حضرت حبشی بن جنادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’علی مجھ سے اور میں علی سے ہوں اور میری طرف سے(عہد و پیمان میں) میرے اور علی کے سوا کوئی دوسرا (ذمہ داری) ادا نہیں کرسکتا۔‘‘(امام ترمذی‘ ابن ماجہ‘ امام احمد)حضرت زر(بن حبیش) رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا:’’قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو پھاڑا(اور اس سے اناج اور نباتات اگائے) اور جس نے جانداروں کو پیدا کیا‘ حضور نبی اُمیﷺ کا مجھ سے عہد ہے کہ مجھ سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور منافق ہی مجھ سے بغض رکھے گا۔‘‘ (امام نسائی‘ امام مسلم‘ ابن حبان)حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے ‘ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرمﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: لوگ جدا جدا نسب سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں اور علی ایک ہی نسب سے ہیں۔ (امام طبرانی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں