Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بڑا مسئلہ چھوٹے سے عمل سے حل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس رسالے سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرا ایک بہت بڑا مسئلہ ایک چھوٹے سے عمل سے حل ہوا میں قارئین کو وہ عمل ہدیہ کررہی ہوں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ ہم نے اپنے گھر کی تعمیر کروانا شروع کی‘ شروع میں تو مزدوروں نے صحیح کام کیا‘ایک ہفتہ کے بعد ٹھیکیدار نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا اور ایک پلر بالکل غلط جگہ بنادیا اور لمبائی چوڑائی کے حساب سے بھی غلط اور چھوٹا کردیا کیونکہ تین منزلہ گھر بنایا تھا۔ ان سے ابو نے بات کی تو وہ جھگڑا کرنے لگا اور کام چھوڑ کر چلا گیا۔ اس دوران ہمارا ٹھیک ٹھاک نقصان ہوا۔ اس کے بعد ایک اور ٹھیکیدار آیا اس نے ہمارا کافی نقصان کیا اور وہ بھی چلاگیا۔ اب اور کوئی ٹھیکیدار نہیں ملتا تھا ہم سب سخت پریشان تھے۔ میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ عصر کی سنتوں اور فرض کے درمیان جو دعا مانگی جائے قبول ہوتی ہے۔ میں نے اسی طرح دعا مانگی اگلے ہی دن ٹھیکیدار کا انتظام ہوگیا میں بڑی خوش ہوئی۔اس کے علاوہ بھی میں نے یہ عمل کافی دفعہ آزمایا لاجواب پایا۔ (ج،ر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 010 reviews.