روحانی وظائف و عملیات گارنٹی شدہ
(نعیم الحسن‘مانگا منڈی)
محترم قارئین السلام علیکم!میں چند ایک اپنے آزمائے ہوئے مجرب عملیات آپ کو ہدیہ کررہا ہوں۔
عمل مشکلات: عمل برائے فاقہ مندی و آسانی مشکلات‘ فراخی رزق و زیارت حضرت خضر علیہ السلام اسم باوضو بعد نماز عشاءگیارہ سو مرتبہ صرف بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھے اس کا چلہ کریں اگر سوا لاکھ مرتبہ زکوٰۃ کے طور پر پڑھیں تو آخری رات حضرت سیدنا خضر علیہ السلام کی زیارت ہوگی وہ بسم اللہ شریف کے اسم سے اذن دینگے وہ اسم ہمیشہ ہرروز پڑھتا رہے اس عمل کی خاص عام اجازت ہوگی۔
بحالی عہدہ یا ملازمت کیلئے: اگر کوئی شخص اپنے عہدے سے معزول ہوگیا ہو یا عہدہ سے معطل ہوگیا ہو تو اسے چاہیے کہ اکیس دن بلاناغہ دو رکعت نماز ہدیہ حضرت امام رضا رحمۃ اللہ علیہ اور آٹھ سو مرتبہ اسم یَابَدِیْعُ پڑھیں اول وآخر چودہ چودہ مرتبہ درود شریف پڑھیں انشاء اللہ بحالی عہدہ ہوجائے گا۔
عمل محبت کیلئے:مطلوب کا تصور سامنے رکھ کر بارہ سو مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ اَلْمُسَخِّرِ یَابَدِیْعُ اَحْضِرُوْا لِیْ وَسَخِّرْلِیْ بِمُحَبَّتِہٖ وَمَوَدَّتِہٖ فلاں بن فلاں علی حب فلاں بن فلاں۔ اول و آخر درود شریف بارہ بارہ مرتبہ بارہ دن کا عمل ہے۔ ہر روز مقررہ وقت اور مقررہ جگہ پر خلوت میں پڑھیں۔اگربتی ضرور سلگائیں۔ عمل کی اجازت ہے۔ فلاں بن فلاں اپنا نام بمعہ لڑکی کا نام ہیں۔
خوبصورت و حور بننے کا عمل:جو لڑکیاں یا عورتیں بہت ہی خوبصورت ہونا چاہتی ہیں کہ دوسری خواتین ان کے حسن کی تعریف ہی کرتی رہیں تو وہ خواتین اس نورانی عمل سے فائدہ اٹھائیں پانچ وقت کی نماز پڑھیں‘ کسی کی غیبت نہ کریں‘ جھوٹ نہ بھولیں۔ یہ اجازت عام ہے۔ خاص عملیات میں سے ہے یہ اولیاء کرام کا عطا کردہ عمل ہے۔ کلمہ طیبہ کا ورد اور درود ابراہیمی کا کثرت سے روزانہ ورد کریں‘ صبح کی نماز کے وقت باوضو ایک سو اکیس مرتبہ درود ابراہیمی اور یہ آیت پڑھیں۔
اَللہُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ۔ پڑھ کر آنکھیں بند کرکے جنت و حوروں کا تصور میں خیال کریں کہ میں جنت میں پھررہی ہوں‘ کچھ ہی دنوں میں آپ کی جنت میں حوروں سے ملاقات ہوگی جو خوبصورتی کا طیرقہ بتائیں گی یہ عمل مرشد کی زیرنگرانی میں کریں اور اس پر عمل کریں۔
عمل بندش کاروبار دور:جس کاکاروبار بوجہ سحر جادو ٹوبہ بند گیا ہو‘ کام نہ چلتا ہو‘ بکری کم ہوتی ہو تو ایسے میں ذیل کا عمل بہت مجرب اور مفید ہے۔ اس مقصد کیلئے کٹورہ بھر پانی لیکر اس پر60 مرتبہ سورۂ رحمٰن کی یہ آیت مبارکہ پڑھیں۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْا لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ۔(رحمٰن 33)
اول وآخر درود شریف‘ درود تنجینا گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں‘ اپنی کاروباری جگہ پر وہ پانی چاروں کونوں اور دروازوں میں اچھی طرح چھڑکیں اس کے علاوہ سورۂ فاتحہ سات مرتبہ‘ سورۂ اخلاص سات مرتبہ‘ آیۃ الکرسی سات مرتبہ‘ وَلَا یَــُٔـوْدُہٗ حِفْظُہُمَا اکیس مرتبہ‘ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ اکیس مرتبہ اور آخر میں درود تنجینا سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور دکان میں چھڑکیں۔
جن‘ دیو‘ ارواح خبیثہ و ہر آفت سے محفوظ رہنے کی دعا:بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ یَادَلِیْلَ الْمُتَحِیِّرِیْنَ وَ یَاغَیَاثَ الْمُسْتَغِثِیْنَ وَیَامُجِیْبَ دَعَوَاتِ المُضْطَرِیْنَ وَیَا اِلٰہَ الْعَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ۔
طریقہ: مندرجہ دعا سات یا تین بار صبح وشام پڑھ اپنے دم کرے اول وآخر تین تین باردرود ابراہیمی پڑھے‘ انشاء اللہ جن‘ دیو ‘ ارواح‘ خبیثہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
حاضرات کے ذریعے جادوئی اشیاء نکالنااور جادو کرنے والے کا نام و پتہ
آج عبقری کے قارئین کیلئے ایک نایاب عمل پیش خدمت کرتا ہوں جس سے جادوئی اشیاء اور کرنےو الے کا نام و پتہ‘ کون ہے جو جادو کرتا ہے؟ اس عمل سے حاضرات کے ذریعے عامل یہ بتا سکتا ہے کہ فلاں شخص پر کیا جادو ہے‘ کسی انڈے سے چاروں کی چیزیں نکال کر دیکھا جاسکتا ہے جس کسی نے جادو کیا ہوگا اس کا سب حال معلوم ہوگا۔ اس عمل کی بدولت عجیب کیفیات کا ظہور ہوگا۔ عامل مریض کو بولے کہ اپنے سے انڈا لائے؟ انڈے پر گیارہ مرتبہ دم کرے تو اس انڈےمیں وہی چیزیں نکلیں گی۔ اس عمل کو مریض کی قمیص پر دم کریں اور قمیص کو پھاڑا جائے تو جادوئی چیزیں جھڑنا شروع ہوجائیں گی۔ ترکیب عمل یہ ہے:۔
عروج ماہ نوچندی جمعرات یا اتوار سے اتوار کا دن گزار کر جو رات آئے کسی پاک صاف جگہ پر بیٹھ کر اگربتی کا بخور سلگائیں جگہ خوشبو معطر رکھیں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ لازمی پڑھیں اور آیۃ الکرسی چاروں قل شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر گرد حصار قائم کریں۔ عمل اسم کو گیارہ سو مرتبہ روزانہ چالیس یوم تک پڑھیں ۔ اسم عمل یہ ہے:۔یَابَدُّوْحُ۔
میرے روحانی تجربات
(محمدعثمان چغتائی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو چند آیات قرآنی سے مختلف بیماریوں کا حل بتاؤں گا جو میں نے اللہ کے بہت کامل اور اکمل بزرگ کی کتاب سے چنے ہیں۔ خاص طور پر عبقری کے قارئین کیلئے تحریر کررہا ہوں۔
پیدائش کا درد:بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ﴿۱﴾وَ اَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتْ ۙ﴿۲﴾وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ﴿ۙ۳﴾وَ اَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَ تَخَلَّتْ ﴿۴﴾(سورۂ الانشقاق)یہ آیت مبارکہ کاغذ پر لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کر عورت کی بائیں ران میں باندھیں۔ بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا۔
بانجھ پن:اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ اِذَا اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰىہَا وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ ﴿نور۴۰﴾
چالیس لونگیں لے کر ہر ایک پر سات سات بار یہ آیت پڑھے اور جس دن عورت حیض سے پاک ہو اس دن غسل کرے اور اس دن سے ایک لونگ روزمرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پئے اور اس درمیان میں شوہر کے ساتھ ضرور تخلیہ کرے۔ انشاء اللہ اولاد ملے گی۔
شوگر کا علاج:رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا ﴿بنی اسرائیل ۸۰﴾یہ قرآنی دعا صبح و شام تین تین بار اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔
احتلام نہیں ہوگا:بعض لوگوں کو احتلام کی شکایت بہت زیادہ ہوتی ہے‘ جو شخص رات کو سوتے وقت سورۂ نور پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے تو اسےا حتلام نہیں ہوگا اور مکمل شفاء نصیب ہوگی۔
قرضہ اتارنے کا بہت آزمودہ وظیفہ:مروی ہے کہ ایک مکاتب نے(مکاتب اس غلام کو کہتے ہیں جس نے اپنے آقاسے مال کی ادائیگی کے بدلے آزادی کا معاہدہ کیا ہو) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی بارگاہ میں عرض کی میں اپنی آزادی کی قیمت ادا کرنے سےعاجز ہوں‘ میری مدد فرمائیے۔ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھاؤں جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھائے تھے۔ اگر تم پر پہاڑ جتنا بھی قرض ہوگا تو اللہ تعالیٰ تمہاری طرف سے ادا فرمادیں گے۔ تم یوں کہا کرو:۔
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سَوِاکَ۔ صبح و شام سو سو مرتبہ اول و آخر درود شریف اور ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ بار پڑھیں۔
:مریض اور مالی طور پرپریشان متوجہ ہوں
مریض‘ پریشان حال خاص طور پر مالی پریشانیوں میں ڈوبے ہوئے افراد کیلئے یہ وظیفہ نہایت ہی خاص ہے۔
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾۔ کثرت کی بھی کثرت بلکہ اس سے بھی کثرت سے پڑھے۔ بہت بہت آزمودہ وظیفہ ہے جس جس کو بتایا اللہ تعالیٰ نے برکتوں کے‘ عطاؤں کے‘ رحمتوں کے‘ شفاء کے دروازے کھول دئیے ہیں بلکہ میں کہتا ہوں کہ آج کل اگر اس دور میں اس مہنگائی کے زمانے میں کہ ہرگھر میںمالی پریشانیاں ہیں‘ کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی نہیں ہے‘ یہ آیت ان دکھی دلوں کا سہارا ہے‘ یقین جانیے! میں نے خود آزمایا ہے‘ میں کسی کی گواہی کیوںثابت کروں۔ اس آیت کا مطلب ترجمہ یہ ہے کہ ’’قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا عطا کرے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے‘‘ماشاء اللہ‘ سبحان اللہ جسے ہمارا پیارا سہنا رب راضی کرے اور کرے بھی اپنی توفیق کے مطابق کہ جس کی کوئی حد نہیں تو سوچئے! کے پڑھنے والے کے پاس کس چیز کی کمی ہوسکتی ہے۔
نبی کریمﷺ کی زیارت کا عمل
کثرت کے ساتھ ہزاروں بار درج ذیل درود شریف پڑھیں انشاء اللہ اس کے بہت بہت فوائد حاصل ہوتےہیں اور ساتھ ساتھ میرے پیارے مدینے والے تاجدار ﷺ کی زیارت بھی نصیب ہوتی ہے۔ وہ درود درج ذیل ہیں:۔’’صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدْ‘‘ یہ درود پاک روزانہ کم از کم گیارہ سو مرتبہ پڑھیں ۔
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
یہ درود پاک روزانہ کم از کم سو مرتبہ ضرور پڑھیں۔ ہمیشہ کیلئے۔
ڈاڑھ کے درد کا دم
(سید حسین احمد مدنی‘ بہاولنگر)
ڈاڑھ اوپر والی درد ہو تو لَایَسْمَعُوْنَ لکھیں اور اگر نیچے والی درد ہو تو پھر لَایَسْمَعُوْنِیْ لکھیں۔
کیل تین عدد ہوں‘ اوپر والی ڈاڑھ کے درد کیلئے اوپر والا دم سات بار پڑھیں اور مریض کو کہیں کہ وہ شہادت والی انگلی درد والے مقام پر رکھے اور لَایَسْمَعُوْنَ سات پر پڑھ کر دم کرے اور میم کے سوراخ میں کیل ٹھونک دیں۔ مریض کو کہیں کہ دوسری طرف منہ کرکے تھوک دے اور پھر درد والی جگہ پر انگلی رکھے پھر سات بار دم پڑھ کر پھونک مارے اور مریض کو کہے کہ وہ سانس چھوڑ دے ‘ وہ کہے کہ میں نے اونٹ کا سالن چھوڑ دیا‘ پھر دم کرنے والا دم کرے اور عین کے سوراخ میں کیل گاڑھے اور مریض کو تھوکنے کا کہے۔ پھر تیسری بار سات مرتبہ دم پڑھے اور دم کرکے پھونک دے اور مریض کو کہے کہ کتنے سال درد نہ ہو تو وہ مریض جتنے سال چاہے بتادے کہ اتنے سال درد نہ ہو اور مریض تیسری بار بھی تھوک دے انشاء اللہ آرام آجائے گا۔
اسی طرح نیچے والا عمل کرے اور لَایَسْمَعُوْنِیْ پڑھتا جائے۔ کیل کسی درخت میں گاڑھ دیں۔
محترم حکیم صاحب! مذکورہ عمل میری بہن ڈاڑھ درد‘ دانت درد اور سردرد کیلئے کرتی ہے۔ الحمدللہ اکثر عورتیں درد سے نجات پاتی ہیں اور ان کو فوراً آرام آجاتا ہے۔
آسانی ولادت بھینس وغیرہ
بھینس کے دائیں پٹھے پر انگلی سے لکھیں۔
ابجد۔ ھوز۔ حطی
ابجد والےعمل کا ایک واقعہ عرض کرتا ہوں‘ میں ایک جگہ اپنے دوستوں کے پاس گیا‘ وہاں پہنچتے ہی میرےد وست کا بھانجا اس کی بھینس کو پیٹ میں درد تھا‘ وہ صبح سے لیٹ رہی تھی‘ نہ کچھ کھاتی‘ نہ پیتی تھی اور نہ ہی اگالی کررہی تھی‘ وہ بڑے پریشان تھے اور مجھ کہا کہ شاہ جی بھینس کو دم کردیں تو مجھے درد کیلئے ابجد اس طرح لکھا ا۔ب۔ج۔د اور اول و آخر طاق تعداد میں درودشریف پڑھ کر چھری کی نوک الف پر رکھی اور سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھی اور بھینس پر پھونک ماردی‘ سب حروف پر اسی طریقہ سے اسی تعداد میں سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کردیا‘ اللہ پاک کے فضل و کرم سے تھوڑی دیر میں بھینس اٹھ کر کھڑی ہوگئی اور اگالی بھی کی اور چارہ بھی کھایا۔ میرے دوست کا بھانجا دوڑ کر گھر گیا اور اپنی امی کو بتایا تو اسکی امی نے کہا کہ شاہ سے کہو کہ بھینس پر ہاتھ پھیر دیں اور دعا دیں اور بھینس جو کٹی یا کٹا دے گی اس میں شاہ جی کا چوتھا حصہ ہوگا۔ کچھ دن بعد میں دوبارہ گیا تو بھینس نے کٹا دیا تھا۔ وہ مجھے گھر لے گئے اور کہا کہ کٹے پرہاتھ پھیردیں‘ اس میں آپ کا چوتھا حصہ ہے۔ میں نے کہا کہ آپ نے میرا حصہ رکھ دیا اب میں اپنی خوشی سے یہ حصہ آپ کو دیتا ہوں۔ انہوں نے کافی کہا اور زور دیا لیکن الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی اور میں نے کسی قسم کا لالچ نہیں کیا یہ محض اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہوا میرا کوئی کمال نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اسی جذبے سے اپنی مخلوق کی خدمت‘ اخلاص ‘احساس اور استقلامت کے ساتھ کرنے کی توفیق فرمائے آمین۔
برائے اسقاط حمل و استحاضہ
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَائِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰی اَعْقٰبِکُمْ وَمَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰی عَقِبَیْہِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللہَ شَیْـًٔا وَسَیَجْزِی اللہُ الشّٰکِرِیْنَ﴿آل عمران۱۴۴﴾
درج بالا آیت مبارکہ کمر میں باندھے۔ اور پینے کیلئے
۷۸۶ یَااَللہُ یَاغَفُّوْرُ |
کے تعویذ لکھ کر صبح و شام پیے۔ اور یہ دوائی استعمال کریں۔ ھوالشافی: انجبار تین تولے‘ صندل سرخ ڈیڑھ تولہ‘ صندل سفید ڈیڑھ تولہ‘ ان سب ادویہ کو بوقت شب کوٹ کر اڑھائی کلو پانی میں بھگوئیں پھر صبح کو آگ میں پکائیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا کریں اور کسی باریک کپڑے میں پن چھان کر تین پاؤ چینی ڈالیں اورشربت پکا کر بوتل میں ڈالیں پھر سورۂ مزمل کو تین بار پڑھیں اول وآخر تین بار درود شریف اور عورت ایک ماہ میں دو بوتل پیے۔ ایک گلاس پانی میں حسب ضرورت شربت ڈالیں اور پینے والے مذکورہ بالا تعویذ گھول کر پیے اور تین بوتل ضرور پئے خواہ آرام آجائے۔ گرمی میں صبح نہار منہ اور سردی میں دس بجے دن۔
معدہ میں تیزابیت‘ گیس کی رکاوٹ‘ جگر و معدہ کی گرمی
صبح کا ناشتہ:مربہ آملہ یا پھر مربہ ہڑیڑ‘ ایک ماہ بعد تک اس کے بعد دیسی انڈا فرائی اور دہی استعمال کریں‘ پھر بعد میں چنے بھنے ہوئے اور سوگی ملا کر کھائیں۔ دیسی اجوائن اور سبز پودینہ اور سونت کا قہوہ یا پھرلونگ اور دارچینی کا قہوہ۔ صبح‘ دوپہر‘ شام پئیں۔
دوپہر کا کھانا: کوئی بھی گوشت اور بیسن کی روٹی کھائیں۔
شام کا کھانا: دوپہر والا سالن یا فروٹ چاٹ سیب‘ مالٹا‘ امرود‘ عناب اور جوارش شاہی آدھا چمچ صبح‘ شام‘ شربت فولاد صبح و شام دو چمچ‘ کوکاکولا یا فانٹا کی بوتل ایک وقت پئیں۔ روزانہ آلوبخارا اور املی کا پانی ہروقت پئیں۔دہی بھلے اور مونگ پھلی بھی کھاسکتے ہیں۔
شام کو روٹی نہ کھائیں صرف دوپہر والا سالن کھائیں یا فروٹ چاٹ کھائیں بیسن میں آٹا گندم کا چوتھا حصہ ملائیں اور گوشت میں بینگن یا آلوگوبھی یا کدو یا دال چنا یا دال مونگ یا سفید چنے ملا سکتے ہیں۔پرہیز: بھنڈی‘ توری‘ اروی ہرگز نہ کھائیں اور کیلا بھی نہ کھائیں۔
چھوٹے ٹوٹکوں سے بڑی بیماریاں ختم
بالچر: سفوف برہم ڈنڈی ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ تازہ پانی سےلیں۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
ہچکی وقے: ببول کے نرم کانٹے ایک چھٹانک کوٹ کر ایک پاؤ پانی ڈال کر قہوہ پکائیں جب آدھ پاؤ پانی رہ جائے تو آدھ پاؤ شہد ملائیں اور مریض کو ایک چمچ صبح‘ دوپہر شام پلائیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
پتھری کیلئے: سنگدانہ مرغ دیسی‘ جوکھارہم وزن باریک پیس کر چھوٹی گولیاں بنائیں‘ صبح و شام ایک ایک گولی ہمراہ شربت بزوری یا لسی یا تازہ پانی سے لیں۔
لیکوریا: ماجو‘ مائیں‘ پھٹکڑی بریاں‘ کتھ ہم وزن لیں۔ ان کو بالکل باریک کپڑے کی پوٹلی لیکر تقریباً ایک تولہ شب کو رکھیں اور صبح نکال کر استنجا کرلیں۔ انشاء اللہ لیکوریا ختم اور مثل باکرہ ہوجائیگی۔ پانچ یوم تک اسی طرح کریں۔
مردانہ کمزوری: دیسی ادرک کا پانی‘ پانی سفید پیاز اور شہد۔ بوقت شب تینوں میں سے ایک ایک چمچ ملا کر پی لیں اور بعد میں دودھ گرم کو ٹھنڈا کرکے پلادیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
ہرقسم کے دردوں کیلئے: پرانی دائمی قبض کیلئے اور نزلہ‘ زکام بخار کیلئے۔ لیکوریا‘ جریان‘ احتلام کیلئے مجرب ہے۔ انشاء اللہ العزیز سُنڈھ پانچ تولے‘ مصبر سیاہ اڑھائی تولے‘ حنظل خشک اڑھائی تولے‘ نوشادر ٹھکری ایک تولہ‘ ان سب ادویات کو باریک کرکے میدہ کی طرح سفوف تیار کریں۔ حسب ضرورت پانی ڈال کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ مقدار خوراک: مرض کے مطابق استعمال کریں یا پھر صبح و شام دو، دو گولیاں کھانے کے تین گھنٹے بعد استعمال کریں۔ صرف چار پانچ دن تک استعمال کرسکتے ہیں۔
سیرپ اکسیر جگر: یہ سیرپ ضعف جگر‘ یرقان‘ لیکوریا‘ چہرہ پر چھائیاں ہوں۔ھوالشافی: زرشک پانچ تولہ‘ املی پانچ تولہ‘ آلو بخارا دس تولے‘ اناردانہ دس تولے‘ ترپھلہ بیس تولے‘ مکو آدھ کلو‘ گاؤزبان پانچ تولے‘ صندل سرخ دس تولے‘ کشمش آدھ پاؤ‘ کترن ایک پاؤ‘۔ اس میں پانی پندرہ کلو ڈالیں اور تین چار ابالے دیں پھر پن چھان کر آٹھ کلو چینی ڈال کر شربت تیار کریں۔ صبح وشام کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد تین تین چمچہ استعمال کریں۔
معجون ٹھنڈک: معدہ میںتیزابیت‘ جلن‘ گیس‘ پیٹ میں درد‘ بدہضمی۔ ھوالشافی: مربہ ہڑیڑ آدھ کلو‘ مربہ آملہ آدھ کلو‘ گلقند دس تولے‘ زعفران آدھ ماشہ‘ سوڈا بائیکارب ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی دو تولے‘سبزکونین ایک تولہ‘ ست پودینہ نوماشہ۔ کوٹ پیس کر معجون کی مانند بنالیں۔خوراک: ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام کھائیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
نوری تیل: زخم جس قسم کا ہو‘ پیپ‘ کیڑے‘ خون بہتا ہو۔ ھوالشافی: کاربالک ایسڈ دوتولے‘ ایکری فلاوین ایک تولہ‘ ٹنکچر آئیوڈین دو تولے‘ تیل سرسوں سوگرام۔ تمام چیزیں ملالیں‘ تیل اکسیر ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔
معدہ اور جگر کی ہر بیماری کیلئے: آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہے‘ خون کی کمی کیلئے سودمند ہے۔ قوت باہ کو فائدہ دیتا ہے۔ گرمی کو دور کرتا ہے‘ جوڑوں کے درد کیلئے نفع مند ہے۔ یہ نسخہ ستر یا بہتر بیماریوں کیلئے۔
ھوالشافی: جامن کے نرم پتے دو کلو‘ نیلوفر دس تولے‘ سونف پانچ تولے‘ زرد ہڑیڑ پانچ تولے‘ بہیڑہ پانچ تولے‘ آملہ پانچ تولے‘ سناء مکی پانچ تولے‘ پتری فولاد پانچ تولے‘ گورکھ پان پانچ تولے‘ انجبار پانچ تولے‘ برہم ڈنڈی پانچ تولے۔ جامن کے پتوں کو مٹی کے گھڑے کے پانی میں ڈالیں‘ اکیس یوم تک پڑا رہے پھر پتوں کو پھینک دیں اور پانی میں ساری چیزیں ڈالیں‘اکیس دن پڑا رہے‘ پھر چولہے پر رکھ کر تین چار جوش دیں اور پن چھان کر پانی کو رکھ لیں اور بیرنگ جاپانی اصلی لیکر آگ میں سرخ کرکے اس پانی میں بجھا دیں‘ اسی طرح سات بار کریں‘ پھر پانی کو پن چھان کر حسب ضرورت چینی ڈال کر شربت تیار کریں۔ خوراک دو یا تین چمچ صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت۔
ہیضہ و نزلہ بخار گرمی:خشخاش‘ مغز بادام اور پودینہ ہم وزن لیکر ان کو گھوٹ کر تھوڑا سا پلائیں اگر الٹی کردے تو تھوڑی دیر کے بعد پورا گلاس پلائیں‘ انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیگا۔
بلغم کا سینہ پر جم جانا: مصری ایک چھٹانک اور ملٹھی آدھ چھٹانک پیس کر ملالیں‘ شب کو سوتے وقت تھوڑی سی کھائیں‘ تین چار یوم استعمال کریں‘ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
جس کو بھی سرسام ہو: دیسی اجوائن کپڑچھان کر کے ہاتھ پاؤں کے تلوؤں اور ایڑھیوںپر ملیں اگر اجوائن نہ ملے تو وقتی طور پرآٹا ملیں جب ہوش آجائے تو گرم دودھ میں شہد ڈال کر پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔
درد گردہ: قلمی شورہ ایک پاؤ اور بھلاوے سات عدد‘ قلمی شورہ آگ پر رکھیں اور بھلاوے ایک ایک کرکے جلاتے رہیں جب ساتوں جل جائیں تو نیچے اتار کر ٹھنڈا کریں اور پیس لیں پھر یہ دوائی چھوٹے کیپسول میں بھریں اور مریض اس کوصبح شام تین یوم تک استعمال کرے‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
پتھری گردہ:ھوالشافی: ریوند چینی‘ ٹھکری نوشادر‘ قلمی شورہ ہم وزن پیس لیں اور ملالیں‘ کھانے کے بعد صبح شام آدھ چمچ ہمراہ آب تازہ بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔
بواسیر بادی:انسیڈال ایول ایک ایک گولی صبح‘ دوپہر شام آٹھ یوم تک اور چائے نہ پیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں