Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کے رویہ سے پریشان ضرور پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

میں نے یہ عمل اپنے شوہر کیلئے کرنا شروع کردیا اور اللہ سے خوب دعائیں کرتی کہ میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہوجائے‘ میرے ساتھ پیارو محبت سے پیش آئیں۔ میں نے یہ عمل اور دعا صرف ایک ہفتہ ہی کیا کہ مجھے اس کا شاندار رزلٹ ملا‘ شوہر کا رویہ مجھ سے ایسا بدلہ کے میں حیران و پریشان!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو جزائے خیر دے۔ میں نے ایک عمل کرنا شروع کیا جو کہ بحوالہ کہف قطمیر کا عمل ہے۔ وہ تقریباً میں تین لاکھ دفعہ پڑھ چکی ہوں۔ مجھے ہروقت عجیب وغریب خواب آتے‘ ایسا لگتا کسی نے میری گردن پکڑی ہوئی ہے۔ اتنا شدید درد اور تکلیف ہوتی کہ ایک ہفتہ تک میری طبیعت ٹھیک نہ ہوتی مگر اس عمل سے کافی فرق ہے۔ میرا جو سب سےبڑا مسئلہ تھا وہ یہ تھا کہ میں اپنے شوہر کے رویہ سے کافی پریشان تھی‘وہ مجھ سے ہروقت روٹھے روٹھے سے رہتے‘ بات کرتی تو کاٹ کھانے کو دوڑتے۔ میں ساری ساری رات روتی رہتی مگر ان کےکان پر جوں تک نہ رینگتی۔ ان کے اس رویہ کی وجہ سے مجھ میں چڑچڑاپن آچکا تھا جس کی وجہ سے ہروقت ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے۔ میں نے ایک مرتبہ رسالہ عبقری میں پڑھا کہ جو شخص آپ کو تنگ کرتا ہو یا جس کی زبان سے آپ تنگ ہوں تو اس کو اول وآخر درود شریف‘ ایک دفعہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ہدیہ کریں اور خوب اللہ سےگڑگڑا کر دعائیں کریں۔ میں نے یہ عمل اپنے شوہر کیلئے کرنا شروع کردیا اور اللہ سے خوب دعائیں کرتی کہ میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہوجائے‘ میرے ساتھ پیارو محبت سے پیش آئیں۔ میں نے یہ عمل اور دعا صرف ایک ہفتہ ہی کیا کہ مجھے اس کا شاندار رزلٹ ملا‘شوہر کا رویہ مجھ سے ایسا بدلہ کہ میں حیران و پریشان!اللہ تعالیٰ آپ کو جزائےخیر دے اور آپ کے درجات کو مزید بلند کرے۔ آپ اپنی خصوصی دعاؤں میں خصوصی طور پر مجھے یاد رکھیے گا۔(ایک بیٹی)
دعا کی قبولیت کا وقت
یہ بالکل سچ ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایک گھڑی دعا کی قبولیت کی ہوتی ہے۔ کئی دفعہ ہم کسی کو یاد کررہے ہوں یا کسی چیز کی خواہش کررہے ہوں‘ چاہے کھانے کی ہو یا پہننے کی اور فوراً سے مل جاتی ہے۔ کئی تو فوراً خدا کا شکر بجالاتےہیں اور کئی ناشکرے کہتے ہیں ہائے کوئی بڑی چیز مانگ لیتے۔ میں وہ دن کبھی نہ بھولوں گی جب اس رب کریم کی ذات نے مجھ پر بہت بڑی کرم نوازی کی ہے۔ میری شادی کے بعد مجھے گردے کی شدید تکلیف ہوئی تھی اور درد اتنا شدید ہوتا تھا کہ میں بیڈ پر لیٹ نہیں سکتی تھی‘ میں زمین پر تڑپتی تھی اور رو رو کر اپنے رب سے التجا کرتی تھی اور جب بھی درد ہوتا تو چارانجکشن لگتے‘ ڈرپ لگتی اورتکلیف کے ساتھ شدید بخار ہوجاتا تھا اور پیشاب رک جاتا تھا۔ایسی ہی ایک شام تھی میں نمازمغرب پڑھنے لگی اور مجھے تھوڑا تھوڑا درد شروع ہوا اب مجھے پتہ تھا کہ خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔ میں نے یہی کوشش کی کہ جلدی سے نماز پڑھ لوں ورنہ رہ جائے گی۔ میں نے تین فرض کی نیت کی ابھی پہلی رکعت مکمل ہی کی تھی درد شدید ہوگئی‘ میں رکوع میں جھک نہیں سکتی تھی‘ میں درد کی وجہ سے تڑپ رہی تھی‘ مجھے پتہ نہیں میں نے کیسے اوپر نیچے اشاروں سے اللہ مجھے معاف کرے وہ فرض مکمل کیے اور مزے کی بات کہ اس دن میری میرے میاں کے ساتھ ہلکی سی کھٹ پٹ بھی ہوگئی تھی اور ہماری آپس میں اس دن بات چیت بند تھی اس وقت میں جائے نماز پر تکلیف کی وجہ سے لیٹ گئی اور یہی دعا دل سے نکلی کہ یااللہ! ایک تو تیری نماز پوری کرلوں اور دوسری میری تکلیف تو ایسے ہی ٹھیک کردے ورنہ آج میں نے اپنے شوہر سے ڈاکٹر کا نہیں کہنا کیونکہ وہ قریب ہی بیٹھے تھے اور انہیں میری کیفیت کا کچھ اندازہ نہیں تھا۔ میرے دل میں عجیب کیفیت تھی کہ یااللہ آج میں نے اپنے شوہر کو کچھ نہیں کہنا‘ نہ مجھے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے‘ بس میری تکلیف ختم کردے تاکہ میں تیری نماز مکمل کرسکوں۔ میں جائے نماز پر لیٹی آنسو بہائے جارہی تھی اور مسلسل یہی دعا کیے جارہی تھی کہ یااللہ میں نے نماز مغرب مکمل کرنی ہے مجھے اس تکلیف سے نجات عطا فرمادے۔ بس! پھر میرے رب نے میری لاج رکھ لی کہ اسی لمحے میرا درد ایسا غائب ہوا کہ آج سے تقریباً دس سال پہلےکا وہ درد مجھے دوبارہ کبھی نہیں ہوا اور میری گردے کی تکلیف سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ گئی۔ وہ بڑا غفور و رحیم ہے۔ خدا ہمارے لیے ہروقت دعاؤں کی قبولیت کا سبب بنادیتے ہیں اوراللہ پاک سے ہمیشہ میں یہی دعا کرتی ہوں اے اللہ اپنی یاد میں رکھنا کبھی اپنی یاد سے دور نہ کرنا اور ہم کبھی بھی تیری یاد سے غافل نہ ہوں۔ (ن،م۔ اٹک)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 991 reviews.