Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسخہ نظر کی کمزوری , بے خوابی کیلئے میرے آزمودہ عمل اور نسخہ جات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

یہ نسخہ نظر کی کمزوری کا مجھے میرے دوست جو ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ یوگاکے بھی ماہر تھے ان کا کہنا تھا ہم لوگ سر کی ورزش نہیں کرتے جس کی وجہ سر میں دوران خون کم ہوجاتا اس وجہ سے نظر کمزورہوجاتی ہے ۔
جن کی نظر کمزور ہو تو خالی پیٹ سر کے بل کھڑے ہوجائیں‘ پہلے دن ایک سے دس تک گنتی کریں پھر آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کرتے چلے جائیں لیکن ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ ورزش ہرگز نہ کریں ۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض نماز میں سجدہ طویل کریں اگر ہوسکے تو سجدے میں حرف یَااَللہُ ، یَااَللہُ کا ذکر کرتے رہیں ۔ میں نے اس نسخے سے بہت لوگوں کے نظر کے چشمے اترتے دیکھے ہیں ۔(راشد رحمانی‘ کراچی)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! بے خوابی کیلئے میرے آزمودہ عمل اور نسخہ جات حاضر ہیں ۔
٭جس کو نیند نہ آتی ہو تو سونے سے قبل وضو کرکے یہ پڑھے

   اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یَاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿احزاب۵۶﴾


٭…رات کو سونے سے پہلے یہ دعا پڑھیں ’’

اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰ ‘‘ (بخاری ج ع ص 192حدیث 6314)

٭جس کو نیند نہ آتی ہو سونے سے قبل اول و آخر درود پاک 3بار پڑھ کر یہ دعا ’’ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْمُبِیْن ‘‘ پڑھتے ہوئے سو جائے ۔
نسخہ  جات:٭بے خوابی (یعنی نیند نہ آنا ) اس کا علاج عام طور پر پیاز سے کیا جاتا ہے جس کو نیند نہ آتی ہو وہ تھوڑی سی کچی پیاز چباکر کھالے انشاء اللہ تھوڑی ہی دیر میں نیند آجائے گی۔ ٭جس کو نیند نہ آتی ہو وہ تھوڑا سا پیاز چھوٹا چھوٹا کاٹ کر اس کو پانی میں ابال کر پانی سے نکال کر گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کرے خوب نیند آئے گی ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 553 reviews.