محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ درس میں بار بار فرماتے ہیں کہ ہمیں دوسروں کیلئے مانگنا چاہیے‘ میں یہ کرنے کی کوشش کرتی ہوںالحمدللہ ! کے فوائد بھی ظاہر ہورہے ہیں۔ میرا ایک آزمایا وظیفہ ہے وہ یہ کہ جب میں مکہ مکرمہ میں طواف کے دوران رش میں پھنس جاتی تھی‘ تو میں یہ دعا پڑھتی تھی اور اللہ میرے لیے راستے کھول دیتا تھا اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے اتنے رش میں بھی مجھے لگتے تھے۔ دعا یہ ہے:۔رَبِّ یَسِّرْوَلَا تُعَسِّرْ وَتَمِّمْ بِالْخَیْر وَبِکَ نَسْتَعِیْنُ یَافَتَّاحُ یَافَتَّاحُ یَافَتَّاحُ۔ اس کے علاوہ ٹریفک میں بھی میں نے اس کو کئی مرتبہ آزمایا ہے اس کے علاوہ یہ دعا بچوں کو سبق یاد کروانے کیلئے پڑھائی جاتی ہے جو کہ بہت ہی لاجواب رزلٹ دیتی ہے۔کوئی چیز گم ہوجائے تو!: یہ میرا اور میرے بچوں کا آزمایا ہوا ہے کہ چند بار پڑھنے پر جو چیز گم ہوچکی ہوتی ہے وہ چیز ہمیں نظر آجاتی ہے۔ حَسْبِیَ اللہُ الْحَسِیْبُ۔ (اہلیہ مدثر محمود)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں