میری موتی مسجد میں جانے والوں سے ایک شکایت ہے کہ وہاں پر بچوں کے ساتھ جو خواتین آتی ہیں اتنا شوروغل کرتی ہیں کہ عبادت کرنا مشکل ہوجاتا ہے‘ بچے چیخ رہے ہوتے ہیں‘ روتے ہیں‘ ادھر سے اُدھر صحن میں بھاگ رہے ہوتے ہیں۔
رحمت‘ برکت اور عافیت کے دروازے کھلوانے کا وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً دو سال سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں۔ ویسے تو اس رسالے کے سارے مضمون ہی زبردست ہوتے ہیں مگر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ خصوصاً بہت ہی زبردست ہوتا ہے۔ اس میں موجود وظائف تیربہدف ہوتے ہیں۔ میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں سے ایک وظیفہ محمدرسول اللہ پڑھنا شروع کیا جو کہ الحمدللہ میں نے پچاس لاکھ اللہ کی عطا اور رحمت سے مکمل کرلیا ہے اور اب یہ حال ہے کہ سورہی ہوں تو دل پڑھتا ہے محمدرسول اللہ‘ اس وظیفے کی برکت ہے کہ اللہ نے ہمارے کاروبار میں برکت اور رحمت کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ سمجھ نہیں آرہی کہ کس کس جگہ سے رزق آرہا ہے‘ کوئی چیز لینے کا سوچتی ہوں تو اللہ راستے خود ہی بنا دیتا ہے۔ ابھی بھی میرا دن رات کا یہی وظیفہ معمول ہے۔ اس دوران میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ بھی ہوا میں نماز پڑھ کر دعا مانگ رہی تھی کہ اچانک یوںمحسوس ہوا جیسے میرے چہرے پر بارش کی طرح کوئی پھوار پررہی ہے۔ ایسے جیسے چہرے پر کوئی چیز گررہی ہے اور میرا جسم ہلکا ہوگیا ہے۔ میں نے زور و شور سے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔ پھر خود ہی یہ سلسلہ رک گیا مجھے ایسا محسوس ہواجیسے اللہ کی رحمت مجھ پر برس رہی ہے۔ میں ابھی تک اس کرم پرحیران اور اللہ کی شکرگزار ہوں یہ میری زندگی کا ایک عجیب واقعہ ہے‘ سنا تھا اللہ کی رحمت برستی ہے اللہ نےسچ مچ مجھ پر اپنی رحمت برسادی۔ شکرالحمدللہ یہ سب اس وظیفے کی برکت ہے۔
اس کے علاوہ ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک جھولے پر بیٹھی ہوں اور ہوا میں بھی سانپ ہیں اور زمین پر بھی لیکن مجھے کچھ نہیں کہتےمیں مسلسل’’محمدرسول اللہ‘‘ پڑھ رہی ہوں۔ پھر میں انگلی سے اشارہ کرتی ہوں تو سارے سانپ مرجاتے ہیں۔ بس آخر میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ یااللہ تیرا اور تیرے بندوں کا شکر جو یہ وظائف مجھ تک پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں اور وہ آپ ہیں اللہ آپ کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور آپﷺ کے پہلو میں آپ کو اللہ جگہ دے۔ آمین ثم آمین۔ (افشاں کامران‘ لاہور)
موتی مسجد کے عمل سے حج کا ویزہ آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالے میں موتی مسجد کا پڑھا‘ پڑھ کر دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی کہ میں موتی مسجد میں جاکر عمل کروں۔ جب میں موتی مسجد میں گئی تو وہاں اعمال کرنے کے بہت فوائد حاصل ہوئے‘ وہاں جاکر اللہ پاک سے جو بھی مانگا اللہ پاک نے پورا کیا۔ الحمدللہ! بہن کو حج کا ویزہ نہیں مل رہا تھا وہاں جاکر نوافل پڑھے‘ اس کے علاوہ بچی کے امتحانات کےا چھے نتائج کیلئے بھی ہم نے نفل پڑھے۔ اگلے ہی دن بہن کا ویزہ آگیا۔ بچی بہت اچھے نمبرز سے پاس ہوگئی۔ موتی مسجد میں جانے والوں سے شکایت: میری موتی مسجد میں جانے والوں سے ایک شکایت ہے کہ وہاں پر بچوں کے ساتھ جو خواتین آتی ہیں اتنا شوروغل کرتی ہیں کہ عبادت کرنا مشکل ہوجاتا ہے‘ بچے چیخ رہے ہوتے ہیں‘ روتے ہیں‘ ادھر سے اُدھر صحن میں بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے مسجد میں پکنک منانے آئے ہیں۔ مائیں بالکل منع نہیں کرتیں بلکہ برآمدے میں بیٹھ کر خود بھی اس طرح بلند آواز میں محو گفتگو رہتی ہیں جس سے عبادت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ حالانکہ وہاں پر عبادت کرنے میں بے حد سکون ملتا ہے۔(ایم، ایم، ایف۔ فیصل آباد)
گھریلو سکون کا انوکھا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک رشتہ دار کے توسط سے عبقری سے تعارف ہوا‘ پڑھ کر بہت اچھا لگا کہ واقعی اس دور میں ہم جیسے پریشان حال لوگوں کیلئے انمول تحفہ ہے۔ عبقری کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سارے وظائف قرآنی ہوتے ہیں اور یہ شرک سے پاک ہیں۔
ویسے تو ہمیں عبقری رسالے کے سارے مضامین ہی پسند ہیں مگر سب سے زیادہ پسند ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ہے۔ اس میں موجود واقعات بہت دلچسپ و باکمال ہوتےہیں۔ ہمارے گھر کاماحول کافی خراب تھا‘ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے۔ ہر روز کسی نہ کسی کی کسی نہ کسی سے لڑائی ضرور ہوتی۔ گھر میں عجیب بے سکونی تھی‘ بعض اوقات گھر کے مختلف حصوں سے تعویذ بھی ملتے۔ ہم نے ان سب کے علاج کیلئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ کرنا شروع کردیا۔ سارے گھر والے سارا دن کھلا پڑھتے۔ ابھی ہمیں پڑھتے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ گھر میں عجیب سا سکون محسوس ہورہا ہے آپس کے لڑائی جھگڑوں میں حیرت انگیز طور پر کمی واقعہ ہوئی ہے۔ ہرکوئی چڑچڑے پن میں مبتلا تھا جس میں کمی ہورہی ہے۔ہمارے گھر میں کھانا لذیذ نہیں بنتا تھا مگر جب سے اس ورد کو شروع کیا ہے کھانوں میں لذت آرہی ہے‘ رزق میں برکت ہورہی ہے‘ پہلے جتنا بھی پکالیں رات کو بچتا نہیں تھا مگر اب الحمدللہ! کھانے میں برکت بھی ہے اور لاجواب ذائقہ بھی۔(غ۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں