Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ فضل اللہ کریم کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ سفر بخیر و خوبی ہو۔ راستہ میں کسی قسم کے ٹھگ اور لٹیرے سے واسطہ نہ پڑے اور نہ گاڑی یا سواری کو کوئی حادثہ پیش آئے سفر چاہے خشکی کا ہو، سمندری یا یا ہوائی ہو، انشاء اللہ تعالیٰ سفر کے دوران ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رہے گا

رزق میں برکت اور ترقی کیلئے

جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں ترقی ہو اور اس کے خرچ میں کسی قسم کی تنگی پیش نہ آئے بلکہ آسانی اور سہولت کے ساتھ گھر کا خرچہ پورا ہوتا رہے، کسی بھی موقع پر کسی سے قرض وغیرہ لینا نہ پڑے۔ اس کیلئے روزانہ بہتر بار یَابَاسِطُ پڑھا کرے۔اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھے۔ یہ عمل بیاسی روز کریں۔ ویسے بھی چلتے پھرتے، باوضو، بے وضو ہر حالت میں اس اسم مبارک کو پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام رنج و فکر دور ہوگا۔ طبیعت ہشاش بشاش رہے گی اور رزق میں ترقی اور برکت پیدا ہوگی۔

بخار سے آرام

اگر کسی بچے یا بڑے کو بخار نے پکڑ رکھا ہو، بخار سردی سے آتا ہو یا گرمی سے بخار ہوگیا ہو یا روزانہ آتا ہو یا تیسرے دن کا بخار ہو، اس کیلئے یہ آیت کریمہ باوضو ایک کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھیں اور پانی میں گھول کر مریض کو وہ پانی پلادیں یہ عمل تین دن مسلسل کریں ناغہ نہ کریں۔ وہ آیت ہے: قُلْنَا یٰنَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰی اِبْرٰہِیْمَ ﴿الانبیاء۶۹﴾

سفر کے دوران ہر قسم کی حفاظت

اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ سفر بخیر و خوبی ہو۔ راستہ میں کسی قسم کے ٹھگ اور لٹیرے سے واسطہ نہ پڑے اور نہ گاڑی یا سواری کو کوئی حادثہ پیش آئے سفر چاہے خشکی کا ہو، سمندری یا یا ہوائی ہو، انشاء اللہ تعالیٰ سفر کے دوران ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رہے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں: یَاحَافِظُ، یَاحَفِیْظُ یَاوَدُوْدُ یَارَحِیْمُ یَانَاصِرُ یَاحَفِیْظُ یَاوَدُوْدُ یَاوَدُوْدُ یَاوَدُوْدُ یَااَللہُ یَاحَفِیْظُ

لیکوریا بند کرنے کا عمل

جس عورت کو لیکوریا کا مرض ہو اور اس کے سبب دن بدن کمزوری بڑھتی جارہی ہو تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ ایک پائو سوکھا کھوپرا لے کر اس کے دس ٹکڑے کرلیں۔ اول اکیس مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد تین مرتبہ سورۃ مزمل (پ۲۹) پڑھیں۔ اس کے بعد درود شریف اکیس مرتبہ پڑھ کر اس کھوپرے کے ٹکڑے پر دم کردیں۔ اسی طرح پڑھ پڑھ کر تمام دس ٹکڑوں پر دم کرکے رکھ لیں۔ جب کھانے کا ارادہ ہو تو رات کو ایک ٹکڑا پانی میں بھگودیں اور صبح اٹھ کر نہار منہ(جب کچھ کھایا پیا نہ ہو دانت مانجھے ہوں اور مسواک یا برش سے دانت صاف کئے ہوں) وہ کھوپرے کا ٹکڑا کھا کر وہ پانی جس میں یہ ٹکڑا بھگویا گیا تھا پی لیں۔ عورت مخصوص ایام میں یہ کھوپرا استعمال نہ کرے بلکہ پاک حالت میں استعمال کرے۔ اکیس دن تک یہ عمل کرنا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ عورت مخصوص دنوں سے غسل کرکے پھر استعمال شروع کرے تاکہ درمیان میں ناغہ نہ ہو۔ انشاء اللہ تعالیٰ اکیس دن میں بالکل آرام آجائیگا۔ اگر لیکوریا کا مرض شدید ہے تو عورت کو چاہیے کہ وہ رات کو عشاء کی نماز کے بعد اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ پانچ سو مرتبہ روزانہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ لیکوریا کا مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔

اگر کسی عورت کو ماہواری کم آتی ہو

اگر کسی عورت کو کم ماہواری کی شکایت ہے جس کی وجہ سے سر بھاری رہتا ہو اور چکر آتے ہوں اور دل میں گھبراہٹ رہتی ہو تو اس کیلئے ایک تولہ زعفران لے کر اول سات بار درودشریف، اس کے بعد اکیس مرتبہ سورۂ تغابن آخر میں سات بار درودشریف پڑھ کر اس زعفران پر دم کریں (پھونک ماریں)۔ مریضہ عورت رات کو سوتے وقت ایک چٹکی (تھوڑی سی) زعفران لے کر دودھ میں ملا کر پی لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دو ماہ مسلسل استعمال کرنے سے ماہواری کی کمی دور ہوجائے گی اور ماہواری ٹھیک وقت پر اور پوری پوری آئے گی۔ نیز رات کو بعد نماز عشاء ایک ہزار مرتبہ استغفار پڑھیں۔ استغفار یہ ہے۔ اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ ۔

رات کو پرسکون نیند آنے کا عمل

اگر کسی کو دماغی خشکی کے سبب سے یا کسی اور مرض کے باعث رات کو نیند نہیں آتی اور نیند کی گولیاں کھانی پڑتی ہیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ رات کوضرور نیند آئے گی۔ یہ عمل آزمودہ اور تجربہ کیا ہوا ہے۔ لوکی کا ایک پاؤ تیل پنساری کی دکان سے خرید لیں اور گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کےبعد ایک سو اکیاون مرتبہ سورۂ تکاثر (پ30) پڑھیں۔ اس کے بعد گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر اس تیل پر دم کردیں اور رات کو سوتے وقت تھوڑا سا تیل ہتھیلی پر لے کر سر پر اس کی مالش کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ پرسکون نیند آئے گی۔

لڑکی یا لڑکے کا رشتہ ہونا

اکثر والدین لڑکی یا لڑکے کےرشتہ کیلئے پریشان رہتے ہیں۔ آسانی کےساتھ رشتہ ہونے کیلئےلڑکے یا لڑکی کی والدہ یا والد (اگر خدانخواستہ والدین نہ ہوں تو لڑکی خود یا لڑکا خود بھی یہ عمل کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بہن بھائی یا کوئی دوست رشتہ دار بھی کرسکتا ہے) بعد نمازعشاء اول دو رکعت نماز نفل صلوٰۃ الحاجت پڑھے۔ اس کے بعد اول ستر مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے۔ اس کے بعد سات سو مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھے۔ اس کے بعد ستر مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ستر دن کے اندر رشتہ ہوجائے گا۔

رشتوں کی بندش ختم

بعض لوگ حسد و بغض کے سبب بہت سے لوگ رشتے کی بندش کرادیتے ہیں جس کے سبب اول تو رشتے آتے ہی نہیں ہیں اور اگر کوئی رشتہ آبھی گیا تو ہوتا نہیں ہے۔ لڑکے یا لڑکی بڑھاپے کو پہنچ جاتے ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید اور فوری کام کرنے والا ہے۔ اس عمل کی برکت سے بندش ٹوٹ جاتی ہے۔ یہ عمل اسی دن کرنا ہے۔ عمل یہ ہے: کسی دن بھی نمازفجر ادا کرکے اول اکیس مرتبہ درودشریف پڑھے اس کےبعد چالیس مرتبہ سورۂ الم نشرح مکمل پڑھے۔ اس کے بعد سورۂ اخلاص ستر مرتبہ پڑھے۔ آخر میں اکیس مرتبہ درودشریف پڑھ کر بندش دور ہونے کی دعا کرے۔ اس عمل کے ساتھ پیر اور جمعرات کے دن کچھ صدقہ خیرات بھی کرے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 979 reviews.