محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ نے بڑی کرم نوازی فرمائی کہ ’’جنتی تعویذ‘‘ عبقری کے قارئین کو عطا کیا‘ میری بیوی کو ایک خاص بیماری تھی جو کہ میں ہر کسی سے اس کا ذکر نہیں کرسکتا تھا‘ یہ جنتی تعویذ میں نے لکھ کر اس کے گلے میں ڈال دیا ‘میری بیوی کا مسئلہ جو کہ رحم کے حوالہ سے تھا وہ ٹھیک ہوگیا‘ میں نے اپنے دل میں سوچا کہ میراایک ہی بیٹا ہے اب اور ناممکن ہے لیکن آپ کی دعا کی برکت سے میری بیوی کو اللہ پاک نے صحت عطا فرمادی ہے امید لگ گئی ہے۔ محترم حکیم صاحب! آپ نے دو انمول خزانہ پڑھنے کا حکم فرمایا ہے‘ آپ کی دعا کی برکت سے خوب اس کا ورد کررہا ہوں‘ غصہ بہت کم ہوگیا ہے‘ بلڈپریشر کے کنٹرول کیلئے عبقری دواخانہ کی گولیاں’’فشاری‘‘ استعمال کررہا ہوں اس سے بھی غصہ کافی حد تک ختم ہوجاتا ہے اور ہورہا ہے۔آپ کا جوابی لفافہ جب ملا تو اس میں آپ نے جو الفاظ لکھے کہ ’’خوش رہو‘‘ خدا شاہد ہے کئی دن تک ان الفاظ کو دہرا دہرا کر سکون حاصل کرتا رہا۔ میں آپ کو اپنے الفاظ میں اس خوشی کا اظہار کرنا بہت مشکل سمجھتا ہوں۔ آپ کا شکریہ ادا کرہی نہیں سکتا۔ آپ نے مجھ جیسے نکمے کو اعمال کے ساتھ ساتھ دعا سے بھی نوازا ہے۔ اللہ پاک آپ کو آپ کی نسلوں کو جزائے خیر عطافرمائے۔
وہ مبارک تعویذ یہ ہے:۔
اعیذ بالواحد من شر کل حاسد۔۔۔ وکل خلق رائد۔۔۔ من قائم وقاعد۔۔۔ عن السبیل عاند۔۔۔ علی الفساد جاھد۔۔۔۔ من نافث اوعاقد وکل خلق مارد۔۔۔ یاخذ بالمراصد فی طرق الموارد۔۔۔ انھاھم عنہ باللہ الاعلیٰ واحوطہ منھم بالیدالعلیا والکف الذی لایری۔۔۔۔ ید اللہ فوق ایدیھم وحجاب اللہ دون عادیھم لایطردوہ ولا یضرورہ فی مقعد ولا نامنام ولامسیر ولامقام۔۔۔ اول اللیانی وآخر الایام
(محمدناظم الدین‘ نارووال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں