Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر کروڑوں رحمتیں نازل کرے‘ آپ کے اہل و عیال پر ‘ آپ کے مخلصین پر کروڑوں رحمتیں نازل کرے۔ آمین! آپ نے ہم جیسے گنہگاروں کو اللہ سے ملایا اور آپ کی وجہ سے ہمارا اللہ سے مضبوط تعلق بنا۔درس میں آنے کے بعد دل کے حالات بدل گئے‘ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنے میں لطف آنے لگا۔ آپ نے ایک درس میں شکر کرنے کا بتایا۔ سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخنوں تک اللہ کا شکر ادا کیا‘ شکر سے وہ مزہ آیا کہ جو پہلے کبھی نہ آیا‘ بس دل کررہا تھا بیٹھی رہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتی رہوں‘ اللہ کا احسان کرتی رہوں میرے اللہ کا کتنا احسان ہے کہ اس نے درس کی برکت سے میری گنہگار زبان کو اپنا ذکر کرنے کی توفیق بخشی۔ میں تو شکر ادا کر ہی نہیں سکتی۔ میں تو کھوٹہ سکہ تھی آپ کے دروس نے مجھے پالش کیا۔ آپ کے درس میرے دل کو پالش کررہے ہیں۔ میری مرحومہ ماں کا شکریہ جو ہمیں تسبیح خانہ سے جوڑ گئی۔ ہمارے گھر کے بہت سے مسائل درس سننے کی برکت سے حل ہورہے ہیں‘ رزق کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ الحمدللہ! درس کی برکت سے ہم خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔(عاصمہ)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 426 reviews.