کراچی کے کچھ پبلشر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی تصنیف دو انمول خزانہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے منسوب کرکےمسلسل چھاپ رہے ہیں۔ حضرت عارفی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے جناب حسن عباس صدیقی اور پوتے جناب حارث مصطفی صدیقی صاحب نے مسلسل ان پبلشرز کو تنبیہ کی کہ یہ کتابچہ حضرت حکیم صاحب کا ہے نہ کہ حضرت عارفی رحمۃ اللہ علیہ کا۔۔۔ لیکن ادارے مسلسل اسی نام سے چھاپ کر مخلوق کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ قارئین! ایسے اداروں کو یاددہانی کرائیں کہ وہ ایسا غلط کررہے ہیں۔ (ادارہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں