محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ وظیفہ میں نے ماہنامہ عبقری میں پڑھا تھا۔ میرے ایک دوست کے والد صاحب شوگر کے مریض تھے انہیں کچھ عرصہ پہلے ہارٹ اٹیک ہوا‘ صبح جب گھر والے اٹھے تو انہیں بے ہوش پایا‘ ہسپتال لے کرگئے‘ ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں داخل کرادیا۔ ایک دو دن تک بے ہوش رہے‘ ڈاکٹروں نے کہہ دیا اگر کچھ گھنٹوں تک ہوش میں نہ آئے تو کومہ میں چلے جائیں گے پھر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ جب یہ بات میرے تک پہنچی تو میں نے ان سے رابطہ کیا اور ان کو کہا کہ آیت الکرسی کی درج بالا آیت پانی پر 101 دفعہ پڑھ کر کسی طریقے سے ان کے منہ میں پانی ڈال دیں تاکہ حلق تک پہنچ سکے۔ ویسے بھی انہیں ڈاکٹروں نے خوراک کی نالیاں لگائی ہوئی تھیں۔ جیسے ہی میرے دوست نے چند قطرے ان کے منہ میں ڈالے‘ پانی کا اندر جانا تھا کہ مریض نےا ٓنکھیں کھول دیں۔ سب حیران رہ گئے‘ مجھے بہت دعائیں دیں‘ میں نے سوچا کہ یہ سب اللہ کا کرم اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے علم کا فیض ہے کہ ہمیں ایسی باتیں پتا چلیں جو کسی کو کوئی نہیں بتاتا۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ اور احسان عظیم ہے۔ (ذیشان انور‘ سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں