محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری رسالہ پڑھتے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے۔ اس میں موجود وظائف و نسخہ جات نے ہماری بہت سے مشکلات آسان اور بیماریوں سے نجات دی ہے۔ خاص کر مراقبے نے تو ہماری بہت ساری پریشانیاں حل کردی ہیں۔ ہمارے گھر میں روزگار کے باوجود برکت نہ تھی‘ لڑائی جھگڑے ختم نہ ہوتے تھے‘ بہت پریشانی تھی کہ یہ مسائل کیوں ہیں؟ کیا کروں؟ گھر کا ہر فرد نفسیاتی الجھنوں کا شکار تھا‘ ڈراؤنے اور خوفناک خواب آتے تھے۔ عبقری کا ہر ماہ کا مراقبہ شروع کیا اور مسلسل کرتی آرہی ہوں۔ حالات خود بخود بہتر ہونا شروع ہوگئے۔ گھر کے تمام افراد خوش باش رہتے ہیں۔ ڈراؤنے خواب آنا بند ہوگئے بلکہ اچھے اچھے خواب آتے ہیں۔ دین کی طرف رغبت بڑھ گئی ہے۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو خود بخود حل مل جاتا ہے۔گھر میں ایک سکون سا آگیا ہے‘ رزق میں برکت آگئی ہے‘ بیماریاں دن بدن ختم ہورہی ہیں‘ گھر والوں کے مرجھائے چہروں پر رونق آگئی ہے۔اس مراقبے کے اتنے فوائد ہیں کہ میں لکھنے بیٹھوں تو رجسٹر بھرجائے۔ (سائرہ اسلم‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں