ھوالشافی: گاؤدنتی ایک پاؤ‘ اجوائن دیسی ایک پاؤ‘ پھٹکڑی سفید ایک پاؤ‘ نوشادر ٹھیکری ایک پاؤ‘ گودا کنوارگندل ایک پاؤ۔ ترکیب: گاؤدنتی کے علاوہ تمام چیزوں کو باریک پاؤڈر بنالیں اور اس کے بعد اس میں کنوارگندل کا گودا ملادیں اور پھر ایک مٹی کا برتن لے کر اس میں آدھی ادویات ڈال دیں اور اس کے درمیان میں گاؤدنتی رکھ کر باقی ادویات اس کے اوپر ڈال دیں اور اوپر سے گل حکمت کریں اور دس کلو کوئلوں کی آگ دیں اور سرد ہونے پر گاؤدنتی نکال کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں اور مخلوق خدا کی خدمت کریں۔ ترکیب استعمال: مریض کو تمام کھانا پینا سختی سے بند کردیں اور صرف گندم کا دلیہ استعمال کرائیں‘ کم از کم آٹھ دن کیلئے۔ خوراک: دوائی تین ماشہ صبح ہمراہ دہی‘ دوپہر کو ہمراہ چائے اور شام کو بھی ہمراہ چائے استعمال کرائیں۔ پرانے سے پرانے ٹائیفائیڈ بخار کا صرف تین یوم میں خاتمہ کرتا ہے کم از کم آٹھ دن تک ضرور استعمال کریں۔(بندہ خدا‘ جگہ نامعلوم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں