اس میں قیمتی ہیرا دیکھ کر یہودی سوالیہ نگاہوں سے کاریگر سنارکی طرف دیکھنے لگا۔ کاریگر بولا مالک یہ ہمارا خاندانی ہیرا ہے۔
ایک یہودی کے پاس ایک مسلمان ہیرے تراشنے کا کام کرتا تھا جو اپنے کام میں ہنرمند اور حد سے زیادہ ایماندار تھا۔ اس اس سنار کی کاریگری سے بے تحاشا منافع کمانے کے باوجود اسے مناسب معاوضہ ادا نہ کرتا تھا۔ یونہی کام کرتے کرتے اس نے عمر گزار دی مگر قلیل تنخواہ میں وہ بمشکل ہی اپنے گھر کا خرچہ کبھی کبھار ہی پورا کرپاتا۔ حتیٰ کہ اس کی بیٹی جوان ہوگئی‘ وہ اپنے قلیل مشاہرے میں سے کچھ بھی جمع نہ کرپایا تھا۔ بیٹی کی شادی کیلئے سنار کاریگر نے یہودی سے کچھ رقم بطور ادھار مانگی۔ کروڑ پتی یہودی نے رقم ادھار دینے سے معذوی ظاہر کردی۔ سنار اپنی قسمت کو برا بھلا کہتا ہوا گھر لوٹ آیا۔ رقم ادھار نہ ملنے پر بیوی نے بھی سخت ناراضگی اور طعنوں کے تیربرساکر الگ استقبال کیا۔ پریشان حال بے چارہ ساری رات سوچتا رہا کہ اب کیا ہوگا۔ دوسرے دن وہ کام کیلئے نہ گیا۔ بعد میں یہودی سنار کے بلانے پر جب وہ دکان پر پہنچا تو اس کے ہاتھ میں ایک پوٹلی تھی جو اس نے یہودی کے سامنے کھول کر رکھ دی۔ اس میں قیمتی ہیرا دیکھ کر یہودی سوالیہ نگاہوں سے کاریگر سنارکی طرف دیکھنے لگا۔ کاریگر بولا مالک یہ ہمارا خاندانی ہیرا ہے۔ اسے بیچنے کی اجازت نہیں ہےآپ اس کو گروی رکھ کر مجھے کچھ رقم دے دیں میں آپ کو رقم لوٹا کر اپنا ہیرا واپس لے لوں گا۔ یہودی راضی ہوگیا۔ کاریگر نےقرضے کی رقم سے بیٹی کی شادی کردی پھر دن رات کام کرکےقرضے کی رقم آہستہ آہستہ ادا کرنے میں لگ گیا۔ قرضے کی آخری قسط ادا کرنے کے بعد کاریگر نے اپنے ہیرے کا مطالبہ کیا۔ یہودی نے وہ ہیرا لاکر اس کے سامنے رکھ دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہیرا گھل کر ختم ہوگیا۔ کاریگر نے کہا کہ مالک یہ مصری کی ڈلی تھی جسے میں نے اپنے فن سے ہیرے کا اس طرح روپ دیا کہ آپ جیسا سنار بھی دھوکہ کھاگیا۔ آپ نے میری عاجزی و درخواست پر قرضہ نہ دیا جس کی وجہ سے مجھے یوں آپ سے رقم نکلوانی پڑی۔ میں مسلمان ہوں اس لیے بھاگا نہیں‘ آپ کی پائی پائی ادا کرکے سرخرو ہوا۔ افسوس آپ نے میری قدر نہ کی۔ اس لیے ملازمت چھوڑ کر جارہا ہوں۔ کاریگر یہودی کو پریشان چھوڑ کر چل دیا۔ سبق: ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے‘ ایسا کرنے سے معاشرے کی برائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ (حکایت رومی سے اقتباس)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں