محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چندماہ سے عبقری کی قاری ہوں‘ اس رسالے کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت ہی اچھا ہے۔ خط لکھتے ہوئے مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا لکھوں؟ آپ بہت اچھے اور نیک انسان ہیں‘ آپ کے رسالے سے کئی لوگوں کی مشکلات حل ہوئی ہیں۔میں ایک وظیفہ کرتی ہوں جس سے میرے کافی مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ سورۂ والضحیٰ تین مرتبہ اول و آخر درودشریف تین بار‘ سورۂ کوثر تین بار پڑھ کر فجر یا ظہر کے بعد پانی پردم کرکے پیتی ہوں۔(صائمہ عرفان‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں