محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کو ان کی نوکری سے جواب ہوا تھا‘ دو راتوں سے سوئے نہ تھے‘ان کی طبیعت کافی خراب تھی‘ میں تہجد کے وقت اٹھی‘ کہنے لگے مجھے بہت بے چینی اور گھبراہٹ ہورہی ہے‘ میں نےکچھ دوائی دی اور نماز پڑھ کر درود پاک پڑھنا شروع کیا‘ میں ہزار کے قریب پہنچی تھی کہ مجھے ایک گرج دار آواز آئی جیسے غصے سے کسی نےر وکنے کی کوشش کی ہو‘ میں ڈر کر اور تیز ہوگئی‘ میرے شوہر کہنے لگے مجھے بڑا سکون ملنا شروع ہوگیا ہے اور پڑھو۔ میں نے کہا آپ میرے ساتھ بیٹھ جائیں اور آپ بھی پڑھیں۔ انہوں نے بھی پڑھنا شروع کردیا‘ پھر سکون سےسوگئے‘ اُٹھے تو کہنے لگے جب تم درود پاک پڑھ رہی تھی تو بے چینی زور سے ہوئی اورپھر کم ہونا شروع ہوگئی جیسے جیسے پڑھتی جاتی مجھے سکون آتا جاتا‘ پھر نیند آگئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں