Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ُآپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

دین کی خدمت: میں نے دیکھا کہ میں کسی مرے ہوئے آدمی کو اٹھا کر لایا ہوں۔ زمین سے تھوڑی اونچی کوئی چیز لکڑی کی بنی ہوئی ہے، اس پر میں نے مرے ہوئے آدمی کو رکھا اور میں مرے ہوئے آدمی کے ساتھ بیٹھ گیا۔ مردہ بڑی چادر میں لپٹا ہوا تھا چادر سفید نہیں رنگین تھی، پھر میں نے یہ دیکھا وہ ہمارے بڑے ابا کی طرح جھک کر چلتا ہے یعنی کمر سیدھی کرکے نہیں چلتا، میرے چھوٹے بھائی نے کہا کہ یہ نہیں سدھرے گا، بس پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (د۔ت ،پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ دین کی خدمت کا اعلیٰ کام آپ سے لیا جائے گا جوکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کیلئے ذریعہ نجات بن جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کی گراؤنڈ: میں نے دیکھا کہ باغ کی طرح کی بہت بڑی جگہ ہے جیسے کہ ملک کا پارلیمنٹ ہائوس۔ میں اب اس جگہ ہوں اور گرائونڈ میں پھر رہی ہوں، سامنے بہت بڑی سفید عمارت ہے گرائونڈ میں ایک کتا بھی ہے میرے پیچھے ایک کالے اور سفید رنگ کا پرندہ بھی گرائونڈ میں پھررہا ہے، پھر پیچھے سے مردانہ آواز آتی ہے کہ مجھے کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل ہوگی۔ یہ سن کر کہ کیا ایسا ہوسکتا ہے میں بڑی حیران ہوتی ہوں، مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر بیان کردیں۔ (مریم‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور بہت جلد آپ کو کوئی خوشخبری ملنے والی ہے۔ واللہ اعلم!
سخت رکاوٹیں:میں نے دیکھا کہ سکول میں ہوں، وہاں ایک عورت ہے جو میری پرانی کالج و سکول کی دوست کی تائی ہے وہ عورت مجھے پہچان لیتی ہے، میں حیران ہوتی ہوں کہ اس نے تو مجھے کبھی دیکھا بھی نہیںتو پہچان کیسے لیا۔ پھر منظر بدل جاتا ہے کیا دیکھتی ہوں کہ ایک عورت ناچ رہی ہے اور پھر باہر اسے کوئی آدمی ملنے کیلئے آتا ہے وہ آدمی اپنی روح کو اندر بھیجتا ہے اور وہ روح اس عورت کی روح سے مل جاتی ہے تو پہچان لیتا ہے کہ یہ میری بیٹی کی بیٹی ہے۔ وہ عورت باہر سفید ساڑھی میں اس آدمی کو لینے آتی ہے۔ روحوں کے ملنے کے بعد وہ عورت فوراً جوان ہوجاتی ہے، سر کے بال کالے ہوجاتے ہیں اور پھر ایک ضعیف عورت اور وہ آدمی بیٹی کی ماں سے ملنے کیلئے سیڑھیاں چڑھنے لگتے ہیں جو دراصل ایک ایک سانپ ہے اور کمرے میں ہے۔ (روبی‘چکوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے بعض کام پورے کرنے میں سخت رکاوٹیں پیش آرہی ہیں جس کے نتیجے میں گھریلو مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ تاہم حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد 21 بار یَابَدِیْعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
شرک و بدعات سے بچیں: میں نے دیکھا کہ میں اپنے رشتے کیلئے پریشان ہوں، اس لئے میں کسی پوجا میں شریک ہوں، وہاں پنڈت پوجا کررہے ہیں، پھر میں اپنے سکول کی پچھلی طرف والی جگہ پر سے جوکہ بالکل سنسان ہے کسی چھوٹی سی عمارت کی پہلی منزل پر جاتی ہوں تو اس کمرے میں بھی پنڈت ہوتا ہے اور وہ کوئی لمبا سا آلہ موسیقی بجاتا ہے جیسے باجا ہوتا ہے تو اس کے سوراخوں میں سے آگ کی لو روشن ہوتی ہے لیکن کوئی موسیقی یا آواز نہیں آتی بس روشن ہوتی ہے۔ پھر میں کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے کھڑکی میں سے ایک بڑی سی ہندو عورت نظرآتی ہے پھر میں اسی سنسان جگہ سے واپس آرہی ہوتی ہوں تو مجھے مزید دوعورتیں اسی سٹائل میں نظر آتی ہے اور وقت بالکل مغرب کا ہوتا ہے۔ (ق،چ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ اپنے آپ کو شرک اور بدعات سے بچائیں کیونکہ صوفیاء اور اولیائے کرام رحمہم اللہ کی تعلیمات خالص توحید کی تھیں اور ان حضرات کا فیض ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی مل سکتا ہے۔ واللہ اعلم۔
امتحان کی تیاری : میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں کمرہ امتحان میں بیٹھی ہوں، لیکن مجھے کچھ بھی نہیں آرہا، کبھی دیکھتی ہوں، مجھے کہیں جانا ہے لیکن جوتے نہیں مل رہے یا تیار نہیں ہوپارہی۔ میں کافی پریشانیوں کا شکار ہوں اور مشکلات میں گھری ہوں، ابھی کل میں نے دیکھا کہ خواب میں ایسا لگتا ہے کہ میں نے اپنے تین چار پیپر دینے ہیں لیکن میں دے نہیں رہی۔ میں ڈر رہی ہوتی ہوں کہ کافی ٹائم گزر گیا ہے مجھے نوٹس اکھٹے کرنے میں اور یاد کرنے میں‘ پھر پیپر دینے میں مشکل ہوگی۔ پھر میں سوچتی ہوں کہ اتنے سال پڑھ کے آخری سال کے یہ پیپر جب تک نہ دوں گی ڈگری بھی نہیں ملے گی حالانکہ حقیقت میں پڑھائی مکمل کئے اورڈگری لئے مجھے کئی سال گزر چکے ہیں۔ خیر پھر میں کالج میں جاتی ہوں وہاں ایک لڑکی سے کہتی ہوں کہ وعدہ کرو ایگزام دے کر اپنے سارے نوٹس مجھے دے دو گی کیونکہ مجھے بھی تیاری کرنی ہے۔ اس لڑکی سے بات کرکے میں گاڑی میں آجاتی ہوں۔ گھر آکے مجھے یاد آتا ہے کہ کل سے تو تین ماہ کی چھٹیاں شروع ہورہی ہیں اور میرے پاس تو اس لڑکی کا نمبر بھی نہیں لیکن پھر میں سوچتی ہوں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا اب ذہن بنایا ہے تو ہمت کرنی ہوگی۔ میرے پاس جو پہلے کے نوٹس اندر پڑے ہیں ان تین ماہ میں وہ تیار کروں گی اور یاد کروں گی۔ چھٹیوں کے بعد اس سے نوٹس لے کر وہ بھی اچھی طرح دیکھ لوں گی اور پھر پیپردوں گی، ان شاء اللہ پاس ہوجائوں گی۔ (افشاں‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آج کل جو پریشان کن حالات آپ کو درپیش ہیں اس سے نجات پانے کیلئے ہمت سے کام لینا ہوگا، انشاء اللہ جلد ہی پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔ آپ پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد 21 بار آیت کریمہ پڑھا کر دعا کریں اورکبھی کبھار صدقہ بھی دیتی رہا کریں۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 027 reviews.