محترم حکیم صاحب السلام علیکم!جو بخار دوائی سے نہ ٹوٹ رہا ہو اس کیلئے تھوڑا سا سرسوں کا تیل اس میں ایک چھوٹی چمچ نمک‘ چار عدد لونگ۔ یہ دونوں چیزیں تیل میں ڈال کر گرم کریں‘ لونگ اور نمک جل جائے تو اس کو نیم ٹھنڈا کرکے بچے یا جس بڑے کو بخار ہو اس کے ہاتھ پاؤں اور سر چھوڑ کر باقی جسم کی مالش کریں‘ بستر میں لٹا دیں تاکہ ہوا نہ لگے‘ ہڈیوں سے بھی پسینہ نکل ٓآئے گا اور بخار ٹوٹ جائے گا۔ میرا یہ اٹھارہ سالہ آزمایا ہوا نسخہ ہے۔(فرخ‘ واہ کینٹ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں