دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر سات بار آیت کا صرف اتنا حصہ پڑھیں فَضَرَبْنَا عَلٰی اٰذَانِہِمْ فِی الْکَہْفِ پھر ہاتھ پر دم کرکے سر پر پھیریں انشاء اللہ خوب گہری نیند آئیگی۔ بستر پر باوضو دائیں کروٹ قبلہ رخ لیٹ کر 7 مرتبہ پڑھے۔وَتَحْسَبُہُمْ اَیْقَاظًا وَّ ہُمْ رُقُوْدٌ انشاء اللہ خوب گہری نیند آئے گی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تقریباً چار پانچ سال سے پڑھ رہا ہوں۔اس میں موجود وظائف و نسخہ جات نے میرے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔میرے پاس بھی کچھ آزمودہ وظائف ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر بھیج رہا ہوں۔ یقیناً قارئین اس سے بھرپو ر فائدہ اٹھائیں گے۔
امتحان میں کامیابی کا عمل:امتحان میں کامیابی کیلئے امتحان گاہ جانے سے پہلے (سورۂ قلم) پڑھ کر دعا کرکے جائیں پھر پرچہ حل کرنے سے پہلے اس کو الٹ دیں اور یہ دعا گیارہ بار پڑھیں۔ سُبْحٰنَکَ لَا عِلْمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ پھر گیارہ بار یَافَتَّاحُ اور سات بار وَاللہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوْنَ پڑھیں۔ اول وآخر تین بار درود شریف پڑھیں۔ انشاء اللہ غیب سے شرح صدر ہوگا۔(وظائف صالحین ص127)
جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہوتو: جس شخص کے جسم میں کسی جگہ درد یا تکلیف ہو تو دایاں ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھ کر 3 مرتبہ بِسْمِ اللہِ پڑھے اس کے بعد 7 مرتبہ یہ دعا پڑھے۔ اَعُوْذُ بِاللہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ(نسائی‘ مسلم‘ مجموعہ وظائف ص 289)
پرسکون نیند کیلئے عمل: دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر سات بار آیت کا صرف اتنا حصہ پڑھیں فَضَرَبْنَا عَلٰی اٰذَانِہِمْ فِی الْکَہْفِپھر ہاتھ پر دم کرکے سر پر پھیریں انشاء اللہ خوب گہری نیند آئیگی۔ بستر پر باوضو دائیں کروٹ قبلہ رخ لیٹ کر 7 مرتبہ پڑھے۔ وَتَحْسَبُہُمْ اَیْقَاظًا وَّ ہُمْ رُقُوْدٌ انشاء اللہ خوب گہری نیند آئے گی۔ (وظائف صالحین صفحہ 125)
ایک لاکھ گناہ چندمنٹوں میں معاف: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کی نماز سے فارغ ہوکر سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سو مرتبہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ اس کے ایک لاکھ گناہ معاف فرمادیں گے اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ معاف فرمادیں گے۔ (رواہ ابن السنی فی عمل الیوم ص146) (محمد سعیدعلوی‘ چکوال)
تمام حاجات ایک عمل سے پوری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔پہلی مرتبہ مجھے یہ رسالہ میرے دوست نے گفٹ کیا تھا اس کے بعد سے لے کر آج تک مجھےہر ماہ بڑی بے چینی سے اس رسالے کا انتظار رہتا ہے۔ میرے پاس کچھ مستند روحانی نسخے ہیں جو قارئین عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں۔
خواب میں کسی بھی کام کا مقصد اور تدبیر جانیے: جس شخص کو اپنے کسی کام یا مقصد کی تدبیر نہ سمجھ آتی ہو وہ مغرب اور عشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ اسم اَلرَّشِیْدُ کو پڑھے تو انشاء اللہ یا تو خواب میں تدبیر نظر آئے گی یا دل میں اس کا القا ہوجائے گا۔
عمل ختم ہونے سے پہلے مقصد حاصل: جو شخص نماز عشاء کے بعد یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ یَاخَبِیْرُیَابَدِیْعُ بارہ سو مرتبہ گیارہ دن پڑھے تو جس کام یا مقصد کیلئے پڑھے گا انشاء اللہ عمل ختم ہونےسے پہلے وہ مقصد حاصل ہوجائے گا۔ آزمودہ ہے۔
تمام حاجتیں ایک عمل سے پوری: جو شخص دو رکعت نماز ادا کرکے ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظّٰہِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚوَ ہُوَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ پڑھے انشاء اللہ اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔(نعیم احمد‘ گوجرخان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں