بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب آپ ﷺ کا جانوروں سے حسن سلوک کے چند واقعات پڑھیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے جانوروں کی پشت کو منبر بنالینے سے احتراز کرو کیونکہ اللہ رب العزت نے انہیں تمہارے واسطے اس لیے مسخر کیا ہے تاکہ اس مقام تک پہنچادیں جہاں تم مصیبت جھیل کر ہی پہنچ سکتے تھے (ہروقت ڈٹے رہنے کیلئے) تمہارے واسطے زمین بنائی ہے اس پر بیٹھ کر اپنی ضرورت پوری کرو۔ (ابوداؤد)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ایک چیونٹی نے کسی نبی کے کاٹ لیا‘ نبی نے حکم دیکر چیونٹیوں کے پورے بھٹ کو جلوا دیا۔ خداوند تعالیٰ نے انہیں وحی بھیجی تمہیں کاٹا تو ایک چیونٹی نے اور تم نے جلادیا ایک پوری جماعت کو جو خدا کی تسبیح کرتی تھی۔ (بخاری و مسلم)
’’پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک‘‘اب تمام واقعات کتابی شکل میں ضرور پڑھیں‘ گفٹ کریں اور’’غیرمسلموں کی عبادت گاہیں‘ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کتاب اردو اور انگلش میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں