Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ابوظہبی ملٹری میڈیکل ہسپتال کا ایک راز

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

(قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی

پچھلے سال دوران ملاقات ابوظہبی ملٹری میڈیکل ہسپتال کے ایک بہت بڑے ڈاکٹر اپنے مشورے کیلئے تشریف لائے۔ جب انہوں نے مجھے اپنا تعارف کرایا‘ اٹھتے ہوئے میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ ابھی بتارہے تھے کہ جڑی بوٹیوں کے علاج سے آپ بہت زیادہ متاثر ہیں اور آپ خود مجھ سے جڑی بوٹیاںکا علاج کرانے آئے بیٹھے ہیں۔ یقیناً جڑی بوٹیوں سے آپ کی شناسائی ہے‘ تعارف ہے‘ پسندیدگی ہے۔ مسکرا کر کہنے لگے یقیناً میں جڑی بوٹیوں کے علاج بہت زیادہ پسند کرتا ہوں‘ پھر کچھ دیر سوچ کر کہنے لگے کہ میں آپ کو ایک چیز بتاتا ہوں پھر ٹھنڈی سانس بھر کرکہنے لگے یہ چیز دراصل خود میری نہیں بلکہ مجھے ایک بدو نے بتائی تھی۔ ہوا یہ کہ وہ میرے ہسپتال میں آیا میں نے بڑی توجہ اور دھیان سے اس کا علاج کیا‘ علاج کے بعد مجھ سے کہنے لگا کہ ڈاکٹر میں تمہیں ایک تحفہ دیتا ہوں لیکن تحفہ سے پہلے اس کے فائدے سن لو۔ کہنے لگا کہ تم جس طرح بھی جتنے بھی پرانے مریض ہو جوڑوں کے‘ کمر کی درد‘ یعنی ڈسک پرابلم‘ اعصابی کھچاؤ ‘پٹھوں کا کھچاؤ ‘جسمانی کمزوری‘ دماغی اعصابی کمزوری اور خاص طاقتوں کی بہت زیادہ کمی۔۔۔ ان سب کیلئے یہ ٹوٹکہ نہایت بہترین اور لاجواب ہے۔ موسم گرما میں استعمال کرنا ہے تو بہت کم کرو لیکن موسم سرما میں کھلے دل سے استعمال کریں ۔ ہاں اس دوران مکھن دودھ زیادہ استعمال کرنا یہ نہ سمجھنا کہ مکھن دودھ میرے خون میں چربی یا کوئی غلط اجزا جس سے نقصان دہ اثرات پیدا ہو پڑجائیں یہ دوائی خود ایسی چیزہے جو ان چیزوں کو ختم کردیتی ہے۔ پھر سینہ تان کر کہنے لگے میری چار شادیاں ہیں اور چاروں بیویاں مطمئن ہیں کیونکہ میں تندرست ہوں‘ میری اولاد بھی تندرست ہے۔ پھر اس بدو نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا ایک واقعہ سنایا۔ کہنے لگا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس ایک کیس آیا۔ کیس یہ تھا کہ ایک صاحب نے بڑھاپے میں شادی کی کچھ عرصہ بیوی کے ساتھ رہے فوت ہوگئے‘ بچہ پیدا ہوگیا‘ اس بیوی نے جائیدادمیں سے حصہ مانگا ‘بڑی بیوی کی اولاد نے دعویٰ کا جواب یہ دیا کہ یہ تو ہمارے والد کی بیوی تھی ہی نہیں اور نہ یہ بچہ ہمارے والد کا ہے اب فیصلہ یہ کرنا تھا کیا یہ بچہ اسی عورت میں سے اسی بوڑھے کا ہے؟ آخر یہ کیس حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو سونپا گیا۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا یہ فیصلہ کچھ مشکل نہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے چند بچے اکٹھے کیے اس بچے کو بھی ان بچوں کے ساتھ شامل کرلیا۔ سب بچوںکو دوڑایا یہ بچہ پیچھے رہ گیا۔ پھر بچوں کو اکٹھا کیا‘ سب کو کہا بیٹھ جاؤ بچے بیٹھ گئے اچانک کہا کہ یکایک اٹھو سب بچے اٹھے یہ بچہ بھی اٹھا لیکن سہارا لیکر۔ آپ نے فرمایا یہ بچہ واقعی اس بوڑھے کا ہے کیونکہ بڑھاپے کی اولاد ہے اسی وجہ سے دوسرے بچوں سے کم چست ہے۔ لہٰذا فیصلہ ہوا کہ اس کو جائیداد میں حق ملنا چاہیے‘ بعد میں مزید تحقیقات ہوئیں تو نکاح کے گواہ ملے اور حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ اس بدو نے واقعہ سنانے کے بعد کہا کہ میری بڑھاپے کی اولاد اس نسخے کی وجہ سے بوڑھی نہیں ہے‘ میری بڑھاپے کی اولاد توانا اور تندرست ہے۔ اس کی وجہ یہی نسخہ ہے ۔ ڈاکٹر صاحب نے اس بدو کے حوالے سے یہ طاقت کا انوکھا فارمولہ بھی دیا۔ میں نے فوراً کاغذ پر یہ فارمولہ لکھ لیا۔
چونکہ روزانہ مریضوں کے ساتھ واسطہ ہے میں نے بے شمار مریضوں کو لکھ لکھ کر یہ ٹانک دینا شروع کردیا۔ قارئین! یقین جانیے یہ ٹانک واقعی لاجواب ہے اب تکمجھے جواس کے تجربات ملے پہلے وہ سماعت فرمائیں:۔ بے شمار مریضوں کی کمر کی بیلٹیں اتر گئیں‘ شاٹیکا اور لنگڑی کا درد ختم ہوا‘ ایسے لوگ جو زندگی بھر کے لیے تھکے رہتے تھے اور بیماریوں میں ہر وقت ڈوبے رہتے تھے انہیں ایسی شفایابی ملی کہ وہ خود حیران ایڑیوںکا درد‘ پاؤں کا درد‘ پٹھوں کا درد‘ جوڑوں اور کندھوں کا کھچاؤ یہ تمام درد اس بدو کے ٹوٹکے سے ایسے گئے جیسے بدو کی بیماری گئی بلکہ بعض لوگوں نے تو مجھے اس کے تجربات و مشاہدات یہ بھی بتائے کہ اس کے استعمال سے عینک اتر گئی‘ نظر تیز ہوگئی‘ یادداشت لوٹ آئی‘ پرانی بھولی ہوئی باتیں بہت زیادہ ازبر ہوئیں اور طبیعت ایسی ہشاش بشاش ہوئی کہ خود ہماری عقل بھی حیران کہ اس دوائی سے اتنا فائدہ ہوا تو کیسے ہوا اور اتنا نفع ہوا تو کیسے ہوا۔ جو لوگوں نے مجھے اس کے تجربات بتائے وہ تجربات بھی واقعی بہترین اورلاجواب تھے ان میں ایک اضافہ یہ بھی تھا کہ ایسے لوگ جو کسی تشدد اور حادثہ کی وجہ سے اپنی خاص قوتیں ضائع کرچکے ہیں انہیں جب بھی یہ استعمال کرایا گیا تو انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ قارئین! اعصاب کیلئے‘ جوڑوں کیلئے اور پٹھوں کیلئے میں نے بہت سے لوگوں کودیا اور بہت سوں نے آزمایا نہایت باکمال اور مفید پایا اور ہاں۔۔۔ اس بدو کو ایک اور فائدہ بھی ہوا تھا جس کی وجہ سے اولاد تندرست تھی وہ بھی یاد رکھیے گا‘ ’’امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔‘‘ لاجواب فارمولہ ہے۔ طاقتوں‘ قوتوں اور دردوں کیلئے ضرور آزمائیں۔ اب وہ فارمولہ نوٹ کریں۔
ھوالشافی: ادرک جسے سنڈھ کہتے ہیں ایک چھٹانک‘ تازہ ہو (اور ہاں ایک ادرک فارمی ہوتا دوسرا دیسی‘ (اگر دیسی مل جائے پھر تو کمال ہی ہوگیا) ایک چھٹانک باریک پیس لیں ‘ دیسی گھی یا مکھن میں بہتر ہے مکھن۔ چار بڑے چمچ مکھن یا دیسی گھی ہو اس میں صرف تین چار منٹ ہلکا براؤن کریں۔ کالی مرچ پسی ہوئی تین مرچ اور دارچینی پسی ہوئی تین چمچ اس پر چھڑک کر چمچ ہلائیں‘ صرف تین منٹ۔ اس کے بعد چولہا بند کریں اور اس کو ہلاتے رہیں۔ ٹھنڈا ہونے پرمحفوظ رکھیں جب بھی کھانا کھائیں‘ کھانے کے ساتھ ایک چمچ یہ بدری مرکب ضرور کھائیں۔ چائے یا گرم دودھ کے ساتھ۔ دن میں چاہے تو ایک بار دوبار تین بار جتنی دفعہ بھی لیں اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ زیادہ مقدار میں بنا کر بھی رکھ سکتے ہیں۔ چاہیں تو روز ہی بنا لیں۔ چند دن‘ چند ہفتے‘ چند مہینے استعمال کریں آنکھوں سے اس کا کمال دیکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 590 reviews.