محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے چار سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔رسالے سے ہی نمبر دیکھ کر میں نے فون کرکے آپ سے ملاقات کا وقت لیا‘ آپ سے ملاقات ہوئی اپنے کچھ مسائل بتائے ‘ آپ نے کچھ وظائف اور بیماری کیلئے کچھ ادویات دیں سات 21 جمعرات درس سننے کو کہا۔میں نے ہر جمعرات کو اپنے بیٹے کے ساتھ درس میں آنا شروع کیا۔میرا بیٹا بہت سی غلط عادتوں میں مبتلا تھا‘ ساری ساری رات موبائل فون پر لڑکیوں سے باتیں کرنا‘ سگریٹ پینا‘ غلط دوستوں میں اٹھنا بیٹھنا۔ مگر جب سے میرے ساتھ درس میں آنا شروع ہوا ہے اس نے سب غلط کام چھوڑ دئیے ہیں۔ بالکل بدل گیا ہے‘ رات کو جلد سوجاتا ہے صبح فجر کی نماز
بھی پڑھتا ہے۔ پہلے اس کے کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا تھا اب ماشاء اللہ بہت خوش ہے کہ کا روبار میں دن بدن ترقی ہورہی ہے۔ الحمدللہ! ہمیں درس میں آتے ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب بھی ہم مسلسل درس میں شرکت کرکے ڈھیروں خوشیاں سمیٹتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں