محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے کچھ روحانی تجربات ہیں جو کچھ میں نے خود آزمائے ہیں۔میرے سر میں اکثر شدید درد رہتا تھا تو میں نے یَامُجِیْبُ سر پر ہاتھ رکھ کر کہ پہلے تین بار پھر پانچ بار پھر سات بار پھر نو بار اور پھر گیارہ بار پڑھ کر سر پر دم کیا تو میرا سر کا درد ٹھیک ہوگیا۔ ہر بار طاق عدد میں پڑھ کر پھونک مارنی ہے۔ یعنی تین بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرے پھر پانچ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے‘ مجرب ہے۔پنڈلیوں اور گھٹنوں کے درد سے نجات:گرمیوں میں اکثر میرے ساتھ یہ مسئلہ رہتا تھا کہ میری پنڈلیوں اور گھٹنوں میں اکثر درد رہتا تھا تو میں اس کیلئے وَ بِالْحَقِّ اَنۡزَلْنٰہُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ (بنی اسرائیل 105)طاق عدد میں پڑھ کرپھونک مارتی ہو ں تو درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آیت تین بار یا سات بار پڑھتی ہوں اور اگر زیادہ درد ہو تو پھر ٹھہر ٹھہر کر بار بار پڑھ پھونک مار دیتی ہوں۔(ایک بیٹی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں