گمشدہ کی تلاش
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے ایک بہت ہی مجرب وظیفہ کا علم ہے جو میں عبقری قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں۔میری جب بھی کوئی چیز گم ہوجاتی ہے یا میں کہیں رکھ دوں تو یاد نہ رہے۔ بے شک چھوٹی ہو یا بڑی‘ رقم ہو یا زیور‘ مجھے ڈھونڈنے میں اللہ کا شکر ہے کبھی دشواری نہیں ہوئی۔
میں بس فوراً اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ صرف تین بارپڑھ لیتی ہوں۔ذرا دیر ہوجائے تو دل میں پڑھتی رہتی ہوں ساتھ ڈھونڈتی رہتی ہوں یا اگر پیسے یا کوئی چیز کسی کو دی ہے اور یاد نہیں یا کوئی بات یاد نہیں تو یہ پڑھنے سے یاد آجاتی ہے۔ یہ میرا بہت آزمایا ہوا وظیفہ ہے اور جس کسی کو بتایا ضرور فائدہ ہوا ہے۔قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں ضرور یادرکھیں۔ ( ناہید‘ اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں