یہ سفوف سینے کی جلن‘ مدربول‘ جگر کی حرارت کو بذریعہ پیشاب خارج کرتا ہے۔ قے ومتلی‘ سوزاک‘ پیشاب کی کمی‘ خارش کیلئے انتہائی مفید ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: زیرہ سفید سوگرام‘ جوکھار سوگرام‘ قلمی شورہ سوگرام۔ تینوں چیزیں کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: دوگرام صبح‘ دوپہر‘ شام بعداز غذا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
گیس‘ قبض و بادی بواسیر:ھوالشافی: ادرک پچاس گرام‘ پودینہ پچاس گرام‘ اناردانہ پچاس گرام۔تینوں اجزاء کی چٹنی بنالیں۔ایک چمچ چائے والا صبح و شام بعداز غذا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ گیس‘ قبض اور بادی بواسیر کیلئے لاجواب ہے۔
(ج،ر،ک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں