محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری بڑی بہن کو کئی سالوں سے ڈکاروں کی تکلیف تھی‘ اٹھتے بیٹھتے ہروقت ڈکار آتے رہتے‘ کھانا بھی نہ کھاسکتی‘ کئی دفعہ کھانا کھاتے قے آجاتی‘ رنگت دن بدن کالی‘ گلے‘ سینے ‘ معدے میں بہت تکلیف ہوتی‘ جسم کمزور ہوتا گیا‘ انگریزی‘ دیسی اور ہومیوپیتھک کئی جگہوں سے علاج کروائے لیکن کوئی خاص فائدہ نہ ہوا ۔ وقت گزرتا گیا‘ دوران سفر کسی آدمی کے ہاتھ میں عبقری رسالہ دیکھا‘ فرنٹ ٹائٹل پر مضامین دیکھے تو پڑھنے کا شوق ہوا‘ اس وقت سے لیکر باقاعدہ قاری ہوں‘بہن کے علاج بند کروا کر میں دواخانے سے روحانی پھکی دو ڈبیاں لے گیا اور گھر میں ایک دوائی خود تیار کرکے استعمال کروانی شروع کی۔ یہ نسخہ میں نے ماہنامہ عبقری سے ہی لیا۔ ھوالشافی: ایک پاؤ چینی میں آدھ تولہ ست پودینہ‘ آدھ تولہ ست اجوائن‘ ایک تولہ میٹھا سوڈا۔ روحانی پھکی اور یہ نسخہ دن میں تین مرتبہ استعمال کروایا۔ اللہ پاک نے کرم کر دیا اور افاقہ ہونا شروع ہوگیا۔ اب الحمدللہ وہ بالکل صحت مند ہے اور ڈکاروں کا کچھ پتہ نہیں۔ (مبشراقبال)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں