آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے یوم ترویہ کا روزہ رکھا اس نے گویا بارہ برس اللہ کی عبادت کی
دعا قبول ہوتی ہے: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور اکرم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ ملتزم ایسی جگہ ہے جہاں دعا قبول ہوتی ہے کسی بندہ نے وہاں ایسی دعا نہیں کی جو قبول نہ ہوئی ہو۔‘‘24 ہزار برس کی عبادت کا ثواب: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے یوم ترویہ کا روزہ رکھا اس نے گویا بارہ برس اللہ کی عبادت کی اور جس نے عرفہ کے دن روزہ رکھا اس نے گویا چوبیس ہزار برس عبادت کی اور جو عیدالاضحیٰ کے دن نماز عید تک روزہ دار رہا اس نے گویا ساٹھ ہزار برس عبادت کی اور اس کو اللہ تعالیٰ ہزار شہیدوں کا ثواب اور ہزار حاجیوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔
ایک لاکھ بیس ہزار نیکیاں: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص ماہ ذی الحجہ کے شروع کے دس دن میں ہر روز سو بار پڑھ لیا کرے اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ اِلٰھًا وَاحِدًا صَمَدًا وِتْرً الَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَۃً وَلَا وَلَدًاتو اس کے نامہ اعمال میں ایک لاکھ بیس ہزار نیکیاں لکھی جائینگی اور اسی قدر برائیاں اس کی مٹائی جائینگی اور اسی قدر درجے اس کے بڑھائیے جائینگے اور قربانی کے دن ایک فرشتہ اس کو آواز دےگا اے ولی اللہ اب اعمال نیک میں مشغول ہوگویا تجھ کر رب تعالیٰ نے بخش دیا اور جب وہ شخص عید کی نماز پڑھے گا تو جس قدر اس کے جسم پر بال ہیں اسی قدر اس کو ثواب عطا ہوگا۔
ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار کے برابر: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا مسجد بیت المقدس میں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار کے برابر ہے اور میری مسجد میں بھی نماز کا ثواب پچاس ہزار کے برابر ہے سوائے مسجد حرام کے۔ایک لاکھ نمازوں کا ثواب:حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہٗ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا مسجد حرام کی نماز دوسری مسجد کے مقابلہ میں ایک لاکھ درجہ ہے۔
حج پر جانیوالے اپنے لمحات کو قیمتی سے قیمتی تربنائیں اور دوسروںکو بھی یہ انمول تحفہ دیں۔
’’حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ‘‘
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ روحانی نسخے اور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں