مجھے بار بار حضور نبی اکرمﷺ کا خواب میں دیدار ہو اور اگر میرے کچھ مسائل دنیا کے اٹکے ہوئے ہوں اس کا حل بھی مجھے خواب میں حضور نبی کریم ﷺ ہی بتائیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد 35 مرتبہ محمدرسول اللہ، احمدرسول اللہ پڑھے اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ۔
اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کرنے کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا تھا کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ میرا سینہ اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی محبت اور اس کی معرفت سے پُر رہے اور کمال معرفت نصیب ہو‘ مولا سے محبت ہوجائے اس پردل جان قربان کرنا آجائے‘ فرمایا مفہوم ہے وہ اس عمل کا اہتمام کرے۔عمل یہ ہے کہ لگاتار گیارہ جمعہ کی رات عشاء کی نماز پڑھ کر مسجد میں یا کسی بھی خاموشی والی جگہ پر سات بار سورۂ نور پڑھیں۔ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین ہزار مرتبہ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام یَانُوْرُ پڑھے۔ اس عمل سے اللہ تعالیٰ اس کا دل اور سینہ اپنے نور معرفت سے بھردیں گے۔
حضور اقدسﷺ کا بار بار دیدار کرنے کا خاص عمل
جس دن جون 2006ء میں عبقری کا آغاز ہوا تھا اس دن حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے بہت پیاری محفل منعقد کراوئی اس دن حضرت حکیم صاحب بہت خوش تھے۔ اس دن حضرت حکیم صاحب نے محفل میں بتایا کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ مجھے بار بار حضور نبی اکرمﷺ کا خواب میں دیدار ہو اور اگر میرے کچھ مسائل دنیا کے اٹکے ہوئے ہوں اس کا حل بھی مجھے خواب میں حضور نبی کریم ﷺ ہی بتائیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد 35 مرتبہ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ، اَحْمَدُرَّسُوْلُ اللہ پڑھے اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ۔ اس عمل کو معمول بنالے‘ اگر گنہگار پڑھے گا تو پہلے اس کے گناہ ختم ہوں گے یعنی وہ دیدار کے قابل بنے گا پھر دیدار ہوگا۔ زندگی کا معمول بنالے تو آپ ﷺ کا بار بار دیدار نصیب ہوگا۔
ہر ناممکن کام ممکن بنانے کیلئے
ہر ناممکن کام کا حل چاہے اس کا تعلق دنیا سے ہو یا دین سے۔ لگاتار چالیس دن میں جتنے سوموار‘ جمعرات‘ جمعہ آئیں ان تینوں دن میں روزہ رکھیں اور ان دنوں میں روزے کی حالت میں روزانہ سو نفل دو دو رکعت کرکے پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام کے بعد یعنی دوگانہ کے بعد تین مرتبہ درج ذیل دعا پڑھیں‘ اول و آخر ایک بار درودشریف کےساتھ۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبَیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْoاس کے بعد دعا مانگیں‘ انشاء اللہ ناممکن ممکن میں بدل جائے گا۔
اولاد کیلئے گارنٹی والا وظیفہ:جن لوگوں کے ہاں نہیں اور وہ علاج سے عاجز آچکے ہیں‘ ان کی گود ہری نہیں ہورہی‘ انشاء اللہ اگر ان کی شادی کو تیس سال بھی ہوچکے ہیں تو وہ یہ عمل کریںاللہ ان کو اپنے خزانوں سے اولاد ضرور دے گا۔ اس عمل کی اجازت عام ہے۔ یہ تین وظیفوں کا مجموعہ ہے‘ اس کیلئے شرط یہ ہے کہ عمل لگاتار نو مہینے میاں بیوی دونوں کریں اگر کوئی ناغہ ہوجائے تو اس کو بعد میں پورا کرلیں۔
1۔عشاء کی نماز پڑھ کر 121 بار سورۂ فاتحہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اس طرح پڑھیں کہ جب سورۂ فاتحہ کی اس آیت پر پہنچیں صِرٰطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ تو یہ جملہ ’’بِمِثْلِ اِبْرَاہِیْمَ وَیَعْقُوْبَ وَ زَکَرِیَّا عَلَیْہِمُ السَّلَامُ‘ ہر دفعہ تین بار کہیں اور پھر سورۂ فاتحہ مکمل کریں۔ نو ماہ تک روزانہ یہ عمل کرنا ہے۔2۔ یَابَارِیُٔ یَامَتِیْنُ یَابَدِیْعُ یَاحَافِظُ۔ نوماہ تک ہر نماز کے بعد پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ستر بار پڑھیں۔ یہ عمل صرف خاتون کرے۔
3۔اٹھتے بیٹھتے بہت ہی زیادہ کثرت سے سارا دن سورۂ کوثر پڑھیں‘ لاکھوں کی تعداد میں 9 ماہ میں پڑھیں۔ یہ عمل دونوں میاں بیوی کریں۔ اس عمل کی سب کو خصوصی اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں