نمک کے غرارے کیجئے یا چٹکی بھر نمک آدھی پیالی پانی میں گرم دودھ میں یا چائے میں حل کر کے دن میں 3-2 مرتبہ پی لیجئے۔
طریقہ استعمال:ایک شیشے کی خالی بوتل اچھی طرح صاف کر کے دھولیں اور تازہ پانی سے بھر لیں۔ کھانے کا 1چمچ نمک اس میں حل کرلیں اب روزانہ وضو سے پہلے اس پانی سے اچھی طرح آنکھیں کھول کر دھو لیں۔دوسرا طریقہ:۔ ایک رومال پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں، اس کو صاف جگہ پھیلا کر 3-2 چمچ نمک اس پر پھیلا دیں اب رومال کو اس طرح لپیٹیں کہ نمک سب سے اندر والی تہہ میں رہے اس رومال کو دکھتی ہوئی آنکھوں پر رکھ کر آرام کریں سوکر اٹھنے کے بعد آنکھوں میں کافی آرام محسوس ہو گا۔
ناک کا بند ہونا :روزانہ کئی مرتبہ ناک میں Saline Drops یا نمک ملے صاف پانی کے چند قطرے ناک میں اس طرح ڈالیں کہ ان کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو جائے۔گلا خراب ہونا :نمک کے غرارے کیجئے یا چٹکی بھر نمک آدھی پیالی پانی میں گرم دودھ میں یا چائے میں حل کر کے دن میں 3-2 مرتبہ پی لیجئے۔
چندمنٹ ڈھیروں ثواب
٭ سبحان اللہ سو مرتبہ پڑھنے کا ثواب ، سو غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔٭ الحمداللہ سومرتبہ پڑھنے کا ثواب ایسا ہے جیسے آدمی نے سو گھوڑے مع سامان کے جہاد میں سواری کے لئے دیئے ہوں۔٭ اللہ اکبر سو مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایسا ہے جیسے سو اونٹ قربانی میں ذبح کیے اور وہ قبول ہوگئے۔ اور لَااِلٰہَ اِلَّا للّٰہُ سو مرتبہ پڑھنے کا ثواب تمام زمین آسمان کو بھر دیتا ہے۔اَسْتَغِفْرُاللّٰہَ الْعَظِیْمَ الَّذِی لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیَوُّمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں