Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آنکھوں کے امراض کیلئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

نمبر1۔ آنکھوں میں درد یا چبکیں پڑنا:۔ یہ آیت عرق گلاب اصلی پر انیس مرتبہ پڑھیں’’ھُوَالْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُوَ الْظَاہِرُ وَالْبَاطِنُ ‘‘ دم کرکے آنکھوں میں ڈالیں انشاءاللہ شفاء ہوگی۔
نمبر2۔ آنکھوں کا درد:۔’’ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ‘‘ کو اکیس مرتبہ پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں‘ اول آخر تین بار درود پاک پڑھیں چند بار یہ عمل کرنے سے انشاء اللہ درد ختم ہوجائے گا۔
نمبر3۔آشوب چشم: ٹھیک دوپہر کے وقت جس کو زوال کا وقت کہتے ہیں باوضو بیٹھ کر  یَارَحْمٰنُ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس پانی میں سلائی تر کرکے سات سات سلائیاں دکھتی آنکھ میں ڈالیں اور اسے تین دن تک لگائیں انشاء اللہ آرام ہوگا اور پھر ایک سات تک آنکھیں دکھنے نہیں پائیں گی، کرکے دیکھ لیں۔
 نمبر4۔ آنکھوں میں پانی اترنا: اگر آنکھوں میں پانی اترنا شروع ہوتو یَابَصِیْرُ گیارہ سو مرتبہ پڑھیں اول آخر یہ درود پاک پڑھیں :۔
’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ السَّاجِدِیْنَ سَیِّدِالرّٰکِعِیْنَ سَیِّدِ الْکَامِلِیْنَ وَ عَلٰی آلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ‘‘ 3 مرتبہ اول آخر پڑھیں یہ درود پاک آنکھوں پر پھونک مار کر انگلیوں پر دم کرکے لگالیں پانی اترنا بند ہوجائے گا۔ ایسے حضرات کو چاہیے کہ ہمیشہ اس عمل کو کریں۔
نمبر5۔ آنکھوں کی سرخی دور کرنے کیلئے:سات سو مرتبہ ’’یَاعَلِیُّ ‘‘ پڑھ کر پانی پر دم کرکے متاثرہ شخص یا بچہ پر دم کریں، پانی کو سلائی سے آنکھوں میں لگائیں انشاء اللہ تین روز میں سرخی جاتی جائے گی۔
نمبر6۔ آنکھوں کی جملہ بیماریوں سے نجات: گیارہ دن سورۃ العصر تین مرتبہ پڑھ کر سرمہ پر دم کریں صبح و شام آنکھوں میں لگائیں انشاء اللہ مکمل آرام ہوگا۔ یہ عمل گیارہ دن کرنا ہے۔
نمبر7۔ آنکھ کا پھڑکنا: یہ آیت سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں:۔
  فَلَآ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ﴿ۙ۱۶﴾ وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَ ﴿ۙ۱۷﴾ وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ﴿ۙ۱۸﴾ لَتَرْکَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ ﴿ؕ۱۹﴾ فَمَا لَہُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ

۲۰الانشقاق


نمبر8۔ آنکھ پر زخم ہونے کا علاج: اگر کسی وجہ سے آنکھ پر زخم یا آنکھ میں خون بھر آیا ہوتو قرآن پاک کی سورۃ الھمزہ باوضو انتہائی توجہ اور یکسوئی سے پڑھ کر دم کریں سات دن کے اندر اندر زخم ٹھیک ہوگا اور آنکھ صاف ہوجائے گی‘ یہ عمل ہر فرض نماز کے بعد کریں۔
نمبر9۔ ناخونہ کا علاج: تین مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھ کر دم کیا جائے انشاء اللہ ناخونہ ختم ہوجائے گا۔
نمبر10۔ آنکھوں کے جالے کا علاج: سورۂ تکویر پڑھ کر آنکھ پر دم کرنے سے بفضل خدا جالا ختم ہوجائے گا۔
نمبر11۔ پھولا کا علاج: آنکھ کے پھولا کیلئے دوسرا شخص باوضو نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد ہر روز سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھ کر آنکھوں پر دم کرے انشاء اللہ یہ بیماری دور ہوگی۔
نمبر12۔ موتیا بند کا علاج: ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ اس آیت شریف فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ کو پڑھ کر شہادت کی انگلی پر دم کرکے آنکھوں پر پھیریں انشاء اللہ آرام ہوگا۔
نمبر13۔ بھینگے پن کا بہترین علاج: ’’یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِیَابَدِیْعُ ‘‘ ان کلمات کو ایک سو مرتبہ آہستہ آہستہ پڑھنا ہے۔ کوئی نیک آدمی بھینگے پن آدمی کو سامنے بٹھائے اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اور مریض کو تاکید کردیں کہ وہ میری آنکھوں میں دیکھتا رہے پھر ان کلمات کو سو مرتبہ پڑھیں۔ ساٹھ دن تک یہ عمل رات کو کریں‘ سونے سے پہلے غیر جنس نہ کرے یہ عمل عورت عورت پر کرے اور مرد مرد پر کرے‘ نہایت مجرب المجرب ہے۔بہت سے مریض اس عمل سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
نمبر14۔ موتیا اور پڑبال: ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ ’’ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ الْحَقُّ النُّوْرُ‘‘ پڑھ کر آٹھوں انگلیوں کی پوروں پر دم کریں اور آنکھوں پر پھیریں۔ بفضل خدا چند روز کرنے سے یہ شکایت شرطیہ دور ہوگی۔
نمبر15۔ رتوندہ شب کوری: رتوندہ اس مرض کو کہتے ہیں جس میں اندھیرے یا رات کو چیزیں یا تو نظر نہیں آتیں یا دھندلی نظر آتی ہیں ایسی صورت میں

یاعمانویل، یاعمانویل یاعمانویل (یہ ایک مرتبہ ہوا) گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر ایک پائو صاف شدہ کلونجی پر دم کریں اور صبح و شام ایک ایک چٹکی تازہ پانی کے ساتھ کھائیں انشاء اللہ مکمل طور پر شفاء ہوگی۔
نمبر16۔ نگاہ کی کمزوری: مُعِیْنُ السَّلَامْ مِئَا تُ الْحِیْن اَلصَّابِ الْغِلَامُ الْمَرِیْ  صبح سورج نکلنے سے قبل تین مرتبہ پڑھ کر ایک بڑے پیالے میں پانی پر دم کریں‘ اس پیالے کے پانی سے تین گھونٹ الگ کرکے نہار منہ پی لیں اور باقی پانی سیدھے ہاتھ کے چلو میں لے کر اس پانی میں آنکھیں کھولیںاور بندکریں۔ پانی جب گرم ہوجائے تو پانی کو کسی گملے یا کیاری میں ڈال دیں۔ اب دوسرا چلو بدلیں اس طرح پہلے بائیں آنکھ اور پھر دائیں آنکھ کو دھوئیں یہ عمل نوے دن کرنا ہے۔ ان شاء اللہ نگاہ کی کمزوری ختم ہوگی۔
نمبر17۔ آنکھ کا ناسور: آنکھ کے کوئے میں پھنسی کی شکل کا دانہ جو رستا رہتا ہے اس کو آنکھ کا ناسور کہتے ہیں۔
چنے کی دال لیں (دال سے مراد چنے کا آدھا حصہ) اور ایک پتھر لیں ایسا پتھر جو ندیوں کے کناروں پر عام ملتا ہے۔ یہ پتھر کالا، سفید اور بھورا بعض اوقات نقش و نگار سے بھرپور اور چکنا ہوتا ہے۔ حجم کی کوئی قید نہیں پتھر پر پانی ڈال کر ایک مرتبہاَللہُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْض پڑھ کر دم کریں اور چنے کی دال کو پتھر پر گھس لیں‘ دال گھسنے سے ایک لیپ سا بن جائے گا۔ اس لیپ کو جست کی سلائی سے صبح و شام چند روز متواتر آنکھ میں لگائیں، آزمودہ ہے۔
لکی مروت کی ایک ٹیچر کا درج بالایہ بہت ہی آزمودہ ہے اس کی آنکھ کو بالکل آرام ہوا بہت سارے لوگ اس چھوٹے سے نسخہ سے مستفید ہوئے اللہ کا شکر ہے ، بہترین نسخہ ہے۔ قارئین سے دعاؤ ں کی درخواست ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 521 reviews.