتا دیتا۔ وعدہ کیا کہ ڈائری سے دیکھ کر بتادوں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ کافی عرصہ سے ڈاکٹری ادویات لے رہے تھے۔ کہنے لگے کہ میرے پاس طب نبویؐ کی ایک کتاب ہے۔ اس میں ایک نسخہ لکھا تھا وہ بناکر دیا ان کو آرام آگیا۔ وہ نسخہ یہ تھا کہ سات عدد کھجوروں کی گٹھلی نکال کر کسی توے پر یا فرائی پین میں رکھ کر آگ پر جلالیں۔ پھر گٹھلیوں کو کھجوروں میں ملا کر کسی کھرل میں کوٹ کر اچھی طرح ملا لیں۔ (یعنی اسی کھجور میں گٹھلیاں ملاکر کھرل کریں جن سے گٹھلیاں نکالی تھیں۔) صبح نہار منہ ایک یا دو چمچ کھلادیں۔ روزانہ اسی طرح چند دن کھلانے سے دل کی ہر قسم کی تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔ 

ایک دوسرے صاحب پاس بیٹھے ہوئے فرمانے لگے کہ مجھے کافی سالوں سے شوگر کی تکلیف تھی‘ کڑوی چیزیں کھا کھا کر تنگ آگیا تھا‘ ہروقت مایوسی چھائی رہتی۔ ڈاکٹری علاج کیلئے پیسے بھی نہ تھے۔ ڈاکٹر کی فیس پانچ سو اور کچھ ٹیسٹ وغیرہ اور دوائیوں کے اخراجات ادا کرنے مشکل تھے۔ بہرحال جان بچانے کیلئے قرض لے کر گزارا کرنا پڑتا تھا۔ ہر دس پندرہ دن بعد ڈاکٹر صاحب کے پاس جانا پڑتا۔ کہنے لگے: ایک دن میں ڈاکٹر صاحب کے پاس ویٹنگ روم میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کررہا تھا اور بھی لوگ نمبر کا انتظار کررہے تھے ایک دوسرے سے تکلیفوں یعنی بیماریوں کا پوچھنے لگے۔ میرے پاس ایک شخص بیٹھا تھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا آپ کو کیا تکلیف ہے؟ میں نے جواب دیا کہ شوگر نامراد نے پریشان کررکھا ہے۔ اس شخص نے کہا کہ تم اندر مت جاؤ‘ خواہ مخواہ پیسے ضائع کررہے ہو‘ میں ایک نسخہ بتاتا ہوں چند دن کھاؤ آرام آجائے گا۔اس آدمی نے بتایا کہ دارچینی ایک چھٹانک لے لو‘ باریک سفوف کرکے کسی شیشی میں ڈال دو۔ آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ‘ آدھا چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت پانی سے کھالیا کرو۔ وہ صاحب فرمانے لگے میں اسی وقت وہاں سے اٹھا۔ پنساری کی دکان پر آیا۔ پندرہ روپے کی دارچینی لی۔ گھر آکر کوٹ کر سفوف بنالیا۔ رات کو بھی لی اور صبح بھی لی۔ صرف ایک ماہ کے استعمال سے میں بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ٹیسٹ کروایا بالکل صحت یاب تھا۔ مالک الملک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پندرہ روپے میں اس نے شفاء دے دی۔یہ نسخہ دردوں کیلئے بھی لاجواب ہے ‘ دہ دوست ہر شخص کو بتاتے رہتے ہیں۔
صرف سونگھیں ! نزلہ زکام اور درد شقیقہ سے نجات پائیں
چند ہفتے قبل میں نے جہلم کے ایک حکیم صحب کا ایک نسخہ برائے سردرد لکھا تھا جو نوشادر وغیرہ سونگھاتا تھا۔ ایک کتاب کے مطالعہ کے دوران کتابی نسخہ لکھ کر روانہ کررہا ہوں جو بہت ہی آسان ہے۔ حکیم صاحب کے الفاظ:۔ اس معجزہ نما دوائی کی میں خود تعریف نہیں کرتا۔ جو صاحب اس کو تیار کرکے اس کا تجربہ کریں گے وہ خود ہی اسکی تعریف کرنے میں پھولے نہ سمائیں گے۔ آپ بھی بنا کر تجربہ کریں۔ھوالشافی: نوشادر اور چونا قلعی ہموزن لیں۔ دونوں کو الگ الگ پیس کر شیشی میں بھرلیں۔ بوقت ضرورت مریض کو شیشی کا منہ کھول کر سنگھائیں۔ انشاء اللہ دو ہی منٹ میں درد سر سے آرام آجائے گا۔ علاوہ ازیں درد اُل، درد شقیقہ اور نزلہ و زکام کی بے خطا دوا ہے۔ مگر یاد رکھیں کہ پہلے ایک چیز کو باریک پیس کر شیشی میں ڈالیں بعد میں دوسری۔ بوتل کو اچھی طرح ہلا کر ملالیں۔ زیادہ دیر تک شیشی کا منہ کھلا نہ رکھیں۔ ورنہ دوا کا اثر زائل ہوجائے گا۔ اگر کسی سبب سے اثر زائل ہوجائے اور پورا اثر نہ ہو تو بوتل کو گھنٹہ دو گھنٹہ دھوپ میں رکھیں۔ اتنا ہی اثر پھر ہوجائے گا۔ (نصیر احمد‘ ایبٹ آباد)
’’لکڑہضم‘ پتھر ہضم‘‘ حقیقت میں ممکن ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دراز سے معدے کےمسائل میں یعنی بدہضمی‘ گیس‘ تبخیر‘ ڈکار‘ کھانا کم کھانے کے باوجود ہضم نہ ہونا اور مسلسل قبض کارہنا‘ پٹھوں میں درد‘ سینے میں جلن اوردرد‘ بازو میں درد نکلنا اور ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو انہوں نے دل کا مسئلہ بتایا۔ ایلوپیتھک اور ہومیو ادویات بہت عرصہ استعمال کرتا رہا لیکن معدے کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔
پھر ایک مرتبہ میں نے ایک بک سٹال سے عبقری خریدا جس میں ایک ہیڈنگ’’ لکڑہضٗم‘ پتھر ہضم حقیقت میں ممکن ہے!‘‘ نے مجھے چونکا دیا۔ میں وہ رسالہ لے کر گھر آگیا اور گھر آکر وہ نسخہ بنایا اور اس کے ساتھ میں کھانے کی دعاؤں کا اہتمام بھی کرنے لگا۔ پہلے تو میں بمشکل آدھی روٹی ایک وقت میں کھاتا تھا اور ہاضمہ خراب ہوجاتا تھا اب الحمدللہ ایک سے دو روٹی کھالیتا ہوں اور لکڑہضم‘ پتھر ہضم والے نسخہ سے ہضم ہوجاتی ہے اور معدہ بھی ٹھیک رہتا ہے اور دوسرے وقت‘ وقت سے پہلے بھوک لگ جاتی ہے۔ وہ خوش ذائقہ لکڑہضم‘ پتھر ہضم چورن کا نسخہ درج ہے:۔ھوالشافی: نوشادر‘ انار دانہ‘ مرچ سیاہ‘ اجوائن دیسی‘ سونف‘ گلرخ‘ زیرہ سفید‘ پودینہ‘ الائچی کلاں‘ نمک خوردنی‘ الائچی خورد‘ نمک سیاہ تمام چیزیں دو تولہ اور ست لیموں ایک تولہ لے کر ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔ پودینہ اور گلرخ آپ گھر میں بھی سکھا سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد چائے کا چمچ ایک عدد ہمراہ پانی کھائیں ہمیشہ کیلئے معدے کی تکلیف سے محفوظ رہیں۔ اس انمول تحفہ سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔(درج بالا نسخہ ماہنامہ عبقری جولائی 2011ء صفحہ نمبر 42 پر لگ چکا ہے) اس کےعلاوہ عبقری سے میرے بہت سے روحانی مسائل بھی حل ہوئے ہیں‘ میری زندگی اعمال پر آگئی ہے اور اعمال کی برکت سے میری سوچ وسیع ہوگئی ہے۔ خاص سورۂ کوثر صبح و شام 129 مرتبہ پڑھنے سے مجھے برکت ہی برکت ملی ہے اب تو جیب میں ہاتھ ڈالوں تو پہلے جیسے شرمندگی نہیں ہوتی۔(ق،ر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 282 reviews.